• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الہی! تیرے یہ مولوی کدھر جائیں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
الہی! تیرے یہ مولوی کدھر جائیں :

مولوی وہ ملامتی فرقہ بن چکا ہے.جو کچهه اچها بهی کرے تو اس اچهائی کی جڑوں میں بهی کوئی بدی تلاش کی جاتی ہے.دنیا کا سب سے بڑا مظلوم طبقہ ہے. مولوی شادی کرے تو بیوی کے زیر عقاب، نہ کرے تو معاشرے کے زیر عتاب... (کہ شاید حلالوں پہ گزارہ کررہا ہو ).چندے سے چولہا جلائے تو قلاش، تجارت سے پیٹ کی آگ بجھائے تو عیاش...دنیا جہاں کی سب پابندیاں مولوی کے لیے بنائی گئ ہیں :

-ارے ! تم نے آج شام مولوی کو چوڑیوں کی دکان کے سامنے سے گزرتے نہیں دیکها ؟! لگتا ہے بیگم کے واسطے چوڑیاں خریدنے آیا ہو ! بہت رنگین مزاج ہے .اپنے محلے کا مولوی بهی .!

-مولوی نے آج اپنے پوتے کے لیے کھلونا خریدا ، مولوی ہوکر کهلونے خریدتا ہے ؟!

-مولوی آج صبح مسجد سے متصل پارک میں چہل قدمی کر رہا تها." ورزش کر رہا ہوں گا بهائی " مولوی اور ورزش ؟! نہیں نہیں کچھ اور چکر ہے .! وہ کچهه گنگنا بهی رہا تها ."تو قرآن پڑهه رہا تها" پتہ نہیں مجهے تو لگتا ہے عطاء اللہ خان عیسی خیلوی کی کوئی گیت ...! دیکهو تو مولوی کو. اللہ معاف کرے .اور تو اور ایک گلاب کے پهول کو بهی چهیڑ رہا تها.نہیں معلوم کس نیت سے ؟! مولوی اور گلاب !

--مولوی کل بنک میں گیا تها.لگتا ہے بنک اکاؤنٹ بهی ہے مولوی کا ؟!

--مولوی نے گهر میں بلی پال رکهی ؟ مولوی کا بچہ مدرسہ میں پڑے تو طنز مولوی کا بیٹا مولوی ہی ہوگا.کسی انگلش سکول میں پڑھائے تو اعتراض .مولوی اپنے بچے کو انگریز بنا رہا ہے.!

-یہ مولوی صاحب ولیمہ کی اس تقریب میں کیا کررہا ہے ؟ بهئ نکاح پڑهانے آیا ہوگا."ارے ! نکاح تو اس جوڑے کا پہلے ہی ہوا ہے". تو پهرضرور حلوے اور بریانی کی خوشبو انہیں یہاں کهینچ لائی ہوگی.مگر وہ تو اس جوڑے کا رشتہ دار بهی تو ہے."رشتہ دار ہے ؟ اف خدایا، اب سب کے سامنے جوڑے کی انسلٹ ہوگی کہ وہ ایک مولوی کے رشتہ دار ہیں.

--حکومت کے حق میں بولے تو درباری مولوی ، خلاف بولے تو فسادی مولوی .

--مولوی سیاست میں آئے تو اعتراض کہ ان کا کام مسجد و مکتب میں ہے .اسمبلی میں نہیں.سیاست میں حصہ نہیں لے تو اعتراض مولوی نے اسلام کو مسجد میں قید کرلیا ہے.ملا کی دوڑ مسجد تک.

--پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی مولوی ملک کا صدر یا وزیراعظم نہیں بنا بلکہ کسی بہت بڑے ادارے کا سربراہ بهی نہیں بنا .ملک کے سب فیصلے مونچھوں والوں نے کیا ، ملک کو دو لخت بهی ٹائی، کوٹ والوں نے ہی کیا مگر الزام پگڑی پہ کہ مولوی نےملک کو تباہ کردیا.
---------------
الہی! تیرے یہ مولوی بندے کدهر جائیں
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
یہ تحریر آج سے تقریبا دو تین ماہ پہلے ہمارے جامعہ اسلامیہ کے ایک صاحب قلم دوست فردوس جمال صاحب نے لکھی تھی ، بہت مقبول ہوئی ، تحریر آگے بڑھ گئی ، نام پیچھے رہ گیا ۔
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
اچھی تحریر ہے -

دلچسپ امر یہ ہی کہ :

نماز جنازہ کے لئے مولوی ہی کو تلاش کیا جاتا ہے - کیوں کہ مولویوں پر تنقید کرنے والے عام آدمی کو تو تیس پینتیس سال لوگوں کی نماز جنازہ پڑھنے کے باوجود اس کی دعا اور طریقہ سیکھنے کی ضرورت و حاجت ہی محسوس نہیں ہوتی -چاہے ماں باپ ، بھائی ،بہن یا اور کسی قریبی عزیز کا ہی جنازہ کیوں نہ ہو-

بیسیوں نکاح کی محفلیں اٹینڈ کرنے کے باوجود نکاح کی دعا طریقہ معلوم نہیں ہو پاتا - یہاں بھی مولوی صاحب کو ہی تلاش کیا جاتا ہے-

پھر کسی نماز میں امامت کا مسلہ آ جائے - تو داڑھی کا عذر یا مولوی نہ ہونے کا عذر سامنے آتا ہے - (باوجود اس کے کہ یہ دونوں یعنی داڑھی اور مولوی ہمارے عام اور ماڈرن طبقے کے زیر عتاب ہیں- ہاں اگر کوئی فرنچ کٹ داڑھی رکھ لے تو اس مولوی ہونے کے عتاب سے بچ سکتا ہے - کہ یہ تو ایک فیشن ہے )- آخر میں کسی مولوی صاحب کی ہی خدمات حاصل کی جاتی ہیں- جماعت کی نماز کے لئے-

باقی رہ گیا جمعہ کا خطبہ تو اس کے لئے دور دراز علاقے سے بھی اگر کوئی مولوی ہائر کرنا پڑے تو بہرحال ضروری ہے -کیوں کہ جماعت کی نماز تو کبھی کبھار ایک عام دنیا دار آدمی بھی پڑھا لیتا ہے - لیکن جمعہ کا خطبہ دینا تو ہر کسی کے بس کی بات نہیں - لھذا یہاں بھی مولوی ہی بروقت کام آتا ہے -

لیکن اس سب کے باوجود بھی بے چارہ حلوہ خور ہی کہلاتا ہے-
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
اگر کوئی فرنچ کٹ داڑھی رکھ لے تو اس مولوی ہونے کے عتاب سے بچ سکتا ہے - کہ یہ تو ایک فیشن ہے
اللہ محفوظ رکھے ۔۔۔۔۔اب تو لگتا ہے کہ مولوی صاحب کو بھی ’‘ فرنچ کٹ ’‘کے پیچھے ہی چھپنا پڑے گا؛؛؛
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مولوی کی تعریف

ﻣﻮﻟﻮﯼ .......
ﮔﻮﺷﺖ ﭘﻮﺳﺖ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﭘﻼﺳﭩﮏ ﺍﻭﺭﻟﻮﮬﮯ ﺳﮯ ﺑﻨﯽ ﺍﺱ ﭼﯿﺰ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮬﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮬﮯ ﻧﮧ ﺣﺎﺟﺖ ,ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻮﺍﮬﺶ ﮬﮯ ﻧﮧ ﺗﻤﻨﺎ ,ﮐﻮﺋﯽ ﺁﺭﺯﻭ ﮬﮯ ﻧﮧ ﺧﻮﺍﺏ ﺟﺲ ﮐﺎ ﮬﺮ ﮐﺎﻡ ﺩﻡ ﺍﻭﺭ ﮬﺮ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺩﺭﻭﺩ ﺳﮯ ﭘﻮﺭﯼ ﮬﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮬﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﭼﻮﻟﮭﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﮐﯽ ﻧﮭﯿﮟ ﮐﺮﺍﻣﺖ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮬﻮﺗﯽ ﮬﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺭﻗﻢ ﮐﯽ ﻧﮭﯿﮟ ﺑﺲ ﺍﯾﮏ ﻋﺪﺩ ﭼﻒ ﮐﺎﻓﯽ ﮬﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻖ ﻧﮭﯿﮟ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺁﺝ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻣﮭﻨﮕﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺻﺮﻑ پانچ ﯾﺎ چھ ﮬﺰﺍﺭﻣﯿﮟ ﮬﻤﺎﺭﯼ ﻧﻤﺎﺯﯾﮟ ﺑﮭﯽ ﭘﮍﮬﺎﻧﯽ ﮬﯿﮟ ۔

ﺍﺫﺍﻧﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﻨﯽ ﮬﯿﮟ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﺑﮭﯽ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﮬﯿﮟ ﻧﮑﺎﺡ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﮬﯿﮟ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺮﺍﻥ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﮭﺎﻧﺎ ﮬﮯ ﮬﻤﯿﮟ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺑﮭﯽ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮬﯿﮟ ﻭﻋﻆ ﻭ ﺧﻄﺎﺑﺖ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﯽ ﮬﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻭﺳﻨﺖ ﺑﮭﯽ ﺳﻤﺠﮭﺎﻧﯽ ﮬﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮬﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺫﺍﻥ ﺑﮭﯽ ﮐﮭﻨﯽ ﮬﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺭﺭﮬﺎ ﮬﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﻠﻤﮯ ﮐﯽ ﺗﻠﻘﯿﻦ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﯽ ﮬﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﮬﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﻋﺎﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﯽ ﮬﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮬﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﻡ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﺎ ﮬﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻃﻼﻕ ﺩﮮ ﺩﮮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﮑﺎﻟﻨﺎ ﮬﮯ . ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺑﭽﮧ ﮈﺭﺗﺎ ﮬﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮈﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﮑﺎﻟﻨﺎ ﮬﮯ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻣﻮﺕ ﺗﮏ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﮍﮮ ﺍﻭﺭﺍﮬﻢ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﻭ ﻣﻮﺍﻗﻊ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻧﮯ ﻧﻤﭩﺎﻧﮯ
ﮬﯿﮟ

ﻗﺮﺁﻥ ﻭ ﺣﺪﯾﺚ ﮐﻮ ﺍﻏﯿﺎﺭ ﮐﮯ ﺣﻤﻠﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﭽﺎﻧﺎ ﮬﮯ , ﺷﺮﯾﻌﺖ ﻭﻃﺮﯾﻘﺖ ﮐﻮ ﻏﺪﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻣﻼﻭﭦ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﭽﺎﻧﺎ ﮬﮯ ﺩﯾﻦ ﮐﯽ ﺟﻐﺮﺍﻓﯽ ﺳﺮﺣﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﯽ ﮬﮯ , ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﺩﺍﺧﻠﯽ ﻓﺘﻨﻮﮞ ﮐﺎ ﺩﻓﺎﻉ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﺎ ﮬﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﯽ ﭘﺮ ﺑﺲ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﻢ ﻧﮯ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮔﮭﺴﺎﻧﯽ ﮬﯿﮟ , ﻃﻌﻨﮯ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﻨﮯ ﮬﯿﮟ ﻃﻨﺰ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﮬﯿﮟ ﮬﺮﻭﺍﻗﻌﮧ ﮐﺎ ﻗﺼﻮﺭﻭﺍﺭﺑﮭﯽ ﭨﮭﺮﺍﻧﺎ ﮬﮯ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﭘﺮ ﺗﺮﻗﯽ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﺑﮭﯽ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﮬﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻭﺣﺪﯾﺚ ﺳﯿﮑﮭﻨﮯ ﺳﮑﮭﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺳﮯ ﮬﻢ ﺳﺎﺋﻨﺴﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩﺍﺕ ﺍﻭﺭﺗﺮﻗﯽ ﮐﯽ ﺍﻣﯿﺪ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮬﯿﮟ ﺁﺝ ﺗﮏ ﺷﺮﯾﻌﺖ ﮐﺎ ﺑﺤﺮﺍﻥ ﺁﻧﮯ ﺩﯾﺎ ﺍﺱ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻧﮯ ؟

ﺁﺝ ﺗﮏ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺴﻠﮧ ﺍﯾﺴﺎ ﮬﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺷﺮﻋﯽ ﺣﻞ ﻗﺮﺁﻥ ﻭﺳﻨﺖ ﺳﮯ ﻧﮧ ﻧﮑﺎﻻ ﮬﻮ ؟

ﺷﺮﯾﻌﺖ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻻﺟﻮﺍﺏ ﮬﻮﺍ ؟

ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﺲ ﮐﺎﻡ ﮐﺎ ﺑﯿﮍﮦ ﺍﻭﺭﭨﮭﯿﮑﮧ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﮬﮯ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮬﮯ؟

ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺗﻮ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﻣﻔﺴﺮ ﯾﻦ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺭﮬﺎﮬﮯ ﺍﻣﺖ ﮐﻮ ﻣﺤﺪﺛﯿﻦ ﺩﮮ
ﺭﮬﺎﮬﮯ ﺧﻄﺒﺎﺀ ﻭﻋﻈﺎﺀ و ﺻﻠﺤﺎﺀ ﺷﺮﻓﺎﺀ ﮐﺲ ﻓﻦ ﻣﯿﮟ ﺭﺟﺎﻝ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯽ ﮬﮯ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻧﮯ ؟

ﮬﺮ ﺩﻭﺭﮐﯽ ﮬﺮ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﻮﺭﯼ ﻧﮭﯽ ﮐﯽ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻧﮯ؟

ﻟﯿﮑﻦ ﻧﮭﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺩﮬﺸﺖ ﮔﺮﺩ ﮬﮯ . ﭘﮭﺮﺑﮭﯽ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺗﺸﺪﺩ ﭘﺴﻨﺪ ﮬﮯ ﺍﮔﺮﺳﺎﺋﻨﺴﯽ ﺗﺮﻗﯽ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﻮﺭﮬﯽ ﺗﻮ ﻗﺼﻮﺭﻭﺍﺭﻣﻮﻟﻮﯼ ﮬﮯ ﺍﻣﻦ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﮯ ﺗﻮﻏﻠﻄﯽ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﮐﯽ ﮬﮯ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﮐﻮﻣﺤﺒﺖ ﮐﺎ ﺣﻖ ﺗﻮ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻧﮭﯿﮟ ﺑﯿﻮﯼ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﯿﺮﻭﺗﻔﺮﯾﺢ ﺗﮏ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮭﯿﮟ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﻭﺍﺣﺴﺎﺳﺎﺕ ﺳﮯ ﺗﻮ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻧﺎﻭﺍﻗﻒ ﮬﮯ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺗﻮ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﻠﮑﮧ ﭼﭩﺎﻥ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮬﮯ

ﺍﺭﮮ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﻧﮭﯿﮟ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻓﺮﺩ ﮬﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻣﻌﯿﺎﺭﺍﻭﺭﺗﺮﺍﺯﻭﻣﻮﻟﻮﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻟﮓ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻟﮓ ﮐﯿﻮﮞ؟؟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ ﭘﭽﺎﺱ ﮬﺰﺍﺭﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﭘﻮﺭﮮ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﻮﺭﮬﮯ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﮐﮯ پانچ ہزار میں ﮐﯿﺴﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﮬﻮﺭﮬﮯ ﮬﯿﮟ ؟؟

منقول
طالب دعاء
ابو ياسر فريد كشميري من مکہ المكرمه
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
یہ بر صغیر کا المیہ هے ۔
ہم سب کو مل کر اس مسئلہ کا فوری حل تلاش کر لینا چاهئیے ۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
الہی! تیرے یہ مولوی کدھر جائیں :

مولوی وہ ملامتی فرقہ بن چکا ہے.جو کچهه اچها بهی کرے تو اس اچهائی کی جڑوں میں بهی کوئی بدی تلاش کی جاتی ہے.دنیا کا سب سے بڑا مظلوم طبقہ ہے. مولوی شادی کرے تو بیوی کے زیر عقاب، نہ کرے تو معاشرے کے زیر عتاب... (کہ شاید حلالوں پہ گزارہ کررہا ہو ).چندے سے چولہا جلائے تو قلاش، تجارت سے پیٹ کی آگ بجھائے تو عیاش...دنیا جہاں کی سب پابندیاں مولوی کے لیے بنائی گئ ہیں :

-ارے ! تم نے آج شام مولوی کو چوڑیوں کی دکان کے سامنے سے گزرتے نہیں دیکها ؟! لگتا ہے بیگم کے واسطے چوڑیاں خریدنے آیا ہو ! بہت رنگین مزاج ہے .اپنے محلے کا مولوی بهی .!

-مولوی نے آج اپنے پوتے کے لیے کھلونا خریدا ، مولوی ہوکر کهلونے خریدتا ہے ؟!

-مولوی آج صبح مسجد سے متصل پارک میں چہل قدمی کر رہا تها." ورزش کر رہا ہوں گا بهائی " مولوی اور ورزش ؟! نہیں نہیں کچھ اور چکر ہے .! وہ کچهه گنگنا بهی رہا تها ."تو قرآن پڑهه رہا تها" پتہ نہیں مجهے تو لگتا ہے عطاء اللہ خان عیسی خیلوی کی کوئی گیت ...! دیکهو تو مولوی کو. اللہ معاف کرے .اور تو اور ایک گلاب کے پهول کو بهی چهیڑ رہا تها.نہیں معلوم کس نیت سے ؟! مولوی اور گلاب !

--مولوی کل بنک میں گیا تها.لگتا ہے بنک اکاؤنٹ بهی ہے مولوی کا ؟!

--مولوی نے گهر میں بلی پال رکهی ؟ مولوی کا بچہ مدرسہ میں پڑے تو طنز مولوی کا بیٹا مولوی ہی ہوگا.کسی انگلش سکول میں پڑھائے تو اعتراض .مولوی اپنے بچے کو انگریز بنا رہا ہے.!

-یہ مولوی صاحب ولیمہ کی اس تقریب میں کیا کررہا ہے ؟ بهئ نکاح پڑهانے آیا ہوگا."ارے ! نکاح تو اس جوڑے کا پہلے ہی ہوا ہے". تو پهرضرور حلوے اور بریانی کی خوشبو انہیں یہاں کهینچ لائی ہوگی.مگر وہ تو اس جوڑے کا رشتہ دار بهی تو ہے."رشتہ دار ہے ؟ اف خدایا، اب سب کے سامنے جوڑے کی انسلٹ ہوگی کہ وہ ایک مولوی کے رشتہ دار ہیں.

--حکومت کے حق میں بولے تو درباری مولوی ، خلاف بولے تو فسادی مولوی .

--مولوی سیاست میں آئے تو اعتراض کہ ان کا کام مسجد و مکتب میں ہے .اسمبلی میں نہیں.سیاست میں حصہ نہیں لے تو اعتراض مولوی نے اسلام کو مسجد میں قید کرلیا ہے.ملا کی دوڑ مسجد تک.

--پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی مولوی ملک کا صدر یا وزیراعظم نہیں بنا بلکہ کسی بہت بڑے ادارے کا سربراہ بهی نہیں بنا .ملک کے سب فیصلے مونچھوں والوں نے کیا ، ملک کو دو لخت بهی ٹائی، کوٹ والوں نے ہی کیا مگر الزام پگڑی پہ کہ مولوی نےملک کو تباہ کردیا.
---------------
الہی! تیرے یہ مولوی بندے کدهر جائیں
فردوس جمال صاحب کی یہ ایک اچھی کاوش ہے۔
 
Top