• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہيں

Adnani Salafi

رکن
شمولیت
دسمبر 18، 2015
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
32
امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہيں:


" جو لوگ اس بات کا علم رکھتے ہیں جو اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر نازل کی اور جس پر صحابہ رضی اللہ عنھم عمل کرتے تھے تو وہ جان لے گا کہ آجکل جو لوگ دیندار ہونے کا دعوی کرتے ہيں وہی سب سے ذیادہ دین سے دور ہیں ۔۔ وہ شحص کیسا دیندار ہوا یا اس شخص میں کیسی خیر جو عبادت گاہوں کو تباہ ہوتا دیکھے ، اللہ کی حدود کو پامال ہوتا دیکھے ، اس کے دین پر پابندی لگائی جا رہی ہے اور سنت سے منہ پھیرا جا رہا ہو لیکن وہ پھر بھی آرام سے خاموش بیٹھا رہے ؟ایسا شخص گونگا شیطان ہے جیسے گناہ کی طرف دعوت دینے والا بولنے والا شیطان ہے ۔کیا ایسے لوگ دیندار ہونے کا دعوی کرتے ہيں کہ اگر ان کی خوراک اور گھر محفوظ رہے تو انھیں کوئی پرواہ نہيں کہ اللہ کے دین کے ساتھ کیا ہوتا ہے ؟ ان میں سے بھی بہترین وہ ہے جو دکھی ہوتا اور بہت مشکل سے اللہ کے دین کے لیے زبان کھولتا ہے ۔اگر یہی معاملہ اس کی دولت یا عزت کے ساتھ ہوتا تو یہ اس کے دفاع میں تینوں طریقوں سے پوری طرح کوشش کر تا ۔ان لوگوں کو اللہ کی نظروں میں گر جانے اور اللہ کی نفرت جیسے عظیم نقصانات کے علاوہ اس دنیا میں ایک اور بہت بڑی مصیبت میں ڈال دیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کے دل مردہ ہو جاتے ہیں جبکہ ان کو اس بات کا احساس بھی نہيں ہے ۔ کیونکہ اگر ان کے دل ذندہ ہوتے تو یہ اللہ اور اس کے رسول کی ناراضگی کے بعد تیزی سے اللہ کے دین کی نصرت کے لئے دوڑتے "۔
( اعلام الموقعین)
 
Top