• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابو حنیفہ

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
یہاں بھی آپ غلط چل رہے ہیں؟؟؟۔۔۔
اولٰی اور غیراولٰی؟؟؟۔۔۔
تاثر کیوں لیا جاتا ہے کے دو گروپ ہیں؟؟؟۔۔۔
افضل ہے تو اس کی کوئی دلیل پیش کردیجئے۔۔۔
اب جہاں تک بات ہے لوگوں کے ذہن کی اصلاح کی تو اس معیار پر کب اور کس پر پرکھا جائے اس کا فیصلہ کون کرے گا؟؟؟۔۔۔
عابد بھائی!۔
دیکھئے بھائی بدگمانی وہاں ہوتی ہے جہاں پر گمان موجود ہو۔۔۔ اگر ہم ہر کام کو مباح قرار دے کر جائز قرار دینا شروع کردیں پھر اللہ کا فرمان کے مجبوری اور رزق کی تنگی کے خوف سے اپنی اولاد کا قتل نہ کرو، کا حکم کس معنی میں لیا جائے گا؟؟؟۔۔۔
جس جگہ جماعت اول ہوچکی ہے اس جگہ سے ہٹ کر دوسری جماعت ثانی کرنی چاہئے جہاں جماعت ہوچکی بوجہ حفاظت اذہان مکروہ ہے اگر جماعت کرلی جاتی ہے تو نماز ہوجائے گی کوشش یہ ہونی چاہئے کہ جماعت اولیٰ میں شرکت ہوجائے
پہلی جماعت افضل اس لیے ہے کہ اس میں نمازیوں کی کثرت ہوتی ہے اور اسی جماعت میں فرشتے بھی شریک ہوتے ہیں اور دیگر بھی ۔جماعت ثانی کیوںکہ اتفاقی ہوتی ہے اس کا یہ مقام اور درجہ نہیں ہوتا فتدبر
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جس جگہ جماعت اول ہوچکی ہےفتدبر
عابد بھائی آپ نے بیان کیا کے کوشش یہ ہونی چاہئے جماعت اولٰی میں شرکت ہوجائے۔
یہاں مسئلہ کوشش یا غیرکوشش کا نہیں ہے۔۔۔
مسئلہ سیدھا سا ہے بوجہ مجبوری اگر جماعت نکل جائے۔۔۔

پہلی جماعت افضل اسلئے ہے کہ اس میں نمازیوں کی کثرت ہوتی ہے یہ کوئی دلیل نہیں ہوئی ہاں اگر آپ کوئی روایت ہی پیش کردیتے تو بہتر تھا۔ دوسری بات جو آپ نے کی کے اور اسی جماعت میں فرشتے بھی شریک ہوتے ہیں تو ایک دوسری جماعت میں فرشتے شامل نہیں ہوتے اس کی کوئی دلیل پیش کرسکتے ہیں؟؟؟۔۔۔ ان تمام باتوں سے یہ نہ اخذ کیجئے گا۔۔۔ کے میرا مقصد غلط یا صحیح کے معیار کو پرکھنا ہے بس۔۔۔ ہوسکتا ہے جو بات آپ کے علم میں ہو میرے علم میں نہ ہو۔۔۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
ان ما اخذتہ الزانیہ ان کان بعقد الاجارۃ فحلال عند الامام الاعظم لان اجر المثل طیب وان کان السبب حراما
یعنی اگر کوئی زانیہ زنا کے بدلے مقرر کردہ اجرت لے تو وہ (اجرت) امام اعظم (نعمان بن ثابت ابوحنیفہ) کے نزدیک حلال ہے اس لئے کہ مثل کی مزدوری لینا پاک ہے اگرچہ سبب حرام ہو۔۔۔(چلپی حاشیہ شرع وقایہ صفحہ ٢٩٤، باب الاجارۃ الفاسدۃ الظفر المبین صفحہ ٢١٤)۔۔۔
اگرحرب بن شداد صاحب اسی فقہی عبارت کو ٹھیک سے سمجھ جائیں اورہمیں سمجھادیں توبڑی مہربانی ہوگی؟ویسے وہ ذراواضح کرکے ہمیں سمجھائیں کہ اس عبارت سے انہوں نے کیاسمجھاہے تاکہ ہمیں بھی فہم کے معیار کااندازہ ہوسکے اوریہ بھی کہ فقہی عبارتوں کو سمجھنے کی کتنی لیاقت ان میں پائی جاتی ہے؟
ویسے ہمیں ایسے افراد کے مبلغ علم کااچھی طرح اندازہ ہے ان کے علم کی ابتداء حقیقت الفقہ سے شروع ہوتی ہے اوراسی طرح الظفرالمبین اوراسی طرح کی چند کتابوں پر ختم ہوجاتی ہے ۔الظفرالمبین اوراسی طرح کی چند کتابوں میں فقہ حنفی سے نقول کاپوراسرمایہ شیعوں سے لیاگیاہے ۔جنہوں نے احناف کی مخالفت میں ان کی کتب فقہ سے کچھ نقول جمع کئے تھے اوریہ لقمہ اب تک چبایاجارہاہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ پورے دھونس اورسینہ زوری کے ساتھ بارہ امام ایک امام اورفقہ جعفری اورفقہ حنفی کی باتیں کہی جارہی ہیں۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اگرحرب بن شداد صاحب اسی فقہی عبارت کو ٹھیک سے سمجھ جائیں
سب سے پہلے تو عبارت میں فقہ کے لفظ کو جدا کریں۔۔۔ تاکہ بات عبارت پر ہو۔۔۔ اس عبارت میں جو سمجھا ہوں وہ یہ کے زنا کے بدلے جو اجرت مقرر کی گئی ہے اس عبارت میں وہ حلال ہے۔۔۔

باقی پیرگراف کا جواب کسی اچھی موقع پر دوں گا۔۔۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
س عبارت میں جو سمجھا ہوں وہ یہ کے زنا کے بدلے جو اجرت مقرر کی گئی ہے اس عبارت میں وہ حلال ہے۔۔۔
میں نے آپ کی بات یہ سمجھی ہے کہ
"س" نام کی ایک خاتون ہے وہ کال گرل ہے تواس کاہم بستری کیلئے روپے لینادرست ہے۔یہی آپ نے سمجھاہے نا!
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میں نے آپ کی بات یہ سمجھی ہے کہ
"س" نام کی ایک خاتون ہے وہ کال گرل ہے تواس کاہم بستری کیلئے روپے لینادرست ہے۔یہی آپ نے سمجھاہے نا!
معذرت لفظ س نہیں۔۔۔
اس ہے ۔۔۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
میں مسجد میں جاتا ہوں جماعت نکل جاتی ہے۔۔۔ تو میں دوسری جماعت کروانے کے لئے اقامت کی اذان دیتا ہوں اور میرے ساتھ میرا کوئی دوست ہے جو میرے ہی ساتھ نماز باجماعت ادا کرتا ہے نماز ختم ہوتے ہی سب سے پہلی بات جو مجھے کہی جائے گی مسجد میں دو جماعتیں نہیں ہوتیں۔۔۔ پوچھا کوئی دلیل پیش کیجئے۔۔۔ تو جواب ملتا ہے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قول ہے۔۔۔ یعنی جو دوسری نماز مسجد میں ادا کررہا ہے وہ غلط ہوگیا۔۔۔ اچھا اگر کوئی مجھ جیسا ہو تو مرچ مثالے لگانے والا تو لازمی یہ سوال ضرور پوچھے گا کے ابوحنیفہ کون ہیں؟؟؟۔۔۔ تو خود سوچیں سامنے والا کس حد تک جائے گا۔۔۔ امام صاحب کے کسی قول پر اگر حدیث پیش کردی جائے تو اس مقصد یہ نہیں سمجھنا چاہئے کے ہم اُن لوگوں کی تذلیل کررہے ہیں جو خود کو حنفی کہتے ہیں۔۔۔ حالانکہ احناف کو خود سوچنا چاہئے جن روایات کی وجہ سے ہم اس طرح کے رویوں کا نشانہ بنتے ہیں ان کی تحیق کریں اور اس طرح کی روایات کو اپنی تعلیمات سے علیحدہ کریں۔۔۔
امام شافعی کی ایک عبارت پیش کرتاہوں اس میں غورکریں وہ تواہل الرائے نہیں ہیں۔
وَإِنْ كَانَ لِرَجُلٍ مَسْجِدٌ يَجْمَعُ فِيهِ فَفَاتَتْهُ فِيهِ الصَّلَاةُ فَإِنْ أَتَى مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ غَيْرَهُ كَانَ أَحَبَّ إلَيَّ، وَإِنْ لَمْ يَأْتِهِ وَصَلَّى فِي مَسْجِدٍ مُنْفَرِدًا فَحَسَنٌ وَإِذَا كَانَ لِلْمَسْجِدِ إمَامٌ رَاتِبٌ فَفَاتَتْ رَجُلًا، أَوْ رِجَالًا فِيهِ الصَّلَاةُ صَلُّوا فُرَادَى وَلَا أُحِبُّ أَنْ يُصَلُّوا فِيهِ جَمَاعَةً فَإِنْ فَعَلُوا أَجْزَأَتْهُمْ الْجَمَاعَةُ فِيهِ وَإِنَّمَا كَرِهْت ذَلِكَ لَهُمْ؛ لِأَنَّهُ لَيْسَ مِمَّا فَعَلَ السَّلَفُ قَبْلَنَا بَلْ قَدْ عَابَهُ بَعْضُهُمْ (قَالَ الشَّافِعِيُّ) : وَأَحْسَبُ كَرَاهِيَةَ مَنْ كَرِهَ ذَلِكَ مِنْهُمْ إنَّمَا كَانَ لِتَفَرُّقِ الْكَلِمَةِ وَأَنْ يَرْغَبَ رَجُلٌ عَنْ الصَّلَاةِ خَلْفَ إمَامِ جَمَاعَةٍ فَيَتَخَلَّفُ هُوَ وَمَنْ أَرَادَ عَنْ الْمَسْجِدِ فِي وَقْتِ الصَّلَاةِ فَإِذَا قُضِيَتْ دَخَلُوا فَجَمَعُوا فَيَكُونُ فِي هَذَا اخْتِلَافٌ وَتَفَرُّقُ كَلِمَةٍ وَفِيهِمَا الْمَكْرُوهُ.
وَإِنَّمَا أَكْرَهُ هَذَا فِي كُلِّ مَسْجِدٍ لَهُ إمَامٌ وَمُؤَذِّنٌ، فَأَمَّا مَسْجِدٌ بُنِيَ عَلَى ظَهْرِ الطَّرِيقِ، أَوْ نَاحِيَةٍ لَا يُؤَذِّنُ فِيهِ مُؤَذِّنٌ رَاتِبٌ وَلَا يَكُونُ لَهُ إمَامٌ مَعْلُومٌ وَيُصَلِّي فِيهِ الْمَارَّةُ وَيَسْتَظِلُّونَ فَلَا أَكْرَهُ ذَلِكَ فِيهِ؛ لِأَنَّهُ لَيْسَ فِيهِ الْمَعْنَى الَّذِي وَصَفْت مِنْ تَفَرُّقِ الْكَلِمَةِ وَأَنْ يَرْغَبَ رِجَالٌ عَنْ إمَامَةِ رَجُلٍ فَيَتَّخِذُونَ إمَامًا غَيْرَهُ وَإِنْ صَلَّى جَمَاعَةٌ فِي مَسْجِدٍ لَهُ إمَامٌ، ثُمَّ صَلَّى فِيهِ آخَرُونَ فِي جَمَاعَةٍ بَعْدَهُمْ كَرِهْت ذَلِكَ لَهُمْ لِمَا وَصَفْت وَأَجْزَأَتْهُمْ صَلَاتُهُمْ.

کتاب الام1/180
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
میں نے محض مثال پیش کیاتھانام کو چھوڑیئے کوئی سی بھی ایک خاتون ہے اوربقیہ عبارت ویسے ہی رکھئے۔یہی آپ کامطلب ہوانا!
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
امام شافعی کی ایک عبارت پیش کرتاہوں اس میں غورکریں وہ تواہل الرائے نہیں ہیں۔
جمشید بھائی بس اتنی گذارش ہے ہر عربی عبارت کے ساتھ اگر اردو ترجمہ پیش کردیا کریں۔۔۔
تو مجھے سمجھنے میں آسانی ہوگی۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میں نے محض مثال پیش کیاتھانام کو چھوڑیئے کوئی سی بھی ایک خاتون ہے اوربقیہ عبارت ویسے ہی رکھئے۔یہی آپ کامطلب ہوانا!
درست فرمایا آپ نے۔۔۔
 
Top