• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابو حنیفہ

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
مفتی عابد الرحمن بھائی نہ ہمیں امام صاحب سے کوئی ذاتی دشمنی ہے اور نہ ہی ان کے مقلدین سے۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ مجھے تو کسی انسان سے بھی کوئی دشمنی نہیں۔ ہاں جن وجوہات واسباب کی وجہ سے اسلام بعض لوگوں سے بغض ودشمنی رکھنے کا حکم دیتا ہے، انہی وجوہات واسباب کی وجہ سے میں بھی ان لوگوں سے بغض ودشمنی رکھتا ہوں۔

جب آپ لوگ اس بات کو تسلیم کرنے کے باوجود کہ امام صاحب انسان تھے، اور انسان غلطی کا پتلا ہے اور امام صاحب سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ پھر بھی اندھا دھند امام صاحب کی ہر بات کو تسلیم کیے ہوئے ہیں، تو بھائی اصل اختلاف کی وجہ یہ ہے ہم کہتے ہیں کہ قرآن وحدیث ہی اصل مصدر ہیں، آپ قرآن وحدیث کو اصل مصدر تسلیم کرتے ہوئے بھی کتنے سارے احکامات ومسائل میں ایسی تاویلات کرتے ہیں کہ بالآخر امام صاحب کے قول کے مطابق اس شرعی مسئلہ کو ڈھال ہی دیتے ہیں۔ اور زعم باطل میں یہ خیال کرلیتے ہیں کہ ہم قرآن وحدیث پہ عمل کررہے ہیں۔

اس جاری مسئلہ کو ہی لیے لیجیے واضح صریح شرعی مخالفت کےباوجود بھی آپ امام صاحب کے قول کو عین قرآن وحدیث ثابت کروانے پر لگے ہوئے ہیں، اور کہا جارہا ہے کہ یہ فقاہت ہے اور آپ لوگ اس فقاہت کو جانتے، سمجھتے ہی نہیں۔

بھائی جب ایک مسئلہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے، اور امام صاحب سے اس کی مخالفت بھی ثابت ہے تو قرآن وحدیث کو تسلیم کرنے میں کیا مانع ہے؟ یہ ہے اصل اختلاف کی وجہ۔۔ جب مسئلہ کی نوعیت یہاں تک پہنچتی ہے تو پھر حقائق سامنے آتے ہیں اوران حقائق کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے آپ ببانگ دھل بیان جاری وساری کرتے ہیں کہ یہ لوگ امام صاحب کے دشمن ہیں وغیرہ۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ امام صاحب کی جو تنقیص ہوتی ہے اس کے اصل ذمہ دار بھی آپ لوگ ہی ہیں۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
انسان کو علمی مسائل میں سنجیدگی برتنی چاہئے۔
سنجیدگی کا تقاضہ یہ تھاکہ پہلے آپ اس فقہی عبارت سے غلط مطلب تراشنے کااعتراف کرتے اوراس کے بعد بات آگے بڑھاتے۔
یہ کام میں نے کردیا تھا۔۔۔ لفظ فقہی کو عبارت سے اس ہی لئے علیحدہ کرچکا تھا۔۔۔ جو شاید آپ کی سمجھ کو منہ چڑاتا ہوا نکل گیا۔۔۔ جس وجہ سے آپ مجبور ہوگئے اس طرح کی زبان استعمال کرنے پر جس کے معیار پر بڑی معذرت کے ساتھ خود آپ پورے اتر رہے ہیں۔۔۔ دیکھیں میں نے پہلے بھی آپ کو بہت بار یہ درخواست کرچکا ہوں کے مجھ سے گفتگو کیا کیجئے۔۔۔ مجھے اپنی صفات یا کمالات کا مرید بنانے کی ضرورت نہیں۔۔۔ اُمید ہے آئندہ خیال رکھیں گے۔۔۔

اب ہم کہاں تک آپ کی عدم فقاہت کااورفقہاء کی باتیں نہ سمجھنے کا شکوہ کریں۔
لفظوں کو تخلیق نہیں سمجھنا چاہئے کیونکہ اس کے پیچھے یہ خوش فہمی کارفرما ہوتی ہے کہ وہی اس کا خالق ہے۔۔۔ یہ بیماری ہے جس کا علاج بروقت ہوجائے تو بہتر کیونکہ ہر تخلیق کے پیچھے یا ہر خیال کے خالق وہی ہے جو انسان کا خالق ہے۔۔۔ لہذا کسی کو چھوٹا سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ یا تو اُسے دور سے دیکھا جائے یا غرور سے۔۔۔ عدم فقاہت کا جو شکوہ (الزام) بنا کر تخلیق کررہے ہیں اور بلا چوں چراں مجھ پر عائد کررہے ہیں تو یہ اعتراض علماء ومحدثین کرام کی جانب سے ہے جسے میں نے پیش کیا اب میں کہاں جاوں اور کس سے شکوہ کروں؟؟؟۔۔۔ بےلگا گھوڑا ہے قلم نہیں۔۔۔

اس حدیث پر دوبارہ غورکرین گے تومطلب سمجھ میں آجائے گاکہ ملک بدلنے سے مال کی حیثیت بھی بدل جایاکرتی ہے
ملک بدلنے سے مال کی حیثیت بدلی ہے۔۔۔ اور مال روپے کی صورت میں نہیں ہے اب اس حدیث کو دوبارہ سے مال کی جگہ روپے لگا کر پیش کریں لیکن یہ بات ذہن نشین رکھئے گا کے روپے حلال کی کمائی سے حاصل کئے گئے تھے حرام کی کمائی سے نہیں۔۔۔ اچھا امام صاحب نے بھی اسی حدیث کی بناء پر اپنی رائے دی تھی؟؟؟۔۔۔ یا یہ پینترا آپ کا پھینکا ہوا ہے؟؟؟۔۔۔

یعنی کسی کیلئے بھی دیار غیر وحکومتی ملامت کی گنجائش باقی نہیں رکھیں گے پہلے اس کو اپنے خاندان، محلہ اورشہر میں نافذ العمل کرالیں پھراس کے بعد ہمارے لئے بھی غورکرنے کا موقع رہے گا۔
یہ بھی آپ کی اچھی تخلیق ہے۔۔۔ لیکن رائے پر تبصرہ بھی رائے ہی سمجھتے تو اس کشمکش میں شاید مبتلا نہ ہوتے۔۔۔ مجھے آپ سے دلی ہمدردی ہے۔۔۔

ایک چیز کسی کی وجہ شہرت ہوتی ہے کہ فلاں ایساکام کرتاہے اورایک چیز کسی کا معائنہ ہے دونوں میں آسمان وزمین کے اتنافرق ہے۔خود آپ کے محلہ میں کتنے لوگ ہوں گے جن کی بری شہرت سنی ہوگی لیکن ان کے برے افعال کا معائنہ کرنے کا کتناموقع آنجناب کوملاہے اگرملتاہے توہمیں توقع ہے کہ اچھے شہری کی طرح پولس اوردیگر لاء اینڈ آرڈر اداروں سے رجوع کرتے۔وہی بات یہاں بھی سمجھیں۔
مشہور تو زانیہ بھی تھی۔۔۔ تو زانیہ کے اپنے عمل زنا کی رائے کو بھی اسطرح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مقبول کےدرجے پر فائز کیا جائے۔۔۔ دوسری بات آپ نے بالکل درست فرمائی جس سے مجھے بھی اتفاق ہے عقل والی۔۔۔ کیونکہ امام صاحب اپنی عبارت پر رائے دیتے ہوئے شاید یہ ہی وطیرہ اپناتے ہونگے جس کی شہادت اوپر آپ دے رہے ہیں یعنی دنیاوی مثالوں کو سامنے رکھتے تھے۔۔۔ لیکن آپ کو اُن کی انجام کی خبر تھوڑی دیر سے ہوئی لیکن کوئی بات نہیں دیر آئے پر درست آئے۔۔۔

والسلام علیکم۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جزاک اللہ
کس بات پر جزاک اللہ کہاآپ نے؟؟؟۔۔۔ ہمیں بھی علم ہوتاکہ ہم بھی رجوع کریں ہوسکتا ہے جو حکمت آپ سمجھ پائی ہوں وہ ہماری پہنچ سے دور ہو۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
بغیر سمجھے کسی بات کو غلط رخ دینا مناسب نہیں اور شکوک وشبہات پیدا کرنا یہ اس سے بھی بڑا جرم ہے۔ جس شخصیت پر تبصرہ اور تنقید فرمائی جارہی ہےاسی اہلیت کا علم بھی ضروری ہے ۔ ’’فتدبر‘‘
عابد بھائی بڑی معذرت یقین کیجئے میں یہ بات اوپن فورم پر کہہ رہا ہوں میں آپ کی دل سے عزت کرتا ہوں۔۔۔

حافظ صاحب نے کوئی شکوک وشبہات پیدا کئے۔۔۔ انہوں نے سیدھی سی بات پوچھ لی۔۔۔
سائل کو امام صاحب سے زانیہ کی کمائی کی بجائے۔۔۔ اُن سے یہ سوال پوچھنا تھا۔۔۔
کہ ایک زانیہ کو مکان کرائے پر دیا جاسکتا ہے؟؟؟۔۔۔
یا یہ حقیقت جاننے کے بعد، کہ زنا کاری اس کا پیشہ ہے کیا اس زانیہ پر حد جاری ہوسکتی ہے یا نہیں؟؟؟۔۔۔
یا اللہ اور اس کے رسول محمدمصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات خلاف اس زانیہ کو کھلی چھٹی دے کر اس کو مکان کرائے پر دے دیا جائے؟؟؟۔۔۔
بس اس کا جواب عنایت فرمادیں۔۔۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
زنا ایک فعل حرام ہے اور ظاہر ہے اسلامی قانون کے مطابق اس پر حد جاری ہوگی اگر اسلامی حکومت ہے ،نہیں تو ایسے افراد سے مقاطعہ کیا جائے گا ان سے تعلقات ختم کرلئے جائیں گے اسی طرح فعل حرام کے لیے مکان دینا یہ تعاون علی الاثم ہے اس لیے دینے والا بھی برابر کا گناہ گار ہوگا۔میں سمجھتا ہوں کہ میں آپ کے سوالات کا جواب دے چکا ہوں اس لیے بات کو ختم کیا جائے ۔فقط واللہ اعلم بالصواب
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم
اس لیے بات کو ختم کیا جائے ۔فقط واللہ اعلم بالصواب
جزاکم اللہ خیراً۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کے درجات کو بلند فرمائیں۔۔۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
یہ کام میں نے کردیا تھا۔۔۔ لفظ فقہی کو عبارت سے اس ہی لئے علیحدہ کرچکا تھا۔۔۔ جو شاید آپ کی سمجھ کو منہ چڑاتا ہوا نکل گیا۔۔۔ جس وجہ سے آپ مجبور ہوگئے اس طرح کی زبان استعمال کرنے پر جس کے معیار پر بڑی معذرت کے ساتھ خود آپ پورے اتر رہے ہیں۔۔۔ دیکھیں میں نے پہلے بھی آپ کو بہت بار یہ درخواست کرچکا ہوں کے مجھ سے گفتگو کیا کیجئے۔۔۔ مجھے اپنی صفات یا کمالات کا مرید بنانے کی ضرورت نہیں۔۔۔ اُمید ہے آئندہ خیال رکھیں گے۔
آپ اپنی تحریر پر خود بھی ایک نگاہ ڈال لیاکریں کہ اس سے کچھ معنی مطلب سمجھ میں آتے یامحض سیاسی بیانات کی طرح ہوتے ہیں کہ جس کاماحصل "مدعاعنقاہے اپنے عالم تقریر کا"کی طرح ہوتاہے۔ویسے اگرمیں مرید بناتابھی توکسی ایسے شخص کواپنامرید بناکر خوشی محسوس نہیں کرتا کہ جس کو فقہ حنفی اورفقہ جعفری کے خواب آتے ہوں اورجس کی چھلانگ بارہ امام سے امام ابوحنیفہ پرہوتی ہو۔
مختصر یہ کہ الظفرالمبین میں مسئلہ کیاتھامسئلہ کی نوعیت کیاتھی ان سب سے بے چاروں کو کوئی بحث نہیں ہوتی بس کاتے اورلے دوڑے۔
ایک مسئلہ یہ ہے کہ کسی زانیہ کو فعل حرام کیلئے مکان دیناکیساہے؟
ایک مسئلہ یہ ہے کہ کسی زانیہ کو مکان کرائے پر دیناکیساہے؟
ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگرکسی مکان کوبطورکرایہ زانیہ لیتی ہے تومالک مکان کیلئے کرایہ لیناکیساہے؟
یہ فقہی مسئلہ آخر الذکر صورت سے متعلق ہے؟
بھائی جب ایک مسئلہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے، اور امام صاحب سے اس کی مخالفت بھی ثابت ہے تو قرآن وحدیث کو تسلیم کرنے میں کیا مانع ہے؟ یہ ہے اصل اختلاف کی وجہ۔۔ جب مسئلہ کی نوعیت یہاں تک پہنچتی ہے تو پھر حقائق سامنے آتے ہیں اوران حقائق کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے آپ ببانگ دھل بیان جاری وساری کرتے ہیں کہ یہ لوگ امام صاحب کے دشمن ہیں وغیرہ۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ امام صاحب کی جو تنقیص ہوتی ہے اس کے اصل ذمہ دار بھی آپ لوگ ہی ہیں۔
یہ آج ہی کے کفایت اللہ صاحب کے مراسلہ کانقش ثانی ہے؟لگتاہے اثرگہراپڑاہے۔
اولاتوعبارت صحیح سمجھنے کی صلاحیت پیداکیجئے اورنیت میں صالحیت لایئے انشاء اللہ سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
ایک مسئلہ یہ ہے کہ کسی زانیہ کو فعل حرام کیلئے مکان دیناکیساہے؟
ایک مسئلہ یہ ہے کہ کسی زانیہ کو مکان کرائے پر دیناکیساہے؟
ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگرکسی مکان کوبطورکرایہ زانیہ لیتی ہے تومالک مکان کیلئے کرایہ لیناکیساہے؟
یہ فقہی مسئلہ آخر الذکر صورت سے متعلق ہے؟
ہماری کمپنی کے مال کی تشہیر کے لیے ہوشیار اور محنتی ایجنٹوں کی ضرورت ہے۔
 
شمولیت
اکتوبر 31، 2013
پیغامات
85
ری ایکشن اسکور
54
پوائنٹ
28
اللہ کرے یہ واقعہ ٹھیک ہو اور ان کے مقلدین کو بھی امام صاحب کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
مجھے بھی یہ واقعہ درست نہیں لگتا، بہن نے جس کتاب کا حوالہ لکھا ہے یہ کوئی مستند کتاب نہیں ہے
اگر ایک شخص اچھا کام کرے خواہ کوئی بھی ہو اس کی اچھائی کی تعریف کرنی چاہئیے نہ کہ اس کا انکار ۔ مثلاً اگر ایک شخص جو کہ مجاہدین کا مخالف ہو کوئی اچھا کام کرے تو ہم اس کی یہ اچھائی اس کی بعض برائی کی وجہ سے نظر انداز کرے اور کہے کہ یہ مجھے درست نہیں لگتا ہے کہ یہ اچھا کام اس نے کیا ہو ، ناانصافی ہے ۔
ولا یجرمنکم شنئان قوم علی ان الا تعدلوا اعدلو ا ھوا اقرب للتقوی ۔المائدہ :8
 
Top