• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا شکوک و شبہات کے بارے میں عملی موقف

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
حقیقت تو یہ تھی کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ خلیفہ وقت کے ہدایا اور تحائف کی قبولیت سے قطعی انکار کرتے تھے اس طرف سے انہیں اطمئنان تھا کہ خواہ قبول کریں یا نہ کریں لہذا آپ کی پاکبازی اور نیک نیتی اس امر کی اجازت نہیں دیتی تھی کہ آپ کو مال جو حکومت سے عطا کے طور پر ملے اسے ہاتھ بھی لگائیں لیکن آپ کی اولاد اور اعزا واقارب وغیرہ یہ تحائف قبول کر لیا کرتے تھے امام رحمہ اللہ نے اس امر سے انہیں روکا بھی لیکن ان لوگوں نے نہ سنی۔
امام موصوف رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ : تم لوگ یہ مال کیوں قبول کرتے ہو جبکہ ملک کی سرحدیں معطل اور غیر اآباد ہیں اور مال کے مستحق لوگں میں تقسیم نہیں ہو پاتے۔
لیکن جب امام موصوف رحمہ اللہ نے یہ دیکھا کہ یہ لوگ باز نہیں آ رہے تو آپ نے ان لوگوں سے بھی قطع تعلق کر لیا نہ ان کا کھاتے نہ پیتے حتی کہ وہ روٹی بھی نہ کھاتے جو ان کے تنور میں پکتی تھی ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ایک بار آپ کو معلوم ہوا کہ دستر خوان پر روٹی میرے سامنے کو اس وقت رکھی ہوئی ہے یہ میرے کسی بیٹے کے گھر کے تنور کی پکی ہوئی ہے چنانچہ اس کے کھانے سے انکار کر دیا صرف اور صرف اس لیے یہ بیٹا شاہ وقت کے انعامات اور تحائف قبول کر لیا کرتا تھا
لیکن ان واقعات سے کیا نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ خلفاء کے ھدایا اور تحائف کو حرام سمجھتے تھے نہیں ایسی بات نہیں بلکہ بات صرف یہ تھی کہ ٓپ ان کے مال و دولت کو مشکوک سمجھتے تھے حرام نہ جانتے تھے اور امام احمد بن حنبل کے نزدیک یہ امر تقوی کے منافی رویہ تھا کہ مشکوک امور سے نہ بچا جائے ۔
لہذا آپ کا یہ موقف تھا کہ میرے تصرف میں صرف وہ مال آئے جس کے متعلق علم قطعی ہو کہ وہ حلال ہی حلال ہے ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
آج صبح بوقت فجر اس کتاب کو ختم کیا تو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی عظمت دل و دماغ پر اس طرح حاوی ہو گئی ہے کہ ناقابل بیان اس کتاب کے اقتباسات فورم کی زینت بنیں گے ان شا ء اللہ
 
Top