• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام شافعی شیطان سے زیادہ نقصان دہ

مظفر اکبر

مبتدی
شمولیت
مارچ 20، 2017
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
24
یکون فی امتی رجل یقال لہ محمد بن ادریس اضر علی امتی من ابلیس ویکون فی امتی رجل یقال لہ ابو حنیفہ ھو سراج امتی. ترجمہ:میری امت ایک آدمی ہوگا جس کا نام محمد بن ادریس(شافعی) ہوگا,وہ میری امت کے لئے ابلیس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہوگا-اور میری امت میں ایک آدمی ابو حنیفہ نامی ہوگا,وہ میری امت کا چراغ ہوگا. موضوع(منگڑت):امام ابن جوزی نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے(الموضوعات 43/1). امام سیوطی نے فرمیا کہ یہ روایت موضوع ہے اور اسے مامون یا جویباری نے وضع کیا ہے.(اللائی المصنوعۃ فی الاحادیث الموضوعۃ.1/417). امام شوکانی نے فرمایا ہے کہ یہ ایسا جھوٹ ہے جس کا بطلان محتاج بیان نہیں(الفوائد المجموعۃ فی الاحادیث الموضوعۃ.ص 420). شیخ البانی نے بھی اسے موضوع قرار دیا.(السلسلۃ الضعیفۃ). طالب دعا,مظفر اکبر وانی سلفی
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
اس وضعی حدیث کو ایک کذاب محمد بن سعید مروزی بورقی نے بھی گھڑا ہے امام خطیب رحمتہ اللہ نے محمد بن سعید مروزی بورقی کی مکذوبہ روایت کی نقل کے بعد کہا:

قال الخطيب بعده: "ما كان أجرأ هذا الرجل على الكذب كأنه لم يسمع حديث رسول الله صلى الله عليه وسلم "من كذب عليَّ متعمِّدا فليتبوّأ مقعده من النار

یعنی یہ شخص وضع حدیث کرنے پر کتنا جری تھا گویا اس نے فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سنا ہی نہیں ہی جو عمدا وضع حدیث کرے اس کا ٹھکانا جہنم ہے

تاریخ خطیب ه (٣٠٨-٣١٠)
 
Top