• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام شمس الدین ذہبی رح کے مطابق امام ابن تیمیہ رح کے متبعین (وضاحت درکار ہے)

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اہل علم سے گزارش ہے کہ امام ذہبی رح کے اس قول کی وضاحت کر دیں کہ انھوں نے ایسا کیوں کہا،ایک امیج فیس بک سے ملا ہے اسے یہاں نقل کر دیتا ہوں اہل علم وضاحت کر دیں

"امام الائمہ فی الحدیث علامہ شمس الدین ذہبی رح جو علامہ ابن تیمیہ رح کے مخلص اور قددان تھے،جب انھوں نے دیکھا کہ ابن تیمیہ رح دین کے بارے میں حد سے تجاوز کر رہے ہیں اور بہت سے اتفاقی اور اجماعی مسائل میں اہل سنت والجماعت کے کنہج سے ہٹ رہے ہیں تو انہوں نے ازراہ نصیحت علامہ ابن تیمیہ رح کو خط لکھا جو ان کی تالیف میں ہے،فرماتے ہیں:
"يا خيبة من اتبعك فانه معرض للذندقة و الا نحلال لا سيما اذا كان قليل العلم والدين باطو ليا شهوانيا۔۔ فهل معظم اتباعك الاقعيدم بوط خفيف العقل او عامى كذاب بليد الذهن او غريب و اجسم قوى المكراو كاشف صالح عديم الفهم فان لم تصدقنى ففشهم وزنهم بالعدل"
کہ اس شخص کی نامرادی پر افسوس جو تیری اتباع کرتا ہے اس لئے کہ اندیشہ ہے کہ وہ زندیق ہو جائے اور ملحد ہو جائے،خاص طور پر جب کم علم بھی ہو دین بھی اس کا ناقص ہو شہوت پرست ہو۔۔ تیرے پیچھے چلنے والے بیشتر وہ ہیں جو اپایج ہیں اور رسی میں جکڑے ہوئے ہیں،عقل کے کمزور ہیں یا وہ عامی کذاب اور بے وقوف ہیں،یا سوکھی عقل والے نا سمجھ ہیں۔اگر تم کو میری بات کا یقین نہ ہو تو ان کا حال معلوم کرو اور انصاف کے ترازو پر ان کو رکھو۔ (غل العلم ص ۱۷)

جزاک اللہ خیراً
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
جناب عالی!
اسکا اسکین نہیں ہے کیا آپکے پاس؟؟؟؟ کس سیاق میں بات کہی جا رہی ہے کم از کم یہ تو پتہ چلے. یہ کتان شاید نیٹ پر دستیاب نہیں.
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
جناب عالی!
اسکا اسکین نہیں ہے کیا آپکے پاس؟؟؟؟ کس سیاق میں بات کہی جا رہی ہے کم از کم یہ تو پتہ چلے. یہ کتان شاید نیٹ پر دستیاب نہیں.
بھائی کتاب تو نہیں ملی مجھے اور امام ذھبی رح کی یہ عبارت فیس بک پر ایک بھائی نے دی تھی اور میں نے یہاں پر پیش کر دیا،امید ہے جلد جواب آئے گا ان شاء اللہ
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
حافظ ابو یہحی نورپوری حفظہ اللہ نے یوں کہا:

کسی شیطان دجال نے اپنی طرف سے گھڑ کر یہ خط امام ذہبی رحمہ اللہ کی طرف منسوب کر دیا ہے...
جس جھوٹے نے یہ جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی ہے, اسے پوچھیے کہ اس کتاب میں یہ عبارت کہاں ہے اور اس میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا نام کہاں لیا گیا ہے؟
جزاک اللہ خیراً
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کتاب کا نام "زغل العلم" ہے۔ نیٹ پر اس کا مخطوطہ بھی دستیاب ہے اور مکتبۃ الصحوۃ کا مطبوعہ نسخہ بھی موجود ہے۔ اس کی نسبت ذہبیؒ کی طرف ابن حجرؒ نے بھی کی ہے۔
مذکورہ عبارت اس کتاب میں نہیں ہے بلکہ وہ غالبا علامہ ذہبیؒ کی طرف منسوب "النصیحۃ الذہبیۃ" میں ہے۔ لیکن اس کی نسبت علامہ ذہبیؒ کی جانب کئی علماء نے درست قرار نہیں دی۔ یاد رہے کہ کتاب بذات خود درست ہے لیکن یہ نسبت درست نہیں۔
البتہ اس زغل العلم میں بھی ذہبیؒ نے ابن تیمیہؒ کے لیے کبر، عجب، مشائخ کی سرداری کی انتہائی محبت اور بڑوں کی توہین کا ذکر کیا ہے۔
ذہبیؒ نے ابن تیمیہؒ کے ساتھ کافی عرصہ گزارا ہے، ان کے شاگرد ہیں اور ذہبیؒ کا جرح و تعدیل میں اعتدال بھی معروف ہے۔ اس لیے ممکن ہے کہ ذہبیؒ نے ابن تیمیہؒ میں یہ چیزیں محسوس کی ہوں جیسا کہ ایک اور جگہ ابن تیمیہؒ کے بارے میں حدت اور شدت کا ذکر کیا ہے۔ اور یہ شدت منہاج وغیرہ میں نظر آتی ہے۔ لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ دنیا میں کوئی شخص بھی گناہ یا خطا سے معصوم نہیں ہے سوائے انبیاء کے، اس لیے اگر ابن تیمیہؒ میں یہ چیزیں تھیں تو ہمیں ذہبی نے جو ان کی تعریف کی ہے وہ بھی دیکھنی چاہیے۔ ان کے اندر اگر چند خامیاں تھیں تو بے شمار خوبیاں بھی تھیں۔ اور خامیوں سے بھلا کون پاک ہے؟ اس لیے ہمارا کام ان کی خوبیوں کو لینا اور خامیوں کو چھوڑنا ہے۔ جو ان کے علمی کارنامے ہیں اور جو ان کا دینی ترکہ ہے ہمیں اس سے مقصد ہونا چاہیے۔

دوسری بات اسلاف میں بہت کم ایسے حضرات ہوں گے جن پر تنقید نہ ہوئی ہو اور جن پر ان کے ہم عصر یا بعد کے علماء نے جرح نہ کی ہو۔ اس لیے جس شخص کی اچھائی، علمیت اور امامت مسلم ہو اور لوگ اسے مانتے ہوں اس پر ہم اس قسم کے اقوال سے طعن نہیں کر سکتے۔ جرح و تعدیل کا فن ایک ضرورت تھا اور الضرورۃ تتقدر بقدر الضرورۃ (ضرورت، ضرورت کے بقدر ہی ہوتی ہے) کے قاعدہ کے مطابق ہی ہم اسے جاری کریں گے۔ جس طرح متواترات، اجماع اور روایت میں تلقی بالقبول کے افراد پر جرح و تعدیل کو نہیں آزمایا جا سکتا اسی طرح جن لوگوں کو تلقی بالقبول حاصل ہو ان پر بھی قواعد جرح و تعدیل کو جاری نہیں کرنا چاہیے۔

واللہ اعلم
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
بہت سے علماء کو یہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ زغل العلم اور النصیحۃ ایک ہی کتاب ہیں۔ حالانکہ یہ دو الگ الگ کتب ہیں۔ اس غلط فہمی کی وجہ سے بعض علماء نے زغل العلم کی بھی امام ذہبی سے نفی کی ہے۔ یہ بات درست نہیں۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
محترم بھائ!
کیا دونوں کتاب کا لنک مل سکتا ہے؟؟؟؟
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
محترم بھائ!
کیا دونوں کتاب کا لنک مل سکتا ہے؟؟؟؟
زغل العلم
http://waqfeya.com/book.php?bid=2692

زغل العلم و النصیحۃ بتحقیق الكوثریؒ
https://archive.org/details/ZaghluAl_Elm

اس لنك كو بهی دیكھ لیجیے گا۔ عمدہ کلام ہے۔
http://www.ahlalhdeeth.com/vb/showthread.php?p=120943#post120943
(اس وقت ملتقی اہل الحدیث کا سرور غالبا ڈاؤن ہے۔)
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
شمولیت
ستمبر 06، 2017
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
65
نیز وه شیخ الاسلام پر علامه ذهبی کے حواله سے جو کلام کیا گیا هے.
زغل العلم کی طرف سے یه علامه ذهبی کی طرف منسوب هے بعض نے تو اس موضوع پر ایک کتاب هی لکھ دی هے بهرحال شیخ کفایت الله نے اس پر تبصره کیا هے وه دیکھ لے.
forum.mohaddis.com/threads/کیا-شیخ-الاسلام-ابن-تیمہ-رحمہ-اللہ-کے-مزاج-میں-شدت-تھی-؟.9011/page-4
نیز دیکھیں
www.islamweb.net/fatwa/index.php?page=showfatwa&Option=FatwaId&lang=A&Id=30511
 
Top