• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام وقت سیدنا امام مالک رحمہ اللہ کا حق کی آواز کے سامنے عاجزی کا بے مثال واقعہ

شمولیت
اپریل 29، 2012
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
73
پوائنٹ
0
امام وقت سیدنا امام مالک رحمہ اللہ کا حق کی آواز کے سامنے عاجزی کا بے مثال واقعہ

مدینہ طیبہ کے مشہورامام سیدنا امام مالک بن أنس رحمہ اللہ ایک دفعہ مسجد میں داخل ہوئے اور تحیة المسجد کی دو رکعت پڑھے بغیر ہی بیٹھ گے -
تو ایک بچے نے غصے سے کہا " اٹھیے اور دو رکعت پڑھ کر بیٹھیے "
سیدنا امام مالک رحمہ اللہ اٹھے اور دو رکعت پڑھ کر بیٹھ گئے تو بعض شریر لوگوں نے کہا کہ آپ اتنے بڑے امام ہو کر ایک بچے کی بات مان رہے ہیں-
تو انہوں نے فرمایا : میں اس بات سے ڈرتا ہو کہ کہیں میرا شمار ان لوگوں میں نہ ہو جائے جن کے متعلق اللہ رب العزت نے فرمایا :
(وَإذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لاَ يَرْكَعُونَ)
" جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع ( نماز ادا ) کرو تو وہ نہیں کرتے "
اللہ أکبر ، تو کہاں آج وہ لوگ جن کی گردنیں حق کی آواز کی سن کر تکبر سے اکٹر جاتی ہے – !! ؟؟
ہاں وہ تھیں وہ پاکباز ہستیاں جنہوں نے حق کی آواز پر اپنی گردن جھکائی تو لوگ آج تک ان کے علم کے سامنے جھکے ہوئے ہیں-
اللہ ان پر کروڑوں رحمتیں فرمائے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے -
(ایڈمن حضرات اس پوسٹ کومناسب جگہ منتقل فرما دیں )
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ابن باز رحمۃ اللہ علیہ نے فتوی دیا ہے کہ مسجد میں جا کر بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھنا چاہیے لیکن اگر کوئی پڑھے بغیر بھی بیٹھ جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
سہیل بھائی پلیز جلد از جلد حوالہ دیں۔
اور ارسلان بھائی کیا آپ کے پاس اس فتوی کا لنک ہے۔ ہے تو لنک بتائیں میں اس فتوی کو مکمل پڑھنا چاہتا ہوں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سہیل بھائی پلیز جلد از جلد حوالہ دیں۔
اور ارسلان بھائی کیا آپ کے پاس اس فتوی کا لنک ہے۔ ہے تو لنک بتائیں میں اس فتوی کو مکمل پڑھنا چاہتا ہوں۔
شاہد بھائی میرے پاس pdf فائلز کا سافٹ وئیر (Adob Reader x) میں کوئی بھی فائل اوپن کرتے وقت ایرر آ رہا ہے جس کی وجہ سے میں مکمل حوالہ دینے سے قاصر ہوں،یہ مسئلہ حل ہوتے ہیں میں یہاں فتوے کا حوالہ لکھ دوں گا۔ان شاءاللہ
ابھی آپ "فتاوی ابن باز" کا ہماری" کتب لائبریری" سے ڈاون لوڈ کر کے مطالعہ کریں۔
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
ابن باز رحمۃ اللہ علیہ نے فتوی دیا ہے کہ مسجد میں جا کر بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھنا چاہیے لیکن اگر کوئی پڑھے بغیر بھی بیٹھ جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ دو رکعت والی نماز کے لئے نہیں بلکے امام مالک رحمہ اللہ کے واقعے کا چاہیے
اور دو رکعت والی نماز کے لئے الله کے رسول ﷺ کی حدیث ہی کافی ہے فتوے کی کیا ضرورت
 
شمولیت
اپریل 29، 2012
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
73
پوائنٹ
0
السلام علیکم ، تمام دوستوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ-
امام مالک رحمہ اللہ والا یہ واقعہ سعودی عرب کے مشہور عالم الشیخ علی عبد الخالق القرنی کی عربی کتاب (دروس و خطب علي القرني , باب صور وعبر , الجز 18 , الصفحة , 21) پرموجود ہے - یہ كتاب المكتبة الشاملة میں بھی دستیاب ھے - اور ان شاء اللہ جلد ہی اصل حوالہ بھی پیش کر دیا جائے گا-
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اور دو رکعت والی نماز کے لئے الله کے رسول ﷺ کی حدیث ہی کافی ہے فتوے کی کیا ضرورت
جی بالکل
آپ صحیح فرما رہے ہیں،میں نےصرف شیخ ابن باز کا موقف بیان کیا ہے،کہ ان کے نزدیک اگر کوئی مسجد میں داخل ہو کر دو رکعت پڑھے بغیر بیٹھ جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
 
Top