• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امانت کی واپسی پر ہدیہ قبول کرنا

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
معزز علمائے کرام خصوصا شیخ مقبول احمد سلفی صاحب سے ایک سوال ہے کہ زید نے بکر کو ایک لاکھ روپیہ بطور امانت رکھنے دیا اب جب بکر نے ایک لاکھ روپیہ جو زید کی امانت تھی واپس کردی تو ہدیہ کے طور پر زید نے بکر کو پانچ سو روپے دئے تو کیا یہ ہدیہ بکر لے سکتا ہے یا نہیں ؟علمائے کرام جلد از جلد جواب دیں۔


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون اللہ الوھاب
الحمد للہ :
امانت کی حفاظت کرنا اور صحیح سلامت امانت والے کو اس کا سامان لوٹادینا احسان و سلوک کے زمرے میں آتا ہے ۔ اس احسان کا بدلہ امانت سونپنے والے کو دعا یا کوئی ہدیہ کی شکل میں چکانا چاہئے ۔
جزاک اللہ خیرا کہنا بہت بہترین دعا ہے ، نبی ﷺ کا فرمان ہے :
مَن صُنِعَ إليهِ معروفٌ فقالَ لفاعلِهِ : جزاكَ اللَّهُ خيرًا فقد أبلغَ في الثَّناءِ(صحيح الترمذي:2053)
ترجمہ: جس شحص کے ساتھ کوئی بھلائی کی گئی اور اس نے بھلائی کر نے والے سے 'جزاك الله خيراً' (اللہ تعالیٰ تم کو بہتربدلادے)کہا، اس نے اس کی پوری پوری تعریف کردی۔
امانت کی واپسی احسان ہونے کے سبب اپنی پسند سے محسن کو کوئی ہدیہ بھی پیش کرسکتے ہیں جیساکہ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
مَنِ استعاذَ باللَّهِ فأعيذوهُ ومن سألَ باللَّهِ فأعطوهُ ومَن دَعاكم فأجيبوهُ ومن صنعَ إليكُم معروفًا فَكافئوهُ فإن لم تجِدوا ما تُكافئونَه فادعوا لَه حتَّى تَروا أنَّكُم قد كافأتُموهُ(صحيح أبي داود:1672)
ترجمہ: جو شخص اللہ کے واسطے سے پناہ مانگے اس کو امان دو اور جو شخص اللہ کے نام سے سوال کرے اس کو دو اور جو تمہاری دعوت کرے اس کی دعوت قبول کرو اور جو تمہارے ساتھ احسان کرے اس کا بدلہ دو ۔ اگر بدلہ دینے کے لیے کوئی چیز نہ پاؤ تو اس کے حق میں دعا کرو یہاں تک کہ تم سمجھ لو کہ اس ( کے احسان ) کا بدلہ دے دیا ہے ۔
اس لئے زید کا دیا ہوا 500 روپئے کا ہدیہ بکر قبول کرسکتا ہے ۔
واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمد سلفی

 
Top