• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کا علمی مقام و مرتبہ

شمولیت
جون 01، 2017
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
20
ماں جی کا علمی مقام و مرتبہ


صحابہ کرام مسائل میں ان کی طرف رجو ع کیا کرتے تھے۔
سیدنا ابوموسی اشعری۔ سنن الترمذی : 3883

سیدہ عائشہ تمام لوگوں سے بڑی عالمہ تھیں۔ اکابر صحابہ بھی ان سے علم حاصل کیا کرتے تھے۔
قبیصہ بن ذویب، الطبقات الکبری : 2/374

میں نے کتاب اللہ، سنت رسول اللہ، شعر اور میراث کے باب میں سیدہ عائشہ سے بڑا عالم کسی کو نہیں دیکھا۔
عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ۔ مصنف ابن ابی شیبہ

میں نے عائشہ سے بڑا سنن رسول اللہ کا عالم نہیں دیکھا۔ اور نہ ان سے بڑا کوئی فقیہ دیکھا۔
ابوسلمہ بن عبد الرحمان، الطبقات الکبری لابن سعد : 2/375

اگر تمام زمانے کی خواتین کے علوم جمع کر لئے جائیں اور انہیں سیدہ عائشہ کے علم کے سامنے لایا جائے تو عائشہ کا علم افضل ہوگا۔
امام زہری رحمہ اللہ، السنۃ للخلال : ص753

سیدہ عائشہ اپنے زمانے کے تین علوم میں بے مثال تھیں، علم فقہ، علم طب اور علم الشعر۔
امام ابن عبد البر رحمہ اللہ، الاجابۃ للزرکشی : ص31

مجھے محمد کی امت بلکہ کسی بھی امت میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے بڑی عالمہ نظر ہی نہیں آئی۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ، سیر اعلام النبلاء : 2/140

صحابہ کے درمیان علمی اختلاف کا فیصلہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کیا کرتی تھیں۔
صحیح البخاری : 1332

ہوں کیوں نہ میرے ماں باپ قربان اس مقدس نام پر
عائشہ تیرے لاکھ احسان ہیں اسلام پر
 
Last edited by a moderator:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
جہاں سے عبارت کاپی کی گئی وہاں عبارت کی مخصوص فارمیٹ کی وجہ یونیکوڈ میں گڑبڑ نظر آتی ہے ،
محترم بھائی @محمد نعیم یونس صاحب سے اصلاح کی درخواست ہے ،
 
Top