• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امتحان کے کئیے روزہ چھوڑنا

شمولیت
دسمبر 31، 2017
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
23
السلام علیکم!
کیا امتحان کی غرض سے روزہ چھوڑا جا سکتا ہے؟
پیپر اتنی گرمی میں دوپہر کے وقت جا کر دینا پڑتا ہے اور اس سے پیاس بہت زیادہ لگ جاتی ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
روزہ رکھا ہی اس لیے جاتا ہے، تاکہ انسان کو تھوڑی بہت مشقت ہو۔ جب روزے فرض ہوئے تھے، اس وقت بھی مشقت والے کام ہوا کرتے تھے، جس قدر مشقت برداشت کریں گے، اسی قدر اجر و ثواب میں اضافہ بھی ہوگا۔
لیکن پھر بھی اگر اس قسم کی صورت حال ہو کہ کوئی ایسی مجبوری ہو، جسے موخر بھی نہ کیا جاسکتاہو، اور اس کے ساتھ روزہ رکھنا بھی زیادہ مشقت کا باعث ہو ، تو روزہ چھوڑا جاسکتاہے، اور بعد میں اس کی قضا دے دی جائے۔ و اللہ اعلم
اب مشقت کیا ہے؟ اور کیا نہیں؟ اس کے لیے خود اپنے آپ سے پوچھ لینا چاہیے، اپنے ضمیر سے فتوی لے کر عمل پیرا ہونا چاہیے۔
یہ بات ضرور ہے کہ اسلامی ممالک میں طالبعلموں، اساتذہ یا ملازمین پر ایسی مشقت نہیں ہونی چاہیے کہ انہیں عبادات سر انجام دینا نا ممکن یا مشکل ہو جائے۔
مزید اس حوالے سے یہ ایک سوال اور اس کا جواب ملاحظہ کیا جاسکتاہے:
امتحانات کی وجہ سے روزے چھوڑنا
 
Last edited:
Top