• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امرأۃ القرآن کا تحقیقی جائزہ

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
پیش لفظ
الحمد لله و کفٰی والصلوٰة والسلام علی من لا نبی بعدہ​
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
“ایمان والوں کا قول تو یہ ہے کہ جب انہیں اس لئے بلایا جاتا ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان میں فیصلہ کر دیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور مان لیا، یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں، جو بھی اللہ کی اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کریں، خوفِ الٰہی رکھیں اور اس (کے عذابوں) سے ڈرتے رہیں وہی نجات پانے والے ہیں” (النور:52-51)
یعنی نجات پانے والے خوش نصیبوں کا نمایاں وصف “جذبہ ٴ اطاعت “ ہے کہ جب وہ حکم الٰہی یا فرمانِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سنتے ہیں تو بلاتاخیر و غیر مشروط سمعنا سے متّصل اطعنا بھی کہتے ہیں، ایسا نہیں کہتے کہ ہم سن لیا اور اب اپنی عقل پر پیش کری گے۔ اس نے درست کہا تو مان لیں گے، ورنہ نہیں۔ ایسے لوگ دین اسلام کو عقل کے تابع اور اپنی خواہشات کے مطابق “ماڈرن” بنانا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں کے بارے میں ارشادِ ربانی ہے:
اَفَرَءَ یْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰھہ ھَوَاہُ وَ اَضَلَّہُ اللهُ عَلٰی عِلْمٍ وَ خَتَمَ عَلٰی سَمْعِہ وَ قَلْبِہ وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِه غِشَاوَةً فَمَنْ یَّھْدِیْہِ مِنْ بَّعْدِ اللهِ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ (الجاثیة:۲۳)
“کیا آپ نے اسے بھی دیکھا جس نے اپنی خواہشِ نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور باوجود علم کے اللہ نے اس کو گمراہ کر دیا اور اس کے کان اور دل پر مہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ہے اب ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت دے سکتا ہے؟ کیا اب بھی تم نصیحت نہیں پکڑتے”؟
ایسے علماءِ سوء، علم و فہم اور سمجھ بوجھ رکھنے کے باوجود نہ صرف گمراہی اختیار کرتے ہیں،بلکہ اوروں کو بھی اپنا ناتمام علم اور ناقص عقلی دلائل سے گمراہ کرتے ہیں۔ ایسوں میں ایک نیا نام “ابوخالد ابراہیم المدنی” کا بھی شامل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ (اللہ کرے کہ وہ اللہ سے ڈر کر تائب ہو جائیں اور قرآن و حدیث کی طرف پلٹ آئیں) جو سلف صالحین، صحابہ و تابعین اور ائمہ و محدثین رحمہم اللہ کے طریقے سے نہ صرف الگ، جداگانہ سوچ اور من مانی تفسیر قرآن کرتے پھر رہے ہیں، بلکہ سلف صالحین کے طرز پر عقیدہ و عمل اختیار کرنے والوں کو “سلف پرست” کہہ کر مشرک قرار دے رہے ہیں۔
ہمارے ایک مخلص ساتھی نے ان کی کتاب “امرأة القرآن” (خاتونِ قرآن) نامی کتاب دی جس کا موضوع “عورت کا قرآنی مقام اور اس کے متعلق شبہات کا ازالہ” ہے۔ مؤلف نے سورة التحریم کی آیات:11، 12 سے استدلال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:
“رب العزت والجلال نے آسیہ امرأة فرعون اور مریم بنت عمران کی مثال دی ہے … اور جس چیز کو مثال بنا کر پیش کیا جاتا ہے اس میں صفت کامل و اکمل ہوتی ہے … یعنی عورت کا ایمان قرآن کی نظر میں کامل و اکمل ہے”۔ (امرأة القرآن، ص:15, 16)۔
اس طرح بہت سی آیاتِ مبارکہ اور احادیث شریفہ کے احکامِ خاص کو تبدیل کر کے عام کرنے کی کوشش کی۔ اور مخصوص خواتین کی فضیلت کو تمام خواتین کے لئے عام قرار دے کر انہیں نہ صرف مردوں کے برابر بلکہ مردوں سے بھی بلند تر بنا دیا۔ان کی پوری کتاب ایسے ہی مفروضے اور تضاد بیانی سے بھری پڑی ہے۔ قرآن و سنت کے دلائل تو کجا، اپنے کسی معقول مؤقف پر اپنے بنائے ہوئے اصول کو بھی دوہ نباہ نہ سکے۔ جیسا کہ باوجود تفسیر بالرائے کو گمراہی ماننے کے خود اس دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“میری اُمت ستر سے زائد فرقوں میں منقسم ہو جائے گی ان میں سب سے بڑا فتنہ وہ ہو گا جو دین میں اپنی رائے سے قیاس کرے گا اور اللہ کے حلال کردہ اُمور کو حرام اور حرام کردہ اُمور کو حلال ٹھہرائے گا”۔ (جامع بیان العلم و فضلہ)۔
سیدنا عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
“اہل الرائے سنت کے دشمن ہیں ان کا احادیث سے کوئی تعلق نہیں” (ایضاً)۔
امام ابوبکر بن ابی داؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: “اہل الرائے ہی اہل بدعت ہیں” (ایضاً)۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ارشاد فرمایا:
“تم عنقریب ایسی قوم کو پاؤ گے جو تمہیں قرآن کی دعوت دے گی درحقیقت ان کا قرآن سے کوئی تعلق نہ ہو گا” (جامع بیان العلم و فضلہ)۔
بعض احباب کا خیال تھا کہ اس کتاب کو پڑھ کر ہر ذی شعور علمی و ادبی اعتبار سے خود ہی اسے مسترد کر دے گا اس لئے جوب دے کر ایسے گمراہ کن نظریات کو اہمیت نہ دی جائے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
وَاَعْرِضْ عَنِ الْجَاھِلِیْنَ
بقول شخصے: جوابِ جاہلاں باشد خموشی۔
اور بعض دردمند اربابِ علم و دانش مختصراً و مفصلاً جوابات دے رہے ہیں اور اپنی تحریر و تقریر کے ذریعے اس فتنے کی تردید کر رہے ہیں۔ ان میں فاضل نوجوان مولانا عبدالوکیل ناصر ابن مولانا عبدالجلیل حفظہ اللہ نے بھی تفصیل کے ساتھ کتاب کا جواب اور موصوف کا بھرپور تعاقب کیا ہے۔
کتاب “امرأة القرآن” (خاتونِ قرآن) کو دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ یہ دین کا درد رکھنے والا سابق امیر تبلیغی جماعت، اور مصلحِ قوم اب اسلام کا نہیں بلکہ ماڈرن خواتین کا دلدادہ و دردمند ہے اور نہ معلوم کس کے نظریات کا حامل و حمایتی ہے؟ اور کیوں؟
۔ سچ فرمایا: رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے:
“ایسے فتنوں کے آنے سے پہلے اعمالِ خیر میں جلدی کرو جو شب ِ تاریک کے مختلف ٹکڑوں کی طرح (پے در پے) ظاہر ہوں گے، (پھر ایسا ہو گا) کہ صبح کو آدمی مومن ہو گا اور شام کو کافر اور شام کو مومن ہو گا اور صبح کو کافر۔ (کیونکہ) وہ اپنے دین کو دنیا کے معمولی سامان کے عوض بیچ دے گا” (صحیح مسلم: کتاب الایمان)۔
اس حدیث میں اطلاع دی گئی ہے کہ ایک شخص صبح تو مومن ہو گا اور شام تک دنیاوی مفادات کے حصول کے لئے اپنے دین و ایمان کا سودا کر کے کافر ہو جائے گا۔ ایسے بہروپیوں کو دیکھ کر کوئی یہ ہرگز نہ سوچے کہ اتنے بڑے عالم، حافظ و قاری مدنی مکی صاحب نے جب یہ کہہ دیا، لکھ دیا اور (بہت سی صحیح احادیث کے خلاف) عمل کر کے روپ بدل کر دکھایا ہے تو اس مطلب ضرور ان کے پاس کوئی دلیل ہو گی؟
نہیں، ایسا نہیں ہے! کیونکہ اب ان پر اللہ کی طرف سے کوئی نئی وحی تو آنے سے رہی۔ کسی اور (غامدی وغیرہ) کی طرف سے نیا پیغام موصول ہوا ہو تو یہ کوئی بعید نہیں۔ ایسے صبح و شام تبدیل ہونے والے اشخاص کو مذکورہ حدیث کی روشنی میں پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔
ویسے بھی موصوف تبدیلی کے بڑے ماہر ہیں، بقول ان کے کئی شاگردوں اور چاہنے والوں کے، کہ اب ابوخالد، عالم کم اور جینٹل مین زیادہ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنا لباس، شکل و صورت، رہن سہن، تنظیم و جماعت، تحریر و خطابت اور عقائد و نظریات سب کچھ یکسر تبدیل کر ڈالا اور اب پرانی کوئی شے سوائے نام کے دکھائی نہیں دیتی۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ اپنا نام بھی تبدیل کر لیتے اور “شیخ ابوخالد ابراہیم المدنی” کی جگہ “مسٹر ابو خواتین ابرہہ صاحب ِ من مانی” رکھ لیتے تاکہ لوگوں کو انہیں اور ان کی تحریر و تقریر کو سمجھنے میں کوئی دِقت پیش نہ آتی، سادہ لوح عوام گمراہ نہ ہوتے۔ کیونکہ اس ماڈرن اسکالر کے نت نئے کارناموں کے ساتھ پرانا نام کچھ جچتا نہیں ہے۔
ہماری دعا ہے کہ ان جوابات اور ازالہ ٴ شبہات کے ذریعے نہ صرف تمام مریضانِ “خاتونِ قرآن” صحت یاب ہوں بلکہ خود صاحب ِ “خاتونِ قرآن” کو بھی اللہ شفائے کامل و عاجل اور دائم و مستقر عطا فرمائے۔
اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ و ارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ ولا حول و لا قوة الا بالله و صلی الله علی نبینا محمد و الہ و صحبہ اجمعین و من تبعھم باحسان الی یوم الدین​
شیخ الحدیث جامعہ دارالحدیث رحمانیہ کراچی​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مقدمہ
ان الحمد لله نحمد و نستعینہ و نستغفرہ و نعوذ بالله من شرور انفسنا و من سیئات اعمالنا من یھدہ الله فلا مضل لہ و من یضلل فلا ھادی لہ و اشھد ان لآ الہ الا الله و اشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ
اما بعد!

عداوتوں میں بدترین عداوت وہ ہوتی ہے جو دوستی کے پیرائے میں اختیار کی جائے اور انسان کو پتہ ہی نہ چل پائے کہ اس لباس خلعت میں ملبوس شخصیت اس کی دوست نہیں بلکہ اس کی دشمن ہے۔ انسان اپنے کھلے دشمن سے نقصان اٹھا سکتا ہے مگر دھوکہ نہیں کھا سکتا، لیکن اس دشمن سے جو عداوت کا لباس پہن کر نہیں بلکہ دوستی کا لباس پہن کر آتا ہے اور باب عداوت سے نہیں بلکہ پرخلوص دوستی کے دروازے سے وارِد ہوتا ہے انسان دھوکہ بھی کھاتا ہے اور نقصان بھی اٹھاتا ہے۔
ہمارے دشمنوں کی ایک قسم وہ ہے جس کے افراد کھلے بندوں ہمیں ہمارے دین سے برگشتہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ہماری تہذیب کے ان اعداء نے ہمارے دین کے مقابلے میں ایک خودساختہ دین پیش کیا ہے کہ جو اللہ پرستی کے بجائے ہویٰ پرستی کی تعلیم دیتا ہے۔ جس کا پورا نقشہ حیات ہمارے اسلامی نقشہ حیات کی ضد واقع ہوا ہے۔ جس میں خیر و شر کی بنیاد، انبیائے معصومین کے مبنی بر وحی ٹھوس علم پر ہونے کے بجائے، آزاد فکر فلسفیوں کے ظنی قیاسات پر قائم ہے۔ بدقسمتی سے تقریباً سارا عالم اسلام، ہمارے دین و تہذیب کے ان کھلے دشمنوں کی سیاسی غلامی میں صدیوں مبتلا رہا ہے۔ عالم اسلام کا بیشتر حصہ اگرچہ اب سیاسی آزادی سے ہمکنار ہو چکا ہے لیکن ابھی تک وہ ذہنی غلامی سے چھٹکارا نہیں پا سکا۔
ان کھلے دشمنوں کے بعد اب ذرا ان نقاب پوش اعدائے اسلام کو بھی ملاحظہ فرمائیے جو اسلام کا لباد اوڑھ کر مصلحین کے روپ میں مسلم معاشرے میں نمودار ہوتے ہیں۔ ان کی فکر اسی سانچے میں ڈھلی ہوئی ہے جو ہمارے لئے اعداء دین نے پیش کی ہے ان کے رَدّ و قبول اور اخذ و ترک کے بنیادی معیار وہی ہیں جو ہمارے کھلے دشمنوں نے ایجاد کئے ہیں اگر وہ لوگ اپنی لغت پرستانہ مدنیت فاسدہ کی بدولت حجاب نسواں کو جاہلانہ رسم قرار دیتے ہیں تو یہ لوگ قرآن ہاتھ میں لے کر اُمت مسلمہ کو یہ باور کرانے میں کوشاں ہیں کہ پردہ ملاؤں کی ایجاد کردہ رسم ہے جس کا اسلا م سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ لوگ اپنی شہوت پرستانہ تہذیب کی بدولت مرد و زن کی مخلوط سوسائٹی کے قائل ہیں تو یہ “فکر اسلامی” کے علمبردار مخلوط سوسائٹی کو قرآن سے کشید کر ڈالتے ہیں۔ فانا لله و انا الیہ راجعون۔
اب ہمارے غلام فطرت مستغربین، مستشرقین کے خود ساختہ افکار و نظریات کو اُمت مسلمہ میں رواج دینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں صرف فکر اور نظریئے ہی کی حد تک نہیں بلکہ عملاً مدنیت و معاشرت کا وہ پورا نقشہ، قرآن کے جعلی پرمٹ پر درآمد کیا جا رہا ہے جو تہذب مغرب کا تشکیل کردہ ہے۔ مثلاً مخلوط سوسائٹی، مخلوط تعلیم، ترک حجاب، مرد و زن کی مطلق اور کامل مساوات، اندرون خانہ فرائض نسواں کے بجائے اسے بیرونِ خانہ مردانہ مشاغل میں منہمک کرنا، تعدد ازواج کو معیوب قرار دینا عورت کو خانگی مستقر سے اکھاڑ کر مردانہ کارگاہوں میں لا کھڑا کرنا، خانگی زندگی میں اس کے فطری وظائف سے اسے منحرف کر کے قاضی و جج بلکہ سربراہِ مملکت تک کے مناصب پر براجمان کرنا وغیرہ وغیرہ اور اب تو ماشاء اللہ صنف نازک کو “خلیفہ شرعی” قرار دیتے ہوئے انی جاعل فی الارض خلیفة سے استدلال کیا جا رہا ہے۔
خود بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں​
اس سرزمین پاکستان کو یہ “خوش نصیبی” حاصل ہے کہ یہاں اس قدر “فکری” زرخیزی ہے کہ گاہے بگاہے یہاں کوئی نہ کوئی نام نہاد مصلح، اُمت مسلمہ کا درد رکھنے والا، مفکر قرآن اور اس طرح کے دیگر گماشتہ یہود و ہنود سامنے آتے رہتے ہیں۔ جو کبھی یہ رونا روتے ہیں کہ اصل دستورِ عمل قران اور صرف قرآن مجید ہے جس سے ہمیشہ اعراض ہوتا رہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ وہ روایات (احادیث) ہیں جو مسلمانوں میں ایرانی سازش کے تحت “سنت رسول” بنا کر رائج کر دی گئی ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔
اس طرح کا نعرہ بلند کر کے یہ لوگ جہاں احادیث سے عداوت کا اظہار کرتے ہیں وہاں یہ قرآن مجید کو بھی اپنے خود ساختہ مسموم نظریات کے لئے تختہ مشق بنانے سے گریز نہیں کرتے ایسے لوگوں میں جہاں سرسید احمد، عبداللہ چکڑالوی، غلام احمد پرویز، مرزا غلام احمد قادیانی قابل ذکر ہیں وہاں احوال واقعی اور گزرتے ایام میں جاوید احمد غامدی اور ان کے “المورد” اور “اشراق” کے رفقاء خصوصاً سامنے آرہے ہیں جو کھلے لفظوں میں تو احادیث و سنت کا انکار نہیں کرتے مگر حقیقتاً اسے عضو معطل بنا کر رکھ دیا ہے۔ اور اس سے بڑھ کر فکر گمراہی کیا ہوگی کہ قرآن کی تفسیر و توضیح کی سب کو اجازت ہے اگر نہیں تو اس پیغمبر اسلام کو نہیں جس کے دل اطہر پر یہ قرآن مجید نازل ہوا ہے۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ کا مصداق بننے والے مولانا حافظ ابوخالد ابراہیم المدنی ہیں جن کے بارے میں کافی دنوں سے دلوں کو پریشان کر دینے والی خبروں سے کراچی کی فضا مکدر ہو رہی تھی اور پھر یہ خبر بھی سانحہ بن کر اہل توحید پر گری کہ موصوف نام نہاد مدنی مصلح بنتے بنتے افکارِ اغیار و تہذیب غربی کے دلدادہ ہو گئے ہیں اور اپنے خود ساختہ شہوت پرستانہ نظریات کے لئے بہت سی احادیث کو تختہ ستم بنا بیٹھے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ قرآن مجید کو معیار اول قرار دیتے دیتے اسے اپنا ہتھیار بے بدل بھی بنا بیٹھے ہیں کہ جب چاہا جیسے چاہا اسے توڑ مروڑ کر مغربی تہذیب کا لبادہ اُڑھا دیا۔ انا لله و انا الیہ راجعون۔
موصوف کی تصنیف “امراة القرآن” کے مطالعہ سے یہ بات بالکل واضح سمجھ آتی ہے کہ جناب بالکلیہ کھسک گئے ہیں یا پھر عورت فوبیا کا شکار ہو کر فکر آخرت و خوف الٰہی سے غافل ہو چکے ہیں اسی لئے اس تصنیف میں جابجا محدثین عظام پر کیچڑ اچھالنے کے ساتھ ساتھ صحیح احادیث کا بھی انکار کیا ہے جس کی جرأت سوائے شہوت کے دلدادہ اور گمراہ کن نظریات کے حامل شخص کے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔
بہرحال موصوف کی تصنیف کے مخصوص ابواب پر مختصراً تحقیقی تبصرہ پیش خدمت ہے اُمید ہے احبابِ خرد و دانش دل کی کشادگی کے ساتھ مطالعہ فرمائیں گے۔
اللہ تعالیٰ اس تحریر کو لوگوں کی رُشد و ہدایت کا باعث بنائے آمین۔
کتبہ: عبدالوکیل ناصرؔ​
اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا و ارزقنا اجتنابہ
و صلی الله علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ و اھل طاعتہ اجمعین
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
وجہ تالیف
وجہ تالیف بیان کرتے ہوئے موصوف سورة تحریم کی آیت ۱۱ اور ۱۲ ذکر کرتے ہیں جس کا ترجمہ موصوف کے قلم سے کچھ اس طرح ہے:
اور اللہ تعالیٰ نے مثال بیان فرمائی ایمان والوں کے لئے فرعون کی عورت کی، جب وہ بولی اے رب بنائیں میرے واسطے اپنے پاس ایک گھر بہشت میں اور بچائیں مجھ کو فرعون سے اور اس کے کام سے، اور بچائیں مجھ کو ظالم لوگوں سے اور مریم بیٹی عمران کی جس نے روکے رکھا اپنی شہوت کی جگہ کو،پھرپھونک دی ہم نے اس میں ایک اپنی طرف سے جان اور اس نے سچا جانا اپنے رب کی باتوں کواور اس کی کتابوں کو اور تھیں عبادت کرنے والوں میں سے۔
تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں (یاد رہے یہ تفسیر بالرائے ہے جس کی موصوف بھی اپنی کتاب کے صفحہ ۱۰ پر مذمت کرچکے ہیں)۔ قرآن کریم کی سورة تحریم کی مذکورہ آیت ۱۲،۱۱ پر غور کرنے سے یہ بات نمایاں ہوتی چلی گئی کہ رب العزت و الجلال نے عورت کے ایمان کی مثال دی ہے، تمام نوع انسانی کے لئے (مرداور عورت)تاقیامت۔(صفحہ:۱۵، صفحہ:۳۵)۔
مزید لکھتے ہیں یعنی عورت کا ایمان قرآن کی نظرمیں کامل اور اکمل ہے،عورت کے خلاف بہت بڑامحاذ قائم کر رکھا ہے اور عورت کو انتہائی حقیر اور کم تر جانا جاتا ہے اور اسے کم عقل اور کم دین ہی نہیں قرار دیا بلکہ اسے شر پسند، ناپاک، اچھوت اور شیطان بھی قرار دیا اور یہ سب کچھ دین کی آڑمیں کیا۔ (صفحہ:۱۶)۔
پھر لکھتے ہیں مذکورہ قوموں کی تہذیب کا جائزہ لیا تو یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ عورت کے خلاف جو بھی کہا گیا، وہ انہی مذاہب باطلہ سے اثر انداز ہو کر کہا گیا۔ مثال کے طور پر عورت کو مارنا یہودی روایت ہے ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ انہوں نے ایوب علیہ السلام کے واقع میں اس بات کو ثابت کیا کہ انہوں نے اپنی گھر والی کو ماراتھا۔ اس جھوٹی روایت کو ہماری تفاسیر میں شامل کردیاگیا۔ عورت ناپاک ہے یہ ہندو روایت ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ (صفحہ:۱۶، صفحہ:۱۷)۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تحقیقی نظر
موصوف کی تحریر کس قدر سطحی الفاظ پر مشتمل ہے یہ بات کسی بھی اہل ذوق، تعلیم یافتہ آدمی پر مخفی نہیں۔
موصوف کا اس آیت سے استدلال ہے کہ ہر عورت اپنے ایمان میں کامل مکمل ہے جناب کی سینہ زوری اور تحکم ہے اور تفسیر بالرائے ہے۔ جس کی شدید ترین مذمت کی گئی ہے “ جس نے قرآن میں کوئی بات اپنی طرف سے کہی وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے “ ……۔ (مشکوٰة کتاب العلم)
موصوف بھی تفسیر بالرائے کی مذمت ان الفاظ میں کرتے ہیں کہ:
اس میں کسی بھی حوالے سے میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات اخذ نہیں کی گئی، بلکہ اپنی عقل کے پیمانے کے ذریعے سے قرآن کے الفاظ کو پرکھا گیااور سمجھا گیا۔ اس تفسیر کے ذریعے سے قرآنی الفاظ کو اپنے مطلب کا جامہ پہنا دیا گیا، اور اجماع امت ہو گیا کہ یہ تفسیر بھی قابل قبول ہے۔ یہیں سے بگاڑ شروع ہوا، اس لئے کہ قرآنی الفاظ کا وہ مفہوم لیاگیا جو مطلوب خدا نہ تھا۔ (صفحہ نمبر۱۰)
واقعی موصوف کا سیدہ آسیہ زوجہ فرعون اور مریم بنت عمران کے واقعے سے تمام عورتوں کو کامل و اکمل ایمان کی ڈگری و سند دینا مطلوب خدا نہیں۔ اور شاید موصوف کے بگڑنے کی یہی وجہ ہے۔ اور صحیح بخاری و صحیح مسلم میں کامل و اکمل صرف چار ہی عورتوں کو قرار دیا گیا ہے۔
1…آسیہ امرأة فرعون۔
2…مریم بنت عمران۔
3…خدیجہ بنت خویلد۔
4…سیدہ عائشہ کی فضیلت اس طرح جس طرح شدید کی تمام انواع کے طعاموں پر۔
نیز ا س آیت میں کانت من القانتین وارد ہوا ہے کانت من القانتات نہیں اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ مرد عورت پر فوقیت رکھتا ہے ۔ (دیکھئے فتح القدیر از شوکانی)۔
موصوف کا بلادلیل ہی قصہ ایوب علیہ السلام پراعتراض کرنا اور روایت کا انکار کرنا بلکہ اسے جھوٹی روایت قرار دینا، انتہا درجہ کی جسارت، قرآن سے لاعلمی ہے ۔جبکہ سورة صٓ میں یہ الفاظ موجود ہیں کہ:
وَخُذْ بِیَدِکَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِہ وَ لااَا تَحْنَث یعنی تیلیوں کا ایک گٹھہ (جھاڑو) لے کر اسے مار لو اور قسم نہ توڑو۔ کیا اب بھی مذکورہ روایت بلا دلیل ہی جھوٹی قرار دی جائے گی؟
یاد رہے کہ اس روایت کا ذکر تقریباً ہر مفسر نے اپنی تفسیر میں کیا ہے مثلاً دیکھئے: زاد المسیر، فتح القدیر ،اضواء البیان وغیرہ۔
شوہر کا اپنی بیوی کو تادیباً مارنا قرآن و سنت کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ لہٰذا موصوف اگراسے قرآن کے منافی سمجھتے ہیں تو آیت پیش کردیں بات ختم۔باقی درمیان میں جو کچھ مدنی صاحب نے لکھا ہے وہ لفاظی ہے جو رطب ویابس کو سمیٹے ہوئے اگراس میں کوئی قابل ذکر بات ہوئی تو آگے مع الجوب ذکر ہو جائے گی۔ ان شاء اللہ۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
انسان کی تخلیق کا تکامل
اس عنوان کے تحت موصوف رقم طراز ہیں…
یعنی انسان “مرد اور عورت” کی تخلیق میں بنیادی طور پر کوئی تفریق نہیں کی گئی، مردوعورت کے حوالے سے اس لئے جہاں قرآن میں انسان کا ذکر آتا ہے تو اس سے مراد مرد اور عورت دونوں ہی ہوتے ہیں (صفحہ:۲۲)۔
مزید لکھتے ہیں اس حقیقت سے انکار یقینا خدا کے تخلیقی منصوبے کی نفی ہے، بطور دلیل کے سورة بقرہ کی آیت نمبر۳۰ لکھی ہے۔ جس کا ترجمہ موصوف کے قلم سے یہ ہے۔
اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ بے شک میں زمین کا خلیفہ بنانیوالا ہوں۔ پھر تفسیر بالرائے کرتے ہیں۔
قرآن کریم میں جب ارشاد ہوا کہ ہم زمین میں زمین کا خلیفہ بنانا چاہتے ہیں تو یقینا یہ خلافت صرف مرد کے لئے تو نہیں تھی بلکہ عورت بھی مکمل طور پر ذمہ دار تھی۔ اس لئے کہ یہاں انسان کی بات ہورہی ہے، جس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کی خلافت میں عورت کو حصہ دارقراردیا ہے (صفحہ۲۳)۔
دوسری دلیل کے طور پر سورة التوبہ کی آیت نمبر ۷۱ ذکر کرتے ہیں جس کا ترجمہ ابتداءً یوں لکھتے ہیں، “اور مومن مرد اور عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں”۔ الی آخرہ۔
تفسیر بالرائے کرتے ہیں کہ:
المیہ یہ ہوا کہ عورت کو دین کے نام پر گھر کی چاردیواری میں قید کردیا گیااور چادر کی آڑ میں اس منصبی ذمہ داری کو انجام دینے سے روکا گیا۔ جس کے نتیجے میں بگاڑ اور فساد بڑھتاگیا (صفحہ:۲۴،۲۵)۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تحقیقی نظر
موصوف کا مطلقاً مردوعورت کو تخلیق میں بلاامتیاز مماثل قرار دینا صحیح نہیں ہے، بلکہ تخلیقی اور فطری طور پر بھی مردو عورت میں فرق ہوتا ہے اسی لئے زوجہ عمران نے جب لڑکی (مریم) کو جنم دیا تو اعتذار بھی پیش کیا
’’ اِنِّیْ وَضَعْتُھَآ اُنْثٰی” اور “وَلَیْسَ الذَّکَرُ کَالْاُنْثٰی” یعنی میں نے لڑکی کو جنم دیاہے اور مرد تو یقینا لڑکی کی طرح نہیں ہوتا۔(سورة آل عمران)
اسی طرح عورت کی خلقت کی کمزوری کو یہ کہہ کر بیان کیاگیا ہے کہ :
“اَوَ مَنْ یُّنَشَّوٴُا فِی الْحِلْیَةِ وَ ھُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِیْنٍ”
کہ وہ زیب و زینت (زیورات) میں پروان چڑھتی ہے اور میدان حجت میں اپنا موقف بھی کھل کربیان نہیں کر سکتی۔(سورة زحزف)
سید نا قتادہ فرماتے ہیں کہ عورت کی خلقی کمزوری کا عالم یہ ہے کہ وہ اپنی حجت بیان کرتے کرتے اپنے خلاف ہی حجت قائم کر بیٹھتی ہے۔(فتح القدیر از شوکانی)
ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ عورتوں اور مردوں کی بناوٹ میں فرق ہے، اسی لئے ان کا میراث میں حصہ کم ہے، شہادت آدھی ہے اور انہیں حکم ہے کہ بیٹھی رہو اور انہیں خوالف (پیچھے رہ جانے والی) کے نام سے موسوم کیاگیاہے۔(فتح القدیر)
تجربہ بھی اس پر شاہد ہے کہ مردو عورت فطری و جبلی اعتبار سے فرق رکھتے ہیں۔ لہٰذا موصوف بس اپنی خود ساختہ رائے میں اکیلے ہی ہیں اور بس میں نہ مانوں کی ڈگری پر گامزن ہیں۔ویسے جناب سے ایک سوال ہے کہ کیا واقعی آپ میں اور آپ کی محترمہ میں کوئی فرق نہیں؟ ( اس حقیقت سے انکا ر یقینا خدا کے تخلیقی منصوبے کی نفی ہے)۔
جہاں تک تعلق ہے سورة بقرہ کی آیت ۳۰ سے خلافت المرأة کا تو یہ بھی جناب کی رائے پر مبنی اوہام ہیں، جس پر کوئی بھی دلیل قرآن و سنت اور فہم سلف صالحین سے جناب کے پاس نہیں ہے۔ نیز موصوف نے افتراء علی اللہ کا بھی ارتکاب کیا ہے جو شرک سے بھی بڑا گناہ ہے۔کسی بھی تفسیر مثلاً (تفسیر قرطبی، ابن کثیر، زادالمسیر، فتح القدیر وغیرہ) کو اٹھا کر دیکھ لیں، موصوف کابیان کردہ مفہوم کسی نے بھی بیان نہیں کیا۔ بلکہ لکھا ہے کہ یہاں خلیفہ سے مراد سیدنا آدم علیہ السلام ہیں۔کیونکہ اس کے بعد آدم علیہ السلام کا ذکر بالصراحت ہے۔ البتہ چونکہ آپ علیہ السلام ابو البشر ہیں، لہٰذاسب آپ کے بعد ہی آئیں گے تو آپ کے بیٹے جو نبوت سے (آپ کی طرح) سرفراز ہوں گے وہ خلیفہ فی الارض قرار پائیں گے۔اب ظاہر ہے نبوت و رسالت تو صرف اور صرف مردوں کے ساتھ ہی خاص ہے۔ مگر جو شخص عورتوں کی محبت میں اندھا ہو جائے اسے قرآنی آیات بھی نظر نہیں آتیں۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
“ وَ مَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ اِلَّا رِجَالااًا نُّوْحِیْٓ اِلَیْہِمْ “ (سورة یوسف)
سورہ نمل کی آیت بھی دیکھیں۔
مزید ارشاد ہوتا ہے:
وَ مَآ اَرْسَلْنَا قَبْلَکَ اِلَّا رِجَالااًا نُّوْحِیْ اِلَیْہِمْ (سورة انبیاء)
لہٰذا سیدنا آدم علیہ السلام کی نبوت سے آراستہ خلافت میں عورتوں کو شامل کرنا تحکم و سینہ زوری کے سوااور کچھ نہیں۔
کیا موصوف بتائیں گے کہ دنیا کی اس اسلامی تاریخ میں کبھی عورت کو کسی قابلِ ذکر عہدہ و منصب یا خلافت کی مسند پر متمکن کیاگیا ہو؟
ولیس الذکر کالانثی (مرد عورت کی طرح نہیں ہوتا)
خلیفہ وقت نہ صرف امام سیادت و سیاست ہوتاہے بلکہ وہ مصلیٰ کا امام بھی ہوتا ہے۔ تو کیا عورت بھی مردوں کی امامت کی حقدار ہو گی؟ (یاد رہے یہ نظریہ غامدی صاحب کا ہے جو بلا اصول و برھان ہے)۔
اگر یہی طرز عمل رائج ہوگیا تو پھر جناب کی جگہ جناب کی محترمہ ہی خطابت و امامت کے جوہر دکھاتی پھریں گی اور پھر نماز تو کیا ہوگی ایک تماشہ کا سماں ہوگا۔ واللہ المستعان۔
یہ بھی عجیب بات ہے کہ گھر کی چاردیواری میں تو عورت کو امامت و خلافت کا عہدہ نہ دیا جائے مگرپورے ملک و سلطنت کا بوجھ اس کے اوپر ڈالنے کے لئے قرآن سے خود ساختہ معانی کشید کئے جائیں آخر کیوں؟
امام قرطبی رحمہ اللہ نے خلافت و امامت کے سلسلے میں اس بات پر اجماع نقل کیا ہے کہ اس عہدہ کا حق دار صرف مرد ہی ہے۔(دیکھئے تفسیر قرطبی)
آگے چل کر موصوف نے جو امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے سلسلے میں مرد و عورت کو باہم دوست قرار دیا ہے ،تو بات وضاحت طلب ہے کہ موصوف کے ہاں اس سے کیا مراد ہے؟ تفاسیر مستندہ میں اس سے مراد دعوت الی اللہ کے منہج پر ان کے دلوں کا باہم متحد ہونا مراد ہے نہ کہ خفیہ اور سری حیا باختہ دوستیاں۔ پھر موصوف نے دعوت کے پہلو پرآکر چادر و چار دیواری کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔
یہ بات بالکل سمجھ سے باہر ہے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ دعوت دین کیلئے پہلے عورت چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرے؟ کیا چادر و چار دیواری سے مزین ہوکر یہ کام نہیں ہوسکتا؟ موصوف کایہ انداز ان کی ذہنی سطحیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اعاذنا اللہ منہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
عورت قرآن کی نظر میں
اس عنوان کے تحت موصوف چوتھی فضیلت کے تحت سورہ تحریم کی آیت ۱۱ اور ۱۲ تحریر کرتے ہیں۔ترجمہ کرتے ہیں اور پھر تفسیر بالرائے کرتے ہوئے رقم طراز ہوتے ہیں کہ:
عورت کے ایمان کو کامل و اکمل ہی قرار نہیں دیا گیا بلکہ اس کے ایمان کو مثال قرار دیاگیا ہے تمام مرد اور عورتوں کے لئے تا قیامت… (صفحہ:۳۵)۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تحقیقی نظر
موصوف نے یہ بات نشر مکرر کی طرح مکرر لکھ دی ہے جس کا جواب (کسی حد تک) پیچھے گذرچکاہے ۔ موصوف کا زور صرف اس بات پر ہے کہ عورت سب ہی کے لئے معیارِ ایمان و مثالِ ایمان ہے جبکہ یہاں خرابی بگاڑ اور فساد کی وجہ یہی ہے کہ خدا کا مطلوب کچھ اور ہے جناب مدنی صاحب کا مطلوب کچھ اورہے اور یہ مطلوب بہرحال اللہ تعالیٰ کی مراد نہیں ہے۔کیا ایک خاص قصے سے عام حکم پر دلیل لی جاسکتی ہے؟ موصوف اس کی تائید کس طرح کریں گے؟ نیز قرآن مجید میں معیار ایمان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو قرار دیاگیا ہے ۔
ان آمنوا بمثل ما آمنتم بہ (اگر تم ان کی طرح ایمان لے آوٴ تو کامیاب و ہدایت یافتہ ہوجاوٴگے۔)
اب کیا یہ واضح نہیں ہے کہ یہ صیغہ مذکر مردوں کو فوقیت دیتا ہے اور اگر اس میں عورتیں بھی شامل ہیں تو ازروئے مرد کی فرع ہونے کے اصلاً نہیں ۔ فافھم۔
ساتویں فضیلت کے تحت موصوف سورة بقرہ کی آیت ۲۴۰ بمعہ ترجمہ کے لکھتے ہیں اور پھر تفسیر بالرائے اس طرح کرتے ہیں:
سورة بقرہ (آیت ۲۴۱۔ ۲۴۰) جس میں اللہ تعالیٰ نے بیوہ اور مطلقہ عورت کے لئے ایک سال کاخرچہ شوہر کے ذمہ لازم قرار دیا ہے جو کہ اس کے مال میں سے وراثت تقسیم کرنے سے پہلے دیا جائے گا اور جو کہ وراثت سے الگ ہوگا۔ قرآن کا یہ حکم عورت کی نصرت اور تائید کے لئے تھا تاکہ عورت کو ہرممکنہ مشقت اور تکلیف سے بچایا جائے۔ لیکن بعد میں آنے والے مسلمانوں نے قرآن کے اس حکم کوکالعدم قراردیا اور اس کی جگہ ظلم و استبداد کے احکامات جاری کردیئے، جس کا مقصد عورت کو مجبوروبے بس و لاچار بنانا ہے۔
 
Top