• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکا میں تھری ڈی پرنٹر سے بنائی جانے والی پہلی دوا کی منظوری دیدی گئی !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
امریکا میں تھری ڈی پرنٹر سے بنائی جانے والی پہلی دوا کی منظوری دیدی گئی
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
تبصرےصفحہ پرنٹ کریںدوستوں کو بھیجئے


تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے مریض اپنی ضرورت اور خوراک کے لحاظ سے دوا خود تیار کرسکیں گے۔ فوٹو: فائل

میساچیوسیٹس: امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تھری ڈی (تھری ڈائمنشنل) پرنٹر سے تیار ہونے والی دنیا کی پہلی دوا کو باضابطہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

اس دوا کانام اسپریٹم ہے جو پانی میں گھل جانے والی ایک گولی ہے جسے مرگی کے مریضوں کے دورے روکنے میں استمال کیا جاتا ہے، اسے بنانے والی کمپنی نے زپ ڈوز ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جو حقیقتاً میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے وضع کی تھی۔ اس میں تھری ڈی پرنٹر دوا کو تہوں میں جمع کرکے تیار کرتا ہے اور اگر دوا میں تھوڑا سا بھی پانی ملادیا جائے تو فوراً گھل جاتی ہے جس سے دوا کھانے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے دوا کی خاص مقدار والی گولیاں تیار کی جاسکتی ہیں خواہ وہ 10 ملی گرام کی ہوں یا 1000 ملی گرام یعنی مریض کی ضرورت کے تحت گولیاں تیار کی جاسکتی ہیں اور مشین دوا کی مقدار کا خاص خیال رکھتی ہے۔

اسے اپریشیا کمپنی نے تیار کیا ہے جس کے مطابق دماغی امراض کی دواؤں کی تیاری میں ایک انقلاب آجائے گا اور تھری ڈی مشینوں کی فراہمی اگلے سال سے شروع ہوجائے گی، اس سے قبل ایک بچے میں سانس کی متاثرہ نالی کو تھری ڈی پرنٹر سے تیار کرکے لگایا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق تھری ڈی پرنٹنگ مشینوں سے صنعت، تجارت اور طب میں انقلاب آسکتا ہے کیونکہ لوگ اس سے اپنی ضروری اشیا گھر بیٹھے تیار کرسکیں گے۔
 
Top