• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکا میں سالانہ 16 ہزار افراد قتل کر دیئے جاتے ہیں، رپورٹ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
امریکا میں سالانہ 16 ہزار افراد قتل کر دیئے جاتے ہیں، رپورٹ
ویب ڈیسک جمعـء 7 اگست 2015
تبصرےصفحہ پرنٹ کریںدوستوں کو بھیجئے


جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ میں ہرسال ایک کروڑ بچوں کو تشدد اور ذیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا میں اگرچہ پر تشدد واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی یومیہ 44 اور سالانہ 16 ہزار افراد مختلف واقعات میں قتل کر دیئے جاتے ہیں۔

امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1980 سے 2013 کے مقابلے میں امریکا میں قتل کی وارداتوں میں نصف کی کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی یہ شرح بلند ہے اور امریکا کے طول و عرض میں ہرروز 44 افراد قتل ہورہے ہیں۔ اس لحاظ سے امریکا میں ہر سال 16 ہزار افراد قتل ہورہے ہیں جس میں سب سے متاثر سیاہ فام ہورہے ہیں۔ 1980 کے عشرے میں فی ایک لاکھ افراد میں سے مرنے والوں کی تعداد 10.7 تھی جب کہ 2013 میں یہ شرح کم ہوکر 5.1 رہ گئی ہے لیکن اس سال بعض شہروں میں ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس واشنگٹن میں 69 افراد قتل ہوئے تھے جب کہ رواں برس اب تک 87 افراد مارے جاچکے ہیں۔ اسی طرح بالٹی مور میں صرف جولائی میں 45 افراد قتل ہوئے جو ایک غیرمعمولی شرح ہے۔

جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق دیگر حملوں مثلاً بچوں کو نظر انداز کرنے اور ان پر تشدد کے واقعات کی شرح کمی واقع ہوئی ہے۔ 1992 میں فی ایک لاکھ افراد میں 442 واقعات ہوئے تھے جب کہ 2012 میں فی ایک لاکھ میں 242 واقعات رپورٹ ہوئے۔ لیکن اب بھی یہ شرح بہت ذیادہ ہے یعنی سالانہ ایک کروڑ بچوں کو کسی نہ کسی طرح کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ 20 لاکھ افراد پر کسی نہ کسی طرح تشدد کیا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بچوں اور بڑوں کے ساتھ برا سلوک، تشدد اور ذیادتی سے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بہت مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
امریکا میں ہر سال 16 ہزار افراد قتل ہورہے ہیں
33 -کروڑ آبادی والے ملک میں ۔۔ہر سال سولہ ہزار افراد کا قتل کوئی اتنی بڑی بات نہیں ،
اتنے بندے تو امریکی اشارے پر دنیا میں ہر سال ماردئے جاتے ہونگے ؛
امریکہ میں دراصل میں دیگر بھیانک جرائم کی تعداد بہت ہی خطرناک ہے
مریکہ میں جرائم کی روز افزوں تعداد اب کسی سے پوشیدہ نہیں - اخبار ڈیلی نیوز بتاریخ 29 اگست صفحہ 1 کالم 2 سے رپورٹ ملاحظہ ہوں

کافی عرصہ قبل ۔ ایف -بی -آئی نے رپورٹ شائع کی کہ امریکہ میں اس برس ہر تیس منٹ میں ایک قتل ہوا- ہر 31 منٹ میں ایک عورت کے ساتھ زنا بالجبر کیا گیا‘ ہر 81 سیکنڈ میں کوئی زبردست ڈاکہ پڑا اور ہر 86 سیکنڈ میں کسی ایک شہری پر جسمانی حملہ کیا گیا

اس سال کل 17630 افراد قتل ہوئے زنا بالجبر کی تعداد 42000 - مار دھاڑ کے ساتھ ڈاکوؤں کی تعداد اس سال 50910 رہی

یہ تھی وہ تعداد جو سرکاری محکموں کے علم میں آئی اس کے علاوہ بھی جرم کی تعداد نہ جانے کتنی ہوگی

اقبال مرحوم کا شعر یاد آگیا
جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا
زندگی کی شب تاریک سحر کر نہ سکا

یہ اعداد شمار پرانے بلکہ بہت پرانے ہیں - آج کی کیا خبر یقیناً نہ تعداد بہت ہی زیادہ بڑھ گئی ہوگی

محترم کنعان صاحب سے گذارش ہے کہ اس موضوع پر صحیح تفصیل اگر ہوسکے
@کنعان صاحب
 
Last edited:
Top