• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکا میں کو رئیر کمپنی نے باجماعت نماز ادا کرنے پر 24 ملازمین کو فارغ کر دیا

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
واشنگٹن: امریکا میں بین الاقوامی کورئیر کمپنی نے ڈیوٹی کے دوران باجماعت نماز ادا کرنے پر 24 مسلمان ملازمین کو برطرف کردیا۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر ہیبرون میں بین الاقوامی کوریئر کمپنی ''ڈی ایچ ایل'' میں کام کے دوران وقفوں میں باجماعت نماز کی اجازت دی جاتی تھی تاہم بعد میں کوئی بھی وجہ بتائے بغیر اسے ختم کردیا گیا اور اس کا اطلاق وقفے پر بھی کردیا گیا تاہم جب ادارے کے مسلمان ملازمین نے وقفے کے دوران باجماعت نماز ادا کی تو ان میں سے 24 کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔​
امریکا میں مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ''تنظیم کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشن'' نے اسے امریکی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باجماعت نماز کی ادائیگی مسلمانوں کا بنیادی حق ہے جو امریکی آئین نے انہیں دیا ہے اس لئے کورئیر کمپنی کی جانب سے ان کی برطرفی غیر قانونی ہے جس کی شکایت امریکا میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے سرکاری ادارے میں بھی کردی گئی ہے دوسری جانب کورئیر کمپنی نے اس معاملے میں اپنا موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

(ایکسپریس نیوز)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حقًا۔ ۔ ۔ غرباء!!!
ماشاءاللہ۔ ۔ ۔کتنے خوش قسمت افراد ہیں کہ دین حق پر عمل کی پاداش میں خوف اور امن سے آزمائے گئے۔ ۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی انہیں اثبات اور امن عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین

ویسے غور کرنے سے کچھ کچھ یاد آتا ہے کہ حق آزادی بھی کوئی شے تھی۔ ۔ ۔جس کا چرچہ ہر سال مناسب حالات میں کیا جاتا ہے!!!

 
Top