• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ، یورپ ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے مسلمانوں کو بھی بڑا خطرہ سمجھتے ہیں: حافظ سعید

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے مسلمانوں کو بھی اپنے لئے بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنیڈا سے مسلمانوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹرز معاشرے کا اہم طبقہ ہیں ۔ وہ افراد کی اسلامی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مسلم میڈیکل مشن کے ڈاکٹرز پورے ملک میں امدادی سرگرمیوں کو وسعت دیں۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن اور میڈیکل مشن کی امدادی سرگرمیوں سے بلوچستان اور سندھ میں قومیت پرستی کی سوچیں ختم ہو رہی ہیں۔ ہم مسلمانوں کی طرح غریب و مستحق ہندوﺅں کی بھی مدد کر رہے ہیں۔

وہ ایوان اقبال میں مسلم میڈیکل مشن کے زیر اہتمام میڈیکل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ گوادر پورٹ پر قبضہ اور افغانستان سے فوج نکال کر بلوچستان میں داخل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ گلگت اور دیوسائی کا میدان جسے دنیا کی چھت کہا جاتا ہے اس پر بیٹھ کر خلیج اور وسط ایشیا کی دولت پر قبضہ کرنے کا اس کا خواب بھی پورا نہیں ہو سکا۔ پچھلے گیارہ برسوں کی جنگ کے دوران اسے افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ بے بس ہو کر طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔ امریکہ کی تمام کوششیں اب اس لئے ہیںکہ اس خطہ سے کس طرح محفوظ انخلاءکا راستہ مل سکتا ہے؟۔

مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ امریکیوں کو اس بات کی بھی سخت پریشانی لاحق ہے کہ واپس جاتے وقت اسے اسلحہ وغیرہ ساتھ لیجانے کی بھی اجازت نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ ویورپ نے ریلیف سرگرمیوں کا ڈھونگ رچا کر دنیا کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رکھا لیکن اب ان کا اصل چہرہ کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ امریکہ اور روس جو ماضی میں سپر پاور سمجھے جاتے تھے مستقبل میں ان کا کوئی کردار نہیں۔ شکست خوردہ امریکہ اپنے نظاموں کو نہیں بچا سکے گا۔

امت مسلمہ کو جلد اسلام دشمن قوتوں کی غلامی سے نجات ملے گی۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بلوچستان کے سرداروں نے ہمیں مختلف علاقوں میںریلیف کا کام کرنے کو کہا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگرچہ ہمارے پاس وسائل محدود ہیں لیکن ہم مصائب ومشکلات میں مبتلا اپنے بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان میں تعلیم و صحت کے منصوبوںکو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

بشکریہ نوائے وقت
 
Top