• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ کو امداد کے بدلے جھوٹ اور دھوکہ ملا. ٹرمپ

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آج کی مزیدار خبر:
"
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان نے ہمارے حکمرانوں کو بے وقوف سمجھا، جن دہشت گردوں کو ہم افغانستان میں ڈھونڈتے رہے پاکستان نے انہیں محفوظ پناہ گاہیں دیں اور ہماری بہت کم معاونت کی، لیکن اب مزید نہیں۔"
بحوالہ جیو نیوز

@فواد صاحب! کیا ہم جناب ٹرمپ صاحب کے اس بیان کے بعد آئندہ امریکی قوم کو ایک بے وقوف, احمق اور دھوکہ زدہ قوم کہہ سکتے ہیں؟
ویسے یہ "امداد" تھی یا "سودے بازی" جس کا بدل چاہیے تھا؟ بنیا نہ ہو کر بھی اتنا بنیا پن؟ آپ تو ہمیں بار بار ان "امدادوں" کی خبریں سناتے تھے اور وہ بھی ایسے جیسے امریکا ہم سے بہت "پیار" کرتا ہو.
صحیح بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے لیے شمالی کوریا کا صدر ہی ٹھیک ہے. میں اس کے ٹرمپ کے بارے میں "پاگل بڈھے" کے الفاظ سے پہلے ہی متفق تھا. اب تو خود جناب صدر نے بھی امریکیوں کو احمق مان لیا.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ٹرمپ نے امریکہ کی ساری منافقت کا پردہ چاک کردیا ہے ۔ ابتسامہ ۔
شمالی کوریا کا آج بیان کہیں دیکھنے کو ملا ، اس نے خوب دھمکی لگائی ہے ، اوقات میں رہیں ، ایٹم بم کا بٹن ابھی بھی میری میز پر نصب ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔
بہر صورت ، ٹرمپ پتا نہیں سچا ہے یا جھوٹا ، لیکن ہماری خواہش ہے ، کہ انہیں دھوکا ہی ملنا چاہیے ۔ عافیہ صدیقی یا اس طرح کے شہری نہیں ملنے چاہییں ۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
ویسے شہری دینے والے معاملات کے علاوہ تو ان کے ساتھ گیم تقریبا اچھی طرح ہی کھیلا گیا ہے. مشرف دور کے بعد اگر دیکھا جائے تو پاکستان نے اپنی جنگ ہی لڑی ہے امریکا کی نہیں.
یہ بات امریکا بھی سمجھتا ہے. لیکن یہ باتیں کہنے کی نہیں ہوتیں کرنے کی ہوتی ہیں. یہ سرد جنگیں ہوتی ہیں جو دنیا کے اکثر ممالک لڑ رہے ہوتے ہیں. امریکا کو یہ جو خر دماغ صدر ابھی ملا ہے اسے شاید دنیا کا کچھ بھی نہیں پتا.
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
امریکا یہ سرد جنگ دو طرف لڑتا ہے, ایک اپنے اتحادیوں میں جیسے کچھ عرصہ پہلے جرمنی میں امریکا کا جاسوسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا اور دوسرا اپنے دشمنوں میں. اس میں خود امریکا کی دوغلی پالیسیوں کا قصور ہے.
دنیا کے اکثر ممالک دوغلی پالیسی نہیں رکھتے تو انہیں سرد جنگ ایک جانب لڑنی پڑتی ہے.
بہرحال اگر اس سرد جنگ میں ہم نے انہیں تھوڑی دھول چٹا دی ہے تو پتا نہیں ٹرمپ غصہ کیوں ہو رہا ہے. وہ کون سا پاکستان کے ساتھ نیکی اور بھلائی کے کام کر رہے تھے. وہ بھی تو اپنا مضبوط نیٹ ورک ہی بنا رہے تھے.
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
ہر ملک اپنے مفاد کو ترجیح دیتا ہے، امریکہ کے لئے پاکستان سے زیادہ اس کا مفاد عزیز، ہمارے لئے امریکہ سے زیادہ اپنا مفاد عزیز!
 
شمولیت
ستمبر 12، 2015
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
53
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ!
کیا اب @فواد صاحب نظر آئیں گے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


امريکی وزير دفاع کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کاوشوں ميں پاکستان کی قربانيوں اور کردار کا اعتراف

خطے ميں اپنے حاليہ دورہ کے دوران امريکی وزير دفاع نے افغانستان ميں قيام امن کے ايک ايسے عمل کو يقينی بنانے کے ليے امريکہ اور ديگر فريقين کے ساتھ پاکستان کے ممکنہ کليدی کردار کی اہميت پر زور ديا جو سارے خطے ميں استحکام اور سيکورٹی کا ضامن ہو سکتا ہے۔

https://www.defense.gov/News/Article/Article/1387212/secretary-recognizes-pakistans-sacrifices-role-in-counterterrorism-fight/

 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
یا تو امریکی صدر بدھو ہے ، یا پھر امریکی وزیر دفاع کا دماغ درست نہیں !
 
Top