• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ کو بڑا جھٹکا، ڈالر کی چھٹی ہو گئی چین اور پاکستان نے اپنی کرنسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
امریکہ کو بڑا جھٹکا، ڈالر کی چھٹی ہو گئی چین اور پاکستان نے اپنی کرنسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ‬‮ 4 ‬‮نومبر‬‮ 2016 | 16:22

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کے مابین ہونے والی اربوں کی تجارت دونوں ممالک کی مقامی کرنسی میں شروع کئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے تاجر ڈالرز کی بجائےمقامی کرنسی میں تجارت کر سکیں گے ، جس کےنتیجے میں علاقے سے امریکی ڈالر کی اجارہ داری ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیا اقتصادی دور شروع ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین اس وقت تک تمام تجارت ڈالرز میں ہوتی ہے جس کے باعث مقامی تاجروں کو اس سلسلے میں پیسوں کی منتقلی کے عمل میں بہت رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ مگر اب اس مشکل دور کا اختتام ہونے جا رہا ہے ۔ پاکستان اور چین کے مابین دو سال قبل کرنسی سویپ معاہدے کے تحت اب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی جانب سے تاجروں کو مقامی کرنسی میں دونوں ممالک کے مابین ہونے والی تجارت کے لئے رقوم جمع کروانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی جانب سے اس سلسلے میں روڈ شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے روڈ شو میں بک کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر شہزاد واڈا نے میڈیا کو بتایا کہ سٹیٹ بنک کے ساتھ اس سلسلے میں ہونے والی ان کی ملاقاتیں بہت نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں جس کے بعد اب دونوں ممالک کے مابین ہونے والی تجارت بنک کی دونوں ممالک میںقائم شدہ شاخوں کے ذریعے مقامی کرنسی میں ہی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں مرکزی بنک کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کئے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بنک کی جانب سے یہ روڈ شو انٹرنیشنل سیریز کا حصہ ہے جس کے تحت چین میں واقع سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی جانب سے مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں بھی اس
طرح کے روڈ شوز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ چین کی جانب سے متحدہ عرب امارا، قطر اور ہانگ کانگ سمیت 8 دیگر ممالک کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے سلسلے میں وہاں بھی روڈ شوز منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردی خصوصی حقوق سپیشل ڈرائنگ رائٹس کے تحت لسٹ آف گلوبل کرنسیز میں رینمبی کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد چین ایسے روڈ شوز منعقد کروا رہا ہے ، جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری جو چھیالیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے اور اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مقامی تاجروںکے مابین بھی اربوں کی تجارت کا راستہ کھل گیا ہے جس کے بعد مقامی کرنسی میں تجارت کے نتیجے میں ڈالر کی اجارہ داری خطے سے ختم ہو جائے گی جبکہ مقامی کرنسی کو استحکام حاصل ہو گا۔

http://javedch.com/business/2016/11/04/202799
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ ، بڑی خوش آئند خبریں مل رہی ہیں ، ماشاءاللہ ۔ سنا ہے پاک چائینہ راہداری کے ذریعہ پہلاتجارتی قافلہ بخیر و عافیت اپنے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔
 
Top