• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکی خاتون نے ہیلری کلنٹن پر جوتا پھینک دیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
امریکی خاتون نے ہیلری کلنٹن پر جوتا پھینک دیا

لاس ویگاس: امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سابق امریکی وزیر خارجہ سینیٹر ہلیری کلنٹن تقریر کے دوران ایک خاتون نے جوتا دے مارا۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس کے انسٹی ٹیوٹ آف اسکریپ ری سائکلنگ میں سابق خاتون اول خطاب کر رہی تھیں کہ ایک خاتون نے انہیں جوتا کھینچ مارا تاہم نشانہ چوک گیا اور جوتا ہلیری کلنٹن کو چھوئے بغیر ایک طرف جا گرا۔

سابق وزیر خارجہ نے واقعے کو مذاق میں اڑا دیا، انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کانفرنس میں منتظمین اپنے مہمانوں کا ایسے بھی استقبال کرتے ہیں، اس پر ہال تالیوں سے گانج اٹھا۔

ہلیری کلنٹن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ کچرے کی ری سائکلنگ اتنا اہم معاملہ ھے، شکر ھے جوتا پھینکنے والی خاتون نے ان کی طرح بچپن میں سافٹ بال نہیں کھیلی۔

واقعے کی جگہ پر موجود سیکورٹی اہلکار فوراً حرکت میں آ گئے اور جوتا پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

دی نیوز ٹرائب: 11 اپریل 2014

 
Top