• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکی ڈرون حملوں میں معصوم افراد بھی مارے گئے، براک اوباما کا اعتراف

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
امریکی ڈرون حملوں میں معصوم افراد بھی مارے گئے، براک اوباما کا اعتراف

ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے

2008 میں باجوڑ میں مدرسے پر امریکی ڈرون حملے میں 90 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے بالآخر اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ڈرون حملوں میں بڑی تعداد میں معصوم لوگ بھی مارے گئے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں براک اوباما کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈرون حملوں پر اس حوالے سے تنقید کی جاتی رہی کہ ڈرون حملوں کا نشانہ ٹارگٹ ٹھیک ہوتا تھا جتنا کہ ہونا چاہیئے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈرون حملوں میں عام افراد بھی مارے گئے جو نہیں مارے جانے چاہیئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے امریکی انتظامیہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے تاکہ ڈرون حملوں میں سویلین ہلاکتیں نہ ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے ہم اپنے ٹارگٹ کو انٹیلی جنس کی مدد سے بھرپور طریقے سے دیکھتے اور چیک کرتے ہیں اور پھر ڈبل چیک کرنے کے بعد ایکشن لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا واضح طور پر صرف ان پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے داعش یا القاعدہ کی مدد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان سمیت مختلف ممالک میں امریکی ڈرون حملوں میں ہزاروں کی تعداد میں عام شہری بھی مارے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے اوباما انتظامیہ کو دنیا بھر میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ ماہ امریکا نے صومالیہ میں الشہاب کے ٹھکانے پر ڈروں حملہ کیا جس میں 150 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے، روان برس فروری میں بھی امریکا نے لیبیا میں داعش کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح یمن میں بھی فروری کے مہینے میں امریکی ڈرون حملے میں درجنوں افراد مارے گئے تھے جب کہ اس سے قبل بھی امریکا نے یمن میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کے بجائے ایک شادی کی تقریب پر ڈرون حملہ کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس اکتوبر میں امریکا کے لڑاکا طیاروں نے افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی ادارے کے تحت چلنے والے اسپتال کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

امریکا نے 2008 میں پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ کے گاؤں ڈمہ ڈولا میں بھی ایک مدرسے پر ڈروں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 90 کے قریب بچے جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ پاکستان میں اب تک ہزاروں معصوم اور بے گناہ افراد ڈرون حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
جب تک ہم اپنے اندر تبدیلی نہ لے آئیں اور بحیثیت ایک حساس و جری قوم بن کر نہ ابهر آئیں ، تب تک ہمیں اسی طرح کیڑوں مکوڑوں کیطرح مارا جاتا رہیگا ۔ جغرافیائی تقسیم ، فکری تقسیم اور مسلکی تقسیم ، ہم تو ہر تقسیم میں بهی تقسیم در تقسیم ہیں۔ ہماری آواز ہمارے حلق سے نکل کر خود ہمارے کانوں تک پہونچ نہیں پاتی ہے ، کسقدر شور ہے دہشت گرد ہیں، شدت پسند ہیں ، ہمارے تو مدارس بهی اسی زمرے میں شامل ہیں ۔
آج بهی اگر ہم اپنے ایک قطرہ خون کی قیمت کا اندازہ خود کر لیں تو ہر طرف امت اسلام کا خون نظر آنا بند ہو جائیگا ۔ ان شاء اللہ۔
ہم ہی اللہ کو ، رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو ، قرآن اور احادیث مبارکہ کے دروس کو ، اسلاف کی تعلیمات و تنبیہات کو بهلائے بیٹهے ہیں تو بهلا غیر کیوں محسوس کریگا؟
آواز دیں ہم اپنی غیرت کو ، حمیت کو اور عمل کیلئے تیار ہو جائیں ۔ یہ دنیا خود بخود ہماری ہو جائیگی اگر ہم اسے ہیچ سمجہنے لگیں ۔
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
جب تک ہم اپنے اندر تبدیلی نہ لے آئیں اور بحیثیت ایک حساس و جری قوم بن کر نہ ابهر آئیں ، تب تک ہمیں اسی طرح کیڑوں مکوڑوں کیطرح مارا جاتا رہیگا ۔ ۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

بصد احترام آپ جو طرز عمل بيان کر رہے ہيں وہ امريکی پاليسی نہيں بلکہ دہشت گرد گروہوں کا اختيار کردہ اور پسنديدہ طريقہ کار ہے جو دانستہ اور جانتے بوجھتے زيادہ سے زيادہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کرنے کی کوشش کرتے ہيں اور پھر اپنی "عظيم کاميابيوں" پر اس دعوی کے ساتھ اتراتے ہيں کہ يہ ردعمل اور انتقامی کاروائياں اس مبينہ ناانصافی کے بدلے ميں کی جا رہی ہيں جس کا وہ اپنے تئيں شکار ہيں۔

وہ بے رحم قاتل اور دہشت گرد جو ايک حکمت عملی کے تحت دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں اور عام لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہيں درحقيقت وہ آپ کی مذمت کے مستحق ہيں۔ کسی بھی تنازعے ميں بے گناہ جانوں کا زياں ايک سانحہ ہے اور يقینی طور پر اس پر دکھ کا اظہار کيا جانا چاہيے۔ امريکی فوج معصوم شہريوں کی حفاظت کو يقينی بنانے کے ليے ہر ممکن احتياط کرتی ہے اور لڑائ کے قواعد و ضوابط کی بھی پاسداری کرتی ہے۔

ميں نے يہ بات بارہا کہی ہے کہ عام شہريوں کی ہلاکت سے امريکی، نيٹو اور پاکستانی افواج کو کوئ فائدہ حاصل نہيں ہوتا ہے۔ دوسری جانب دہشت گردوں کی تمام تر حکمت عملی کا محور ہی يہ ہوتا ہے کہ زيادہ سے زيادہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کيا جاۓ۔ چاہے سلالہ کا حادثہ ہو يا ايسے ہی دوسرے المناک واقعات جہاں امريکی اقدامات معصوم شہريوں کی ہلاکت کا سبب بنے ہوں، ہم نے ہميشہ نا صرف يہ کہ اپنی ذمہ داری قبول کی ہے بلکہ واقعے پر اظہار افسوس کے ساتھ ساتھ مستقبل ميں ايسے واقعات کی روک تھام کے ليے ہر ممکن عملی اقدامات بھی اٹھاۓ ہيں۔ دوسری جانب کيا آپ نے کبھی بھی دہشت گرد تنظيموں کی جانب سے کبھی بھی کوئ ايسا بيان ديکھا ہے جس ميں انھوں نے اپنی خود ساختہ مقدس جدوجہد کے نام پر لاتعداد بے گناہ جانوں کے زياں پر اظہار افسوس کيا ہو؟

امريکی حکومت اور عسکری قيادت پاکستان اور افغانستان ميں اپنے ہمعصروں کے ساتھ مل کر ہر سطح پر کام کر رہی ہے تا کہ صرف اس خطے ميں ہی نہيں بلکہ دنيا بھر ميں پاکستانی اور افغانی شہريوں کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کو ان دہشت گرد گروہوں کی خون ريز کاروائيوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
ویسے میرا تخاطب نا آپ تہے نا ہی آپ کا ملک ۔ میں نے اپنی ملت کے افراد سے ملت کا حال بیان کیا ۔
آپ مضمون کا اعادہ کر لیں اور بتائیں اس میں آپ کہاں ہیں ؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
ﻓﻮﺍﺩ – ﮈﻳﺠﻴﭩﻞ ﺁﺅﭦ ﺭﻳﭻ ﭨﻴﻢ – ﻳﻮ ﺍﻳﺲ ﺍﺳﭩﻴﭧ ﮈﻳﭙﺎﺭﭨﻤﻴﻨﭧ

ﺑﺼﺪ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﺁﭖ ﺟﻮ ﻃﺮﺯ ﻋﻤﻞ ﺑﻴﺎﻥ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻴﮟ ﻭﮦ ﺍﻣﺮﻳﮑﯽ ﭘﺎﻟﻴﺴﯽ ﻧﮩﻴﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺩﮨﺸﺖ ﮔﺮﺩ ﮔﺮﻭﮨﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﺧﺘﻴﺎﺭ ﮐﺮﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﭘﺴﻨﺪﻳﺪﮦ ﻃﺮﻳﻘﮧ ﮐﺎﺭ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺩﺍﻧﺴﺘﮧ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﺑﻮﺟﮭﺘﮯ ﺯﻳﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﻳﺎﺩﮦ ﺑﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﺷﮩﺮﻳﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﻼ‌ﮎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻴﮟ۔۔۔"

؟
میری تحریر سے خود کے الزام کو ثابت کریں ۔
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

بصد احترام آپ جو طرز عمل بيان کر رہے ہيں وہ امريکی پاليسی نہيں بلکہ دہشت گرد گروہوں کا اختيار کردہ اور پسنديدہ طريقہ کار ہے جو دانستہ اور جانتے بوجھتے زيادہ سے زيادہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کرنے کی کوشش کرتے ہيں اور پھر اپنی "عظيم کاميابيوں" پر اس دعوی کے ساتھ اتراتے ہيں کہ يہ ردعمل اور انتقامی کاروائياں اس مبينہ ناانصافی کے بدلے ميں کی جا رہی ہيں جس کا وہ اپنے تئيں شکار ہيں۔

وہ بے رحم قاتل اور دہشت گرد جو ايک حکمت عملی کے تحت دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں اور عام لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہيں درحقيقت وہ آپ کی مذمت کے مستحق ہيں۔ کسی بھی تنازعے ميں بے گناہ جانوں کا زياں ايک سانحہ ہے اور يقینی طور پر اس پر دکھ کا اظہار کيا جانا چاہيے۔ امريکی فوج معصوم شہريوں کی حفاظت کو يقينی بنانے کے ليے ہر ممکن احتياط کرتی ہے اور لڑائ کے قواعد و ضوابط کی بھی پاسداری کرتی ہے۔

ميں نے يہ بات بارہا کہی ہے کہ عام شہريوں کی ہلاکت سے امريکی، نيٹو اور پاکستانی افواج کو کوئ فائدہ حاصل نہيں ہوتا ہے۔ دوسری جانب دہشت گردوں کی تمام تر حکمت عملی کا محور ہی يہ ہوتا ہے کہ زيادہ سے زيادہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کيا جاۓ۔ چاہے سلالہ کا حادثہ ہو يا ايسے ہی دوسرے المناک واقعات جہاں امريکی اقدامات معصوم شہريوں کی ہلاکت کا سبب بنے ہوں، ہم نے ہميشہ نا صرف يہ کہ اپنی ذمہ داری قبول کی ہے بلکہ واقعے پر اظہار افسوس کے ساتھ ساتھ مستقبل ميں ايسے واقعات کی روک تھام کے ليے ہر ممکن عملی اقدامات بھی اٹھاۓ ہيں۔ دوسری جانب کيا آپ نے کبھی بھی دہشت گرد تنظيموں کی جانب سے کبھی بھی کوئ ايسا بيان ديکھا ہے جس ميں انھوں نے اپنی خود ساختہ مقدس جدوجہد کے نام پر لاتعداد بے گناہ جانوں کے زياں پر اظہار افسوس کيا ہو؟

امريکی حکومت اور عسکری قيادت پاکستان اور افغانستان ميں اپنے ہمعصروں کے ساتھ مل کر ہر سطح پر کام کر رہی ہے تا کہ صرف اس خطے ميں ہی نہيں بلکہ دنيا بھر ميں پاکستانی اور افغانی شہريوں کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کو ان دہشت گرد گروہوں کی خون ريز کاروائيوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

وَمِنَ النَّاسِ مَن يُعْجِبُكَ قَوْلُهُ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيُشْهِدُ اللَّهَ عَلَىٰ مَا فِي قَلْبِهِ وَهُوَ أَلَدُّ الْخِصَامِ

اور کوئی شخص تو ایسا ہے جس کی گفتگو دنیا کی زندگی میں تم کو دلکش معلوم ہوتی ہے اور وہ اپنی مانی الضمیر پر خدا کو گواہ بناتا ہے حالانکہ وہ سخت جھگڑالو ہے

وَإِذَا تَوَلَّىٰ سَعَىٰ فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ

اور جب پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے تو زمین میں دوڑتا پھرتا ہے تاکہ اس میں فتنہ انگیزی کرے اور کھیتی کو (برباد) اور (انسانوں اور حیوانوں کی) نسل کو نابود کردے اور خدا فتنہ انگیزی کو پسند نہیں کرتا

وَإِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللَّهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ وَلَبِئْسَ الْمِهَادُ

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ خدا سے خوف کر تو غرور اس کو گناہ میں پھنسا دیتا ہے۔ سو ایسے کو جہنم سزاوار ہے۔ اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
Surah Al-Baqara, Verse 120:
وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

اور تم سے نہ تو یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ عیسائی، یہاں تک کہ تم ان کے مذہب کی پیروی اختیار کرلو۔ (ان سے) کہہ دو کہ خدا کی ہدایت (یعنی دین اسلام) ہی ہدایت ہے۔ اور (اے پیغمبر) اگر تم اپنے پاس علم (یعنی وحی خدا) کے آ جانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو (عذاب) خدا سے (بچانے والا) نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار
(Urdu - Jalandhry)

via iQuran

Surah Aal-e-Imran, Verse 118:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِّن دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًا وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَ اءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ

مومنو! کسی غیر (مذہب کے آدمی) کو اپنا رازداں نہ بنانا یہ لوگ تمہاری خرابی اور (فتنہ انگیزی کرنے) میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ (جس طرح ہو) تمہیں تکلیف پہنچے ان کی زبانوں سے تو دشمنی ظاہر ہوہی چکی ہے اور جو (کینے) ان کے سینوں میں مخفی ہیں وہ کہیں زیادہ ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو تو ہم نے تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سنا دی ہیں
(Urdu - Jalandhry)

via iQuran
Surah Aal-e-Imran, Verse 119:
هَا أَنتُمْ أُولَاءِ تُحِبُّونَهُمْ وَلَا يُحِبُّونَكُمْ وَتُؤْمِنُونَ بِالْكِتَابِ كُلِّهِ وَإِذَا لَقُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا عَضُّوا عَلَيْكُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ قُلْ مُوتُوا بِغَيْظِكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

دیکھو تم ایسے (صاف دل) لوگ ہو کہ ان لوگوں سے دوستی رکھتے ہو حالانکہ وہ تم سے دوستی نہیں رکھتے اور تم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو (اور وہ تمہاری کتاب کو نہیں مانتے) اور جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے اور جب الگ ہوتے ہیں تو تم پر غصے کے سبب انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں (ان سے) کہہ دو کہ (بدبختو) غصے میں مر جاؤ خدا تمہارے دلوں کی باتوں سے خوب واقف ہے
(Urdu - Jalandhry)

via iQuran
Surah Aal-e-Imran, Verse 120:
إِن تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِن تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُوا بِهَا وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ

اگر تمہیں آسودگی حاصل ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم تکلیفوں کی برداشت اور (ان سے) کنارہ کشی کرتے رہو گے تو ان کا فریب تمھیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس پر احاطہ کیے ہوئے ہے
(Urdu - Jalandhry)

via iQuran
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
Surah Al-Mumtahina, Verse 1:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُم مِّنَ الْحَقِّ يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ أَن تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ رَبِّكُمْ إِن كُنتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِي تُسِرُّونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنتُمْ وَمَن يَفْعَلْهُ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ

مومنو! اگر تم میری راہ میں لڑنے اور میری خوشنودی طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ (دین) حق سے جو تمہارے پاس آیا ہے منکر ہیں۔ اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہو پیغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہیں۔ تم ان کی طرف پوشیدہ پوشیدہ دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ اور جو کچھ تم مخفی طور پر اور جو علیٰ الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے۔ اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا
(Urdu - Jalandhry)

via iQuran
Surah Al-Mumtahina, Verse 2:
إِن يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُم بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ

اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ
(Urdu - Jalandhry)

via iQuran
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت اور امريکی معاشرہ عمومی طور پر کسی ايک مذہب کی آئينہ دار نہيں ہے۔

يہ ايک حقيقت ہے کہ امريکہ ميں حکومتی سطح پر فيصلہ سازی کے عمل کا اختيار مسلمانوں، عيسائيوں، يہوديوں يا کسی اور عقيدے يا سوچ سے وابستہ کسی مخصوص گروہ کے ہاتھوں ميں نہيں ہے۔ يہ تمام فيصلے امريکی شہری اپنے مذہبی عقائد سے قطع نظر بحثيت مجموعی امريکی قوم کے مفادات کے تحفظ کے ليے اپنی مخصوص حيثيت ميں سرانجام ديتے ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 
شمولیت
فروری 04، 2016
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
27
کیا امریکہ میں ہم اپنی قومی اور ملکی سلامتی کے لیے مجرمین کے خلاف کچھ آپریشن کر سکتے ہیں؟
 
Top