• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کون کرے ؟(بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کون کرے ؟

''بے شک تم سب کے سب نگہبان ہو اور تم سب سے اپنی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا پس بادشاہ لوگوں پر نگہبان ہےوہ اپنی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا اور مرد اپنے گھر والوں کا نگہبان ہےاور اس سے ان کے بارے میں سوال کیا جائے گا اور عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں کی نگہبان ہے وہ ان کے بارے میں سوال کیا جائے گی اور غلام اپنے مالک کے مال پر نگہبان ہے اس سے اس کے بارے میں سوال کیا جائے گا ،پس تم سب نگہبان ہو اورتم سب سے اپنی رعیت بارے سوال کیاجائے گا۔'' (بخاری ومسلم )
یعنی ہر شخص مرد و عورت اور جن و انس نےاپنے دائرہ اختیار میں اس کام کو کرتا ہے ، کچھ گناہوں کا ذکر آ چکا، کبیرہ گناہ ہیں ۔ فقہاء نے تصریح کی ہے کہ کبائر مسلسل کرنے والا فاسق ہے او رکبائر پر اصرار کرنے سے ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے مثلاً مردکا مسلسل جماعت سے نماز چھوڑنا ،یکشت سے کم ڈاڑھی کٹانا یا منڈوانا ، شلوار ٹخنوں سے نیچے لٹکانا ، والدین کی نافرمانی ،شرعی پردہ نہ کرنا چوری کرنا ( خواہ کسی قسم کی ہو ) ، غیبت ، کینہ ، جھوٹ بولنا ، قطع رحمی (رشتہ داروں سے بول چال بند کرنا ) ، مسلمان سے بول چال بند کرنا ، سود لینا اور دینا ، بدنظری ،بدعت ، سنتوں کو چھوڑ کر رسومات کو ترجیح دینا وغیرہ ۔
 
Top