• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امور خانہ داری میں سنت نبوی ﷺ کا اہتمام کیجیئے

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین عملی نمونہ ہے۔نماز ، روزہ ، صدقات ، نفلی عبادات و احکامات غرض تمام طرح کے معاملات میں سنت نبوی ﷺ کا طریقہ موجود ہے۔جن پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ان سنتوں کے اہتمام سے ہم ڈھیروں اجر وثواب بھی حاصل کر سکتے ہیں۔​
ان شاء اللہ​
اسی طرح امور خانہ داری میں خواتین اور گھر کے دیگر افراد روزانہ کئی طرح کی سنت کا اہتمام کر سکتے ہیں ،​
یوں یہ ہماری عادات کا حصہ بن جائیں گی۔​
ان شاء اللہ​
لہذا شروعات کرتے ہیں​

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
کام کی ابتداء بسم اللہ ، یعنی اللہ کے نام سے کریں۔​
گھر میں داخل ہوتے وقت ،​
کھانا بنانے اور کھانے سے قبل ، مشروب پینے سے پہلے ،​
برتن دھونے کے لیے سنک میں ہاتھ ڈالنے سے قبل،​
کتاب کے مطالعے سے پہلے ، ایسے بیشتر امور جن کی شروعات سے قبل بسم اللہ ضرور پرھنی چاہیئے۔​
1296: سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ کھانا کھاتے تو اپنے ہاتھ نہ ڈالتے جب تک آپﷺ شروع نہ کرتے اور ہاتھ نہ ڈالتے۔ ایک دفعہ ہم آپﷺ کے ساتھ کھانے پر موجود تھے اور ایک لڑکی دوڑتی ہوئی آئی جیسے کوئی اس کو ہانک رہا ہے اور اس نے اپنا ہاتھ کھانے میں ڈالنا چاہا تو آپﷺ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ پھر ایک دیہاتی دوڑتا ہوا آیا تو آپﷺ نے اس کا ہاتھ تھام لیا۔ پھر فرمایا کہ شیطان اس کھانے پر قدرت پا لیتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا جائے اور وہ ایک لڑکی کو اس کھانے پر قدرت حاصل کرنے کو لایا تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، پھر اس دیہاتی کو اسی غرض سے لایا تو میں نے اس کا بھی ہاتھ پکڑ لیا، قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، شیطان کا ہاتھ اس لڑکی ہاتھ کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ پھر آپﷺ نے بسم اللہ پڑھ کر کھانا شروع کیا۔​
1297: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ جب آدمی اپنے گھر میں جاتا ہے ، اور گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ جل جلالہ کا نام لیتا ہے ، تو شیطان (اپنے رفیقوں اور تابعداروں سے ) کہتا ہے کہ نہ تمہارے یہاں رہنے کا ٹھکانہ ہے ، نہ کھانا ہے اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے کہ تمہیں رہنے کا ٹھکانہ تو مل گیا اور جب کھاتے وقت بھی اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے کہ تمہارے رہنے کا ٹھکانہ بھی ہوا اور کھانا بھی ملا۔صحیح مسلم۔
پس یہ سنت نبوی ﷺ بھی ہے اور عمل کے ساتھ ساتھ، اللہ تعالی کی پناہ میں آنے کا باعث بھی ہے۔​
اور حسنات میں اضافہ کا سبب بھی!!!​
باذن اللہ تعالی​
 
Top