• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امیر جماعت پروفیسر حافظ محمد سعید نے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ہم تو یہ کہتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی حکومت کی رٹ متاثر ہو وہاں آپریشن کیا جائے اور اس پر حسب معمول حافظ سعید صاحب اس کی حمایت کا اعلان بھی کریں جیسے کل کچھ ناعاقبت اندیش منتظمین نے منہاج القرآن لاہور کو بھی جنگی انداز میں ختم کرنے کی کوشش کی تھی تو اس پر بھی حافظ سعید کو حکومت کی حمایت کا اعلان کرنا چاہیے تھا کراچی میں روزانہ بلاناغہ قتل عام جاری و ساری ہے اس پر بھی آپریشن ہونا چاہیے اس پر بھی حافظ سعید کو حمایت کا اعلان کرنا چاہیے لیکن حیران کن بات تو یہ ہے کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے لیے اتنی جلد بازی اور کراچی میں سیاسی مفاہمت کے نام پر عوام کا قتل عام جاری اور اس پر کیا سیاسی اور کیا مذہبی لیڈران سب خاموش ہیں حتی کے حافظ سعید بھی جو اس موقع پر اگر خاموش رہتے تو بہتر ہوتا وہ بھی کراچی پر لب کشائی کرنے سے گریز کرتے ہیں کہ انہیں ابھی کراچی میں رہنا ہے اور ان کی کراچی میں ایم کیو ایم سے غیر اعلانیہ مفاہمت ہے کہ ہم تمہیں نہیں چھیڑیں گے اور تم ہمیں کچھ نہیں کہو گے
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ورنہ کیا جماعت الدعوۃ کی تبلیغ و دعوت دین و توحید کا عوام کے اس قتل عام سے کوئی تعلق نہیں کراچی سے بہت بڑی مقدار میں ہر سال فنڈ لیتے ہیں اور پھر خاموشی چہ معنی دارد؟؟؟؟؟؟
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
اور
آپ کو چاہیے کہ آپ بھی انٹر نیٹ کو چھوڑ کر شمالی وزیر ستان کے مہاجرین کی آبادکاری کے لیے کام کریں
لیں جی آپ کی یہ خواہش تو جلد ہی پوری ہوگئی دعا ہےاللہ تعالیٰ آپ کی باقی جائز خواہشات بھی پوری کرے۔

وزیرستان آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کرینگے حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے متاثرہ قبائلیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خاں اور کرک آنے والے متاثرین کی امداد کیلئے کارکنان و ذمہ داران کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں، قبائلی پاکستان سے محبت کرنے والے اور اس کے محافظ ہیں‘ وہ بیرونی اشاروں پر پاکستان کو میدان جنگ بنانے والوں کے ساتھ نہیں ہیں، آپریشن کے دوران پرامن قبائلیوں کے جان ومال کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔ ملک سے بھارت اور امریکہ کی مداخلت ختم اور اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے، مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر دفاع پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں۔ وہ گذشتہ روز مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام کارکنان و ذمہ داران کے تربیتی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کنونشن میں ملک بھر سے رہنماؤں سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔

حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی کی آگ بھڑکا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ شمالی وزیرستان آپریشن صرف ان عناصر کے خلاف ہونا چاہئے جو بھارت و امریکہ کے اشاروں پر وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔ جماعۃالدعوۃ شروع دن سے طالبان سے مذاکرات کی حامی رہی ہے۔ حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد آپریشن کا ہمیں شدید دکھ اور افسوس ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت، افواج پاکستان اور قوم کا ہر طبقہ متحد و بیدار ہو اور ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کیا جائے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-06-18/page-3/detail-19
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
جی حافظ سعید کا’’اپریشن‘‘کی تائید وحمایت کرنا ہی،جماعتی ذمہ داران کے لیے ’’دلیل قطعی‘‘ہے۔۔۔تو بھائی میرے !آپ کی جماعت’’افرادی قوت‘‘کے ساتھ اس جنگ میں شمولیت کیوں اختیار نہیں کرتی۔۔زبانی دعووں کو حقیقت سے سنواریں۔۔۔اٹھیے کہیں یہ قافلہ چھوٹ نہ جائے۔
آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
لیں جی آپ کی یہ خواہش تو جلد ہی پوری ہوگئی دعا ہےاللہ تعالیٰ آپ کی باقی جائز خواہشات بھی پوری کرے۔

وزیرستان آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کرینگے حافظ سعید

http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-06-18/page-3/detail-19
لو جی جماعت الدعوۃ وغیرہم کی کمائی کا سیزن شروع ہو گیا۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
متلاشی اور عبداللہ عزام دو بھائیوں سے بالخصوص اور دیگر اراکین سے بالعموم گزارش ہے کہ غیر ضروری گفتگو سے گریز کریں ۔
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
متلاشی اور عبداللہ عزام دو بھائیوں سے بالخصوص اور دیگر اراکین سے بالعموم گزارش ہے کہ غیر ضروری گفتگو سے گریز کریں ۔
ذرا نشاندھی فرمائیں کہ اس تھریڈ میں کس جگہ غیر ضروری گفتگو کی ہے ۔ محض دو جملے ہی درج کیے ہیں۔
1۔ آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
2۔ لو جی جماعت الدعوۃ وغیرہم کی کمائی کا سیزن شروع ہوگیا۔

اگر آپ کو پہلے جملے پر اعتراض ہے تو پھر ہمیں آپ کے علمی نگران ہونے پر اعتراض ہے۔
اگر دوسرے جملے پر اعتراض ہے تو ہم پوچھیں گے کہ کیا جماعت الدعوۃ معصوم عن الخطا ہے۔ اور ویسے بھی کمائی والا یہ اعتراض تو خود جماعت کے اندر سے لوگوں نے پہلے اٹھایا تھا۔ آج ہی حکومتی پارٹی کے ایک عہدیدار صدیق الفاروق نے اس کی تصدیق کی ہے ایسے موقعوں پر اکثر جماعتیں مال خود ہڑپ کر جاتی ہیں۔
اور اس بات کے تو شواہد بھی ہیں کہ جماعت الدعوۃ کے نزدیک مقلدین کا مال مالِ غنیمت ہے۔ خود ہمارے سامنے جماعت کے کارکنوں نے اس کو تسلیم کیا ہے کہ مقلد چونکہ مشرک ہے اور مشرک کا مال مالِ غنیمت ہے۔ اب شمالی وزیرستان کے تمام لوگ الا ماشااللہ حنفی مقلدین ہیں۔ آگے آپ خود شاید سمجھدار ہیں۔

ویسے اگر آپ جماعت الدعوۃ کے بارے میں کچھ زیادہ خوش گمان ہیں تو پھر اس کمائی سے آپ آخرت کی کمائی کا مطلب بھی اخذ کر سکتے تھے۔ پھر شاید آپ کو یہ بات غیر ضروری معلوم نہ ہوتی۔
بہرحال جس دن سے یہ فورم جوائن کیا ہے یہ خیال زور پکڑ رہا ہے کہ انتظامیہ کے افراد کئی موقعوں پر جانب دار ہو جاتے ہیں۔ واللہ اعلم
خیر ہم تو ان شااللہ جس دن تک اس فورم پر ہیں جس بات کو حق سمجھیں گے تہذیب کے دائرے میں رہ کر بیان کرتے رہیں گے ۔ چاہے کسی کو برا ہی کیوں نہ لگے۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
لڑائی کا نشانہ اگر وہ لوگ ہیں جو شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور ان کو مارنے والے شریعت کی بجائے حکومتی رٹ قائم کرنا چاہتے ہیں تو یہاں ایک مسلمان کا عقیدہ یہی ہے کہ جو شریعت کی بالادستی کے لئے اپنی جان دے دیتا ہے وہی شہید ہے۔ اور اس کو مارنے والا اس کے گناہوں کا بوجھ بھی اٹھا لیتا ہے۔
بلاشبہ جس کے کہنے پر کوئی کسی کو قتل کرتا ہے اس کہنے والے پر بھی اس کے قتل کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
کشمیر میں مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کرنے والے قائد نے واضح طور پر کہہ رکھا ہے کہ اس نے رب العالمین کے لئے کشمیر کے 2500 مجاہدین شہداء کی شہادت کا جواب تیار کر رکھا ہے۔
اب مزید اُن لوگوں کی شہادتوں کا جواب بھی تیار کر لیں جو شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں اور یہ لیڈر اپنی حمایت میں انہیں مروا رہے ہیں۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بہرحال جس دن سے یہ فورم جوائن کیا ہے یہ خیال زور پکڑ رہا ہے کہ انتظامیہ کے افراد کئی موقعوں پر جانب دار ہو جاتے ہیں۔ واللہ اعلم
خیر ہم تو ان شااللہ جس دن تک اس فورم پر ہیں جس بات کو حق سمجھیں گے تہذیب کے دائرے میں رہ کر بیان کرتے رہیں گے ۔ چاہے کسی کو برا ہی کیوں نہ لگے۔
بہت شکریہ ۔
آپ اپنا موقف بیان کرنا چاہتے تو ایسے الفاظ میں بیان نہ کریں کہ الفاظ کے سوء انتخاب سے آپ کا موقف بھی دوسروں تک نہ پہنچ سکے ۔
’’ باپ ‘‘ اور ’’ ماں کا خصم ‘‘ دونوں کا مدلول ایک ہی ہے ۔ لیکن ہر تعبیر کا اپنا ایک موقع و محل ہے ۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ذرا نشاندھی فرمائیں کہ اس تھریڈ میں کس جگہ غیر ضروری گفتگو کی ہے ۔ محض دو جملے ہی درج کیے ہیں۔
1۔ آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
2۔ لو جی جماعت الدعوۃ وغیرہم کی کمائی کا سیزن شروع ہوگیا۔

اگر آپ کو پہلے جملے پر اعتراض ہے تو پھر ہمیں آپ کے علمی نگران ہونے پر اعتراض ہے۔
اگر دوسرے جملے پر اعتراض ہے تو ہم پوچھیں گے کہ کیا جماعت الدعوۃ معصوم عن الخطا ہے۔ اور ویسے بھی کمائی والا یہ اعتراض تو خود جماعت کے اندر سے لوگوں نے پہلے اٹھایا تھا۔ آج ہی حکومتی پارٹی کے ایک عہدیدار صدیق الفاروق نے اس کی تصدیق کی ہے ایسے موقعوں پر اکثر جماعتیں مال خود ہڑپ کر جاتی ہیں۔
اور اس بات کے تو شواہد بھی ہیں کہ جماعت الدعوۃ کے نزدیک مقلدین کا مال مالِ غنیمت ہے۔ خود ہمارے سامنے جماعت کے کارکنوں نے اس کو تسلیم کیا ہے کہ مقلد چونکہ مشرک ہے اور مشرک کا مال مالِ غنیمت ہے۔ اب شمالی وزیرستان کے تمام لوگ الا ماشااللہ حنفی مقلدین ہیں۔ آگے آپ خود شاید سمجھدار ہیں۔

ویسے اگر آپ جماعت الدعوۃ کے بارے میں کچھ زیادہ خوش گمان ہیں تو پھر اس کمائی سے آپ آخرت کی کمائی کا مطلب بھی اخذ کر سکتے تھے۔ پھر شاید آپ کو یہ بات غیر ضروری معلوم نہ ہوتی۔
بہرحال جس دن سے یہ فورم جوائن کیا ہے یہ خیال زور پکڑ رہا ہے کہ انتظامیہ کے افراد کئی موقعوں پر جانب دار ہو جاتے ہیں۔ واللہ اعلم
خیر ہم تو ان شااللہ جس دن تک اس فورم پر ہیں جس بات کو حق سمجھیں گے تہذیب کے دائرے میں رہ کر بیان کرتے رہیں گے ۔ چاہے کسی کو برا ہی کیوں نہ لگے۔
میرا تجربہ تو یہ ہے کہ انتظامیہ نے کسی بھی ایسے موضوع جو کہ اختلافات اور مخالفت کو جنم دے ان سے گریز کرنے کا کہا ہے اور اتنا تو ان کا حق بنتا ہے گو کہ میں خود جماعت الدعوۃ کے بارے میں آپ کی ساری باتوں کی مکمل حمایت کرتا ہوں بلکہ کہانی اس سے بھی آگے کی ہے جو ہمارے بہت سے خوش فہم لوگوں کو معلوم نہیں ہے لیکن اس کے باوجود فورم کے منتظمین کی آرا کا احترام اگر کر لیا جائے تو مناسب ہے باقی آپ کی مرضی اللہ ہم سب کو ہدایت کا راستہ دکھائے اور اس پر استقامت عطا فرمائے
 
Top