• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ

شمولیت
مئی 30، 2017
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
52
السلام علیکم

محترم شیوخ

حضرت خدیجہ رض کا جنازہ نبی ص نے پڑھایا تھا یا نہیں ؟؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
جس وقت ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا فوت ہوئیں ،اس وقت اسلام میں نمازہ جنازہ شریعت کا حصہ نہ تھی ،
علامہ البلاذریؒ نے "انساب الاشراف " میں لکھا ہے کہ :
" وَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَبْرِهَا. وَلَمْ يَكُنْ سُنَّتِ الصَّلاةُ عَلَى الْجَنَائِزِ يَوْمَئِذٍ "
یعنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے دفن کے وقت خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قبر میں اترے، اور اس وقت تک جنازہ کی نماز شریعت اسلامیہ میں مقرر نہ ہوئی تھی "
دیکھئے انساب الاشراف جلد دوم ،صفحہ 34
https://archive.org/stream/FP32796/02_32797#page/n33/mode/2up
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور حافظ ابن حجرؒ "الاصابۃ " میں فرماتے ہیں :
توفيت سنة عشر من البعثة بعد خروج بني هاشم من الشعب، ودفنت بالحجون، ونزل النبي اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلّم في حفرتها، ولم تكن شرعت الصلاة على الجنائز.
یعنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نبوت کے دسویں سال ،بنی ہاشم کے شعب ابی طالب سے نکلنے کے بعد فوت ہوئیں ،
خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قبر میں اترے ،اور اس وقت تک جنازہ کی نماز مشروع نہ تھی "
اور سیرت انسائیکلوپیڈیا اردو جلد 3 صفحہ 429 میں بھی یہی بتایا گیاہے :
https://archive.org/stream/SeeratEncyclopediaJilad/Seerat-Encyclopedia-Jilad-3#page/n429/mode/2up
 
Last edited:
Top