• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سےسواال ہوا (زلزلے کیوں آتے ہیں؟

dew1850

مبتدی
شمولیت
فروری 02، 2018
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
28
زلزلے کیوں آتے ہیں؟


حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے کسی نے پوچھا زلزلے کیوں آتے ہیں؟
ارشاد فرمایا کہ
"جب عورتیں غیر مردوں کے لیے خوشبو استعمال کریں۔ جب عورتیں غیر محرم مردوں کے سامنے ننگی ہونے میں جھجھک محسوس نہ کریں یعنی زنا عام ہو جائے۔ جب شراب اور موسیقی عام ہو جائے تو زلزلے کی توقع رکھنا۔
 
Last edited by a moderator:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
زلزلے کیوں آتے ہیں؟

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے کسی نے پوچھا زلزلے کیوں آتے ہیں؟
ارشاد فرمایا کہ
"جب عورتیں غیر مردوں کے لیے خوشبو استعمال کریں۔ جب عورتیں غیر محرم مردوں کے سامنے ننگی ہونے میں جھجھک محسوس نہ کریں یعنی زنا عام ہو جائے۔ جب شراب اور موسیقی عام ہو جائے تو زلزلے کی توقع رکھنا۔
السلام علیکم
یہ روایت مستدرک حاکم میں منقول ہے :
امام حاکم فرماتے ہیں
أخبرني محمد بن المؤمل بن الحسن ، ثنا الفضل بن محمد الشعراني ، ثنا نعيم بن حماد ، ثنا بقية بن الوليد ، عن يزيد بن عبد الله الجهمي ، عن أنس بن مالك رضي الله عنه ، قال: دخلت على عائشة رضي الله عنها ورجل معها ، فقال الرجل: يا أم المؤمنين حدثينا حديثا عن الزلزلة ، فأعرضت عنه بوجهها ، قال أنس: فقلت لها: حدثينا يا أم المؤمنين عن الزلزلة ، فقالت: " يا أنس إن حدثتك عنها عشت حزينا ، وبعثت حين تبعث وذلك الحزن في قلبك " فقلت: يا أماه حدثينا ، فقالت: " إن المرأة إذا خلعت ثيابها في غير بيت زوجها هتكت ما بينها وبين الله عز وجل من حجاب ، وإن تطيبت لغير زوجها كان عليها نارا وشنارا ، فإذا استحلوا الزنا وشربوا الخمور بعد هذا وضربوا المعازف غار الله في سمائه ، فقال للأرض: تزلزلي بهم ، فإن تابوا ونزعوا وإلا هدمها عليهم " فقال أنس: عقوبة لهم ؟ قالت: " رحمة وبركة وموعظة للمؤمنين ، ونكالا وسخطة وعذابا للكافرين " قال أنس: " فما سمعت بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم حديثا أنا أشد به فرحا مني بهذا الحديث ، بل أعيش فرحا وأبعث حين أبعث وذلك الفرح في قلبي - أو قال: في نفسي - "
" هذا حديث صحيح على شرط مسلم ، ولم يخرجاه "

سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سےعرض کی کہ ہمیں زلزلے کے متعلق حدیث بیان فرمائیں ،
لیکن سیدہ نے اپنا چہرہ اس سے پھیرلیا ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پھر میں نے بھی وہی عرض کی کہ ہمیں زلزلہ کے متعلق کوئی حدیث سنایئے !
تو فرمایا کہ اگر میں نے تمہیں زلزلہ کے متعلق حدیث سنادی تو تم ساری زندگی پریشانی میں گزارو گے ، اور جب روز محشر تم اٹھائے جاؤگے اس وقت بھی یہ پریشانی تمہارے اندر موجود ہوگی ، میں نے پھر عرض کی کہ آپ وہ حدیث ہمیں سنائیں ،
ارشاد فرمایا کہ
"جب کوئی (شادی شدہ ) عورت اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ کسی جگہ اپنے کپڑے اتارتی ہے تو وہ اپنے اور اللہ تعالی کے درمیان کا حجاب پھاڑ دیتی ہے ،جب عورت غیر مردوں کے لیے خوشبو استعمال کرے ،تو اس کیلئے جہنم کی آگ اور شرمندگی ہوگی۔
(پھر آگے مکمل حدیث بیان فرمائی )
ـــــــــــــــــــــــــ
اس حدیث کو امام حاکمؒ نے صحیح کہا ہے ،لیکن امام ذھبیؒ ان کی اس بات کے رد میں لکھتے ہیں :
وتعقبه الذهبي بقوله :
قلت : بل أحسبه موضوعأً على أنس ، ونعيم منكر الحديث إلى الغاية ، مع أن البخاري روى عنه " .

امام ذھبیؒ فرماتے ہیں : میں سمجھتا ہوں یہ سیدنا انس کے نام پر گھڑی گئی روایت ہے ، اور اس کا راوی منکرالحدیث ہے اگر امام بخاریؒ نے اس سے روایت لی ہے "
ــــــــــــــــــــــــــ
مزید کیلئے دیکھئے :
http://majles.alukah.net/t125448/
 
Top