• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انبیاء علیہم السلام اولیاء رحمہم اللہ سے افضل ہیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
انبیاء علیہم السلام اولیاء رحمہم اللہ سے افضل ہیں

اس لیے کہ اپنے اپنے زمانہ کے انبیاء علیہم الصلوٰۃوالسلام بھی اس امت کے اولیاء سے افضل ہیں اور یہ کس طرح ممکن ہے کہ تمام انبیاء اور اولیاء اس شخص سے علم باللہ حاصل کریں جو اِن کے بعد آنے والا ہو اور خاتم اولیاء ہونے کا مدعی ہو اور یہ بھی نہیں کہ جو ولی تمام اولیاء کے بعد میں آئے وہ تمام اولیاءسے بھی افضل ہو جیسا کہ آخری نبی ان تمام سے افضل ہے اس لئے کہ آخری نبی کا افضل ہونا تو نصوص سے ثابت ہے،
چنانچہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
اَنَا سَیِّدُ وُلْدِ اٰدَمَ وَلاَفَخْرَ
’’میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور یہ کہنا بطور فخر نہیں۔‘‘
(بخاری کتاب الانبیاء باب ولقد ارسلنا نوحا الی قومہ مسلم کتاب الایمان باب ادنی اہل الجنۃ منزلۃ فیہا۔ ترمذی کتاب المناقب باب سلوا اللہ لی الوسیلۃ ۔ رقم: ۳۶۱۵… مسند احمد ، ج ۲، ص ۴۳۰، ۴۳۵۔)
نیز جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
میں جنت کے دروازے کے پاس آئوں گا اور اس کے کھولنے کا مطالبہ کروں گا۔ خازن کہے گا۔ ’’آپ کون ہیں؟‘‘ میں کہوں گا ’’محمد!‘‘ تو خازن کہے گا کہ ’’مجھے یہی حکم دیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔‘‘
شب ِ معراج کو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ تمام انبیاء علیہم السلام سے بلند کر دیا
(صحیح مسلم، کتاب الایمان باب فی قول النبی انا اول الناس رقم الحدیث ۴۸۶۔)
تِلْكَ الرُّ‌سُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۘ مِّنْهُم مَّن كَلَّمَ اللَّـهُ ۖ وَرَ‌فَعَ بَعْضَهُمْ دَرَ‌جَاتٍ ۚ
البقرہ
’’ہم نے بعض انبیاء کو بعض پرفضیلت دی ہے۔ ان میں سے بعض کے ساتھ اللہ تعالیٰ کلام فرماتے ہیں اور بعض کے درجے بلند ہیں۔‘
اس آیت کے سب سے زیادہ مستحق جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
جزاک اللہ بھائی
اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں اور ایمان کا لازمی تقاضا ہے کہ امام الانبیاء سید الاولین والآخرین سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء سے افضل اور آپ کی نبوت و رسالت سب سے افضل ، کامل اور اکمل ہے۔ یہ نصوص سے ثابت ہے۔
یہ اصول خاص انبیاء علیہ السلام کے ساتھ ہے یا یہ اصول عام ہے۔ علم ، کمال اور فن میں؟؟؟؟
انبیاء علیہم السلام اولیاء رحمہم اللہ سے افضل ہیں

جو ولی تمام اولیاء کے بعد میں آئے وہ تمام اولیاءسے بھی افضل ہو جیسا کہ آخری نبی ان تمام سے افضل ہے اس لئے کہ آخری نبی کا افضل ہونا تو نصوص سے ثابت ہے،

اس کی وضاحت فرمادیں کہ اولیاء اللہ میں سے بعد میں پیدا ہونے والا ولی تمام اولیاء سے افضل کیوں نہیں ہوسکتا؟؟
یہ اصول کہا سے لیا۔
اگر اس اصول کو تسلیم کرلیا جائے تو کیا اس اصول کا اطلاق دیگر شعبوں کے علم،کمال اورفن پر بھی لاگو ہوگا؟؟؟
کیا بعد میں پیدا ہونے والا محدث یا مجتہد پہلے کے محدثین یا مجتہدین سے علم ، کمال اور فن میں زیادہ ماہر ہوسکتا ہے یا نہیں یا یہ فوقیت درجہ بہ درجہ اسی اصول پر قائم رہے گی جو بات آپ نے کی ہے۔
ذرا اس کی وضاحت فرمادیں ، اس سے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے، انشاء اللہ

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
جزاک اللہ بھائی

اگر اس اصول کو تسلیم کرلیا جائے تو کیا اس اصول کا اطلاق دیگر شعبوں کے علم،کمال اورفن پر بھی لاگو ہوگا؟؟؟
کیا بعد میں پیدا ہونے والا محدث یا مجتہد پہلے کے محدثین یا مجتہدین سے علم ، کمال اور فن میں زیادہ ماہر ہوسکتا ہے یا نہیں یا یہ فوقیت درجہ بہ درجہ اسی اصول پر قائم رہے گی جو بات آپ نے کی ہے۔
ذرا اس کی وضاحت فرمادیں ، اس سے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے، انشاء اللہ

[/h2]
فورم پر موجود اہل علم حضرات اگر اس سوال پر تحقیقی جواب سے رہنمائی فرمادیں تو یقینا ہمارے علم میں اچھا اضافہ ہوگا۔
یہ سوال اہل علم کے جواب کا تاحال منتظر ہے۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207

اس کی وضاحت فرمادیں کہ اولیاء اللہ میں سے بعد میں پیدا ہونے والا ولی تمام اولیاء سے افضل کیوں نہیں ہوسکتا؟؟
یہ اصول کہا سے لیا۔
چونکہ اس امت کے سب سے افضل امتی اور ولی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ (امید ہے کہ آپ بھی ان کو ہی مانتے ہوں گے). اس لیے بعد میں آنے والے اولیاء اللہ کی فضیلت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے کیسے زیادہ ہوسکتی ہے؟ ان کی فضیلت تو ثابت شدہ ہے۔
ملاحظہ کریں۔۔۔
صدیق کو محدَّث پر کیوں ترجیح حاصل ہے؟
فضیلت ِ عمر فاروق رضی اللہ عنہ
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
[quote="

تِلْکَ الرُّسُلُفَضَّلْنَا بَعْضَھُمْ عَلٰی بَعْضٍ مِنْھُمْ مَّنْ کَلَّمَ اللہُ وَ رَفَعَبَعْضَھُمْ دَرَجٰتٍ ۔‘
البقرہ

اس آیت کے سب سے زیادہ مستحق جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ [/quote]

یونس بھائی جان آیت کو صحیح سے دوبارہ لکھیں صحیح لفظ : وَرَ‌فَعَ بَعْضَهُمْ ہے جبکہ آپ نے ملاکر لکھ دیا ہے : وَ رَفَعَبَعْضَھُمْ
اسی طرح شروع میں بھی غلطی ہے
صحیح آیت اس طرح ہے
تِلْكَ الرُّ‌سُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۘ مِّنْهُم مَّن كَلَّمَ اللَّـهُ ۖ وَرَ‌فَعَ بَعْضَهُمْ دَرَ‌جَاتٍ ۚ
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
[quote="
یونس بھائی جان آیت کو صحیح سے دوبارہ لکھیں صحیح لفظ : وَرَ‌فَعَ بَعْضَهُمْ ہے جبکہ آپ نے ملاکر لکھ دیا ہے : وَ رَفَعَبَعْضَھُمْ
اسی طرح شروع میں بھی غلطی ہے
صحیح آیت اس طرح ہے
تِلْكَ الرُّ‌سُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۘ مِّنْهُم مَّن كَلَّمَ اللَّـهُ ۖ وَرَ‌فَعَ بَعْضَهُمْ دَرَ‌جَاتٍ ۚ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
عامر بھائی۔ آپ کے حکم کے مطابق آیت درست کردی ہے۔ یہ دراصل فونٹ کی وجہ سے ہوتا ہے کہ بعض اوقات لفظ آپس میں مل جاتے ہیں۔
اللہ تعالی آپکی تمام پریشانیوں کو دور کرے اور آپ کی حفاظت کریں۔ آمین۔
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء۔
ابن یونس ناکہ یونس
محمد نعیم یونس۔
 
ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
چونکہ اس امت کے سب سے افضل امتی اور ولی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ (امید ہے کہ آپ بھی ان کو ہی مانتے ہوں گے). اس لیے بعد میں آنے والے اولیاء اللہ کی فضیلت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے کیسے زیادہ ہوسکتی ہے؟ ان کی فضیلت تو ثابت شدہ ہے۔
ملاحظہ کریں۔۔۔
صدیق کو محدَّث پر کیوں ترجیح حاصل ہے؟
فضیلت ِ عمر فاروق رضی اللہ عنہ
بےشک امتیوں میں سب سے افضل سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور اس کے بعد بالترتیب خلفاء راشدین اور صحابہ کرام کی جماعت افضل ہیں یہ عقیدہ ایک مومن کی اساس ہے شک کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔
نعیم بھائی آپ میرے سوال کو سمجھے نہیں۔
انبیاء علیہ السلام کے علاوہ بھی امت محمدیہ میں جن کا افضل ہونا نص سے ثابت ہے۔ وہ تو ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ میں نے اصول کی بات کی ہے۔ نص کی بنیاد پر کسی کا افضل ہونا الگ بات ہے جو خاص ہے، اور اصول کی بنیاد پر طے ہونا الگ بات ہے۔
میرا سوال اصول سے ہے اور اولیاء اللہ کے علاوہ دیگر قرآن و سنت سے وابستہ شعبہ جات کے علم ، کمال اور فن پر ہے۔
تاکہ اسی بنیاد پر کئی مسائل کا حل ممکن ہوسکے۔
شکریہ
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بےشک امتیوں میں سب سے افضل سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور اس کے بعد بالترتیب خلفاء راشدین اور صحابہ کرام کی جماعت افضل ہیں یہ عقیدہ ایک مومن کی اساس ہے شک کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔
جزاک اللہ خیرا بھائی۔
میرا سوال اصول سے ہے اور اولیاء اللہ کے علاوہ دیگر قرآن و سنت سے وابستہ شعبہ جات کے علم ، کمال اور فن پر ہے۔
تاکہ اسی بنیاد پر کئی مسائل کا حل ممکن ہوسکے۔
شکریہ
بھائی۔ جو میں اصول سمجھا ہوں وہ یہ ہے۔
کتاب و سنت اس پر دال ہیں کہ لوگوں میں زیادہ باعزت وہ ہیں جو ان میں سے زیادہ متقی ہیں۔
 
Top