• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انتہا پسند اور پاکستان ميں ان کی جاری تشددآميز کارروائیاں

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52


انتہا پسند اور پاکستان ميں ان کی جاری تشددآميز کارروائیوں ہماری دلی تعزیت اور نيک دعائيں ان بہادر سيکورٹی اھلکاروں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں جو آج صبح راولپنڈی میں فوجی گاڑی پر ہونے والے دہشتگردحملے ميں جان بحق ہوئے۔ ہم پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر ہونے والے اس دہشتگرد حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ یہ يقينا" پریشان کن بات ہے کہ پاکستانی سيکورٹی اھلکار فرض کی راہ ميں ان دہشتگردوں کے سفاکانہ حملوں ميں جانوں کا نذرانہ پيش کررہے ہیں۔ اس طرح کی ظالمانہ کارروائیوں سے ان دہشتگردوں کا حقيقی چہرہ، پراگندہ ذہنیت، سياسی عزائم اور دہشتگردی سے پاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے ۔ بلاشبہ يہ انتہاپسند عناصر فساد، قتل و غارت اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی عزائم کے حصول کيلۓ پر عزم ہيں۔




http://s27.postimg.org/epk8sy943/Attack_on_Army.jpg


ہم ان دہشتگردوں کيخلاف پاکستان اور اسکی بہادر افواج کیطرف سے دی گئی قربانیوں کا دل سے احترام کرتے ہيں۔ يہ انتہاپسند اپنے شيطانی سياسی عزائم کے حصول کيلۓ بلادريغ معصوم عوام کا قتل عام کررہے ہيں۔ ہم انسانيت سے عاری ان انتہاپسندوں کےخلاف جاری جدوجہد ميں پاکستانی قوم اور سيکورٹی اھلکاروں کے عزم کا دل سے قدر کرتے ہيں۔


ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہيں کہ امريکہ پاکستانی حکومت اور سيکورٹی فورسزز کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف جاری جنگ ميں شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ ان عناصر کو شکست دے کر ملک سے دہشتگری کی قلع قمع کرسکيں۔

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu



 
Top