• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اندر کا گند

محبوب حسن

مبتدی
شمولیت
نومبر 26، 2011
پیغامات
44
ری ایکشن اسکور
228
پوائنٹ
0
اندر کا گند

انگریز کہتے ہیں
کہ جو کچھ برتن میں ہوتا ہے
وہی باہر آتا ہے
اور مزے کی بات ہے کہ انگریز برتن میں سے اصلی چیز نکال کے بھی دیکھا دیتے ہیں
ایک جرنسلٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وه معاشرے کی کجیوں کو دکھائے، اجاگر کرے ، ناں کہ ان کجیوں سے، خامیوں سے تکرار شروع کردے
جیسا کہ پاکستانی صحافی کر رہے ہیں
یا اینکر پرسن!!ـ
اور پانی میں مدھانی، کہ نہ مکھن نہ لسی
یہ ہوتی ہے صحافت
کہ ایسا سوال کیا جائے کہ بندے کے اندر کا جو گند یا قند یا بلند ہے نکال کر دیا جائے
باقی کا کام دیکھنے والوں اور سننے والوں پر چھوڑ دیا جائے کہ وه
برتن سے نکلی چیز کو کسی رنگ میں لیتے ہیں۔
اس ویڈیو میں صحافی سوال کرتی ہے

[video=youtube;QkrqbRRqPwM]http://www.youtube.com/watch?feature=player_embedded&v=QkrqbRRqPwM[/video]

اور پاکستان میں اس وقت کے وزیر اعظم اس کا جواب دیتے ہیں
جی ہاں یہ ہوتی ہے صحافت!!!ـ
اب اگر قوم میں اتنی عقل ہے کہ اس بات میں باریکی کو تلاش کر سکیں تو کر لیں
نہیں تو ؟
ڈنگر اتنے حساس نہیں ہوتے ہیں !!!ـ
جس کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے لوگوں کے لیے ملک کو رہنے کے قابل بنائے
اس کو علم ہی نہیں ہے کہ اس کی ذمہ داری کیا ہے
اور صحافی کے سوال پر بھی ان کو یاد نہیں !!ـ
ملک کے عوام کو بھی اس بات کا علم نہیں ہے کہ
اگر ملک میں کاروباری حالات معاشی حالات ناہموار ہوں تو جو لوگ ملک چھوڑ کر باہر کے ممالک کو جارہے ہیں،
یہ لوگ کس کی غلطیوں کا خمیازه بھگت رہے ہیں ؟؟
لیکن مزے کی بات کہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والے بھی اس بات کے احساس سے عاری ہیں کہ
ان سے ان کا ملک چھین لیا گیا ہے
ان کی انے والی نسلوں کو پرائی زمینوں ميں بکھیر دیا گيا ہے
ان لوگوں کو احساس ہی نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کیا ظلم کردیا گیا ہے
ان کی جڑ ہی کاٹ دی گئی ہے
بلکہ پاکستان میں حالات نے ان کو تعلیم دی ہے کہ تم جو ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہو
وہی اچھے رہے ہو
جہنم سے نکل کر جنت میں چلے گئے ہو
لیکن محب وطنی کی افیم دی گئی ہے کہ خدا کی پناہ
اس بات کا مجرم کون ہے کہ پاکستانی پاکستان میں رہنے کو مشکل سمجھتے ہیں ؟
گیس سے پیٹ پھول جاتا ہے، لیکن اس کا مطلب پیٹ بھرا نہیں ہوتا
حب الوطنی کی گیس سے اپھرے لوگ وطن میں زندگی نهیں گزار سکتے
جھوٹ در جھوٹ
منافقت در منافقت
یہ اینکر پرسن کیا ہوتا ہے
اینکر اس کُنڈے کو کہتے ہیں جس سےبحری جہاز لنگر کیا جاتا ہیں
تو جی جو بنده اس کنڈے کی طرح کسی بات پر اَڑ جائے تو شايد اسے اینکر پرسن کہتے ہیں
یعنی پنجابی میں کہیں کے
"اے وی کنڈا ای اُوے"

بقلم خود خاور کھوکھر - Tuesday, May 15, 2012
خاور کھوکھر: اندر کا گند
 
Top