• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اندھیروں میں روشنی کی کرن

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

آج میں جس ویب سائٹ کا تعارف لے کر حاضر ہوا ہوں اگرچہ اس سائٹ سے کافی لوگ پہلے ہی سے واقف ہونگے لیکن جو لوگ نہیں جانتے وہ جان لیں کہ یہ ایک خالص سلفی اور مسلک اہل حدیث کی ویب سائٹ ہے۔الحمد اللہ

فروعی مسائل پر تو آج سب ہی باتیں کر رہے ہیں لیکن منہج اور عقیدہ شاید کہیں کھو گیا ہے جبکہ آج منہج اور عقیدے کی مسلمانوں کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔کیونکہ فروعی مسائل میں غلطی تو شاید اتنی خطرناک نہیں لیکن عقیدہ اور منہج کی غلطی مسلمان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہے۔ اس ویب سائٹ کا بنیادی کام ہی منہج اور عقیدہ کی قرآن و حدیث اور فہم سلف صالحین کی روشنی میں درستگی اور اشاعت ہے۔والحمد اللہ

اس ویب سائٹ والوں کا منہج اتنا خالص اور غیرت مندانہ ہے کہ انہوں نے باطل کو اپنی ویب سائٹ کے قریب بھی پٹھکنے نہیں دیا۔ یہاں نہ آپکو مودودی اور وحیدالدین خان جیسے گمراہ اشخاص کی تحریرات ملیں گی اور نہ ہی بریلوی قبر پرستوں اور دیوبندی منافقین کی کتب۔ یہاں جو کچھ ہے بالکل خالص اور مسلک اہل حدیث کے عین مطابق۔ الحمداللہ ثم الحمداللہ

صفحۂ اول - اصلی اہل سنت
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
شاہد نذیر بھائی ۔ جزاکم اللہ خیرا۔
یہ واقعی بہت عمدہ سائٹ ہے اور الحمدللہ درست سلفی موقف کی ترویج میں کافی عرصہ سے مصروف عمل ہے۔
اتفاق یہ ہے کہ ابھی ابوالحسن علوی بھائی کی 'توحید حاکمیت اور فاسق و ظالم حکمرانوں کی تکفیر ' کے عنوان سے کتابچہ میں بھی اس سائٹ کا تفصیلی ذکر ہوا ہے۔ احباب یہاں مطالعہ کر سکتے ہیں۔
 
Top