• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انسانی حقوق اور اسلامی نقطہ نظر

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
انسانی حقوق اور اسلامی نقطہ نظر

مصنف
مختلف اہل علم

ناشر
ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی


تبصرہ
اسلام کی تعلیمات کا خلاصہ دو باتیں ہیں ۔اللہ تعالی کی بندگی و اطاعت اور اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک اسی لیے جیسے شریعت میں ہمیں اللہ تعالی کے حقوق ملتے ہیں اسی طرح ایک انسان کے دوسرے انسان پر بھی حقوق رکھے گئے ہیں ۔ اسلام میں انسانی حقوق کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ اسی لیے اسلام نے ان حقوق کو بہت واضح طور پر پیش کیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ انسان ایک سماجی حیوان ہے ، انسان ایک سانپ کی طرح تنہا کسی بل میں اور ایک شیر کی طرح تنہا کسی غار میں زندگی نہیں گزار سکتا ، وہ سماج اور خاندان کا محتاج ہے اور بہت سے رشتے داروں کے حصار میں زندگی بسر کرتا ہے ۔ چناچہ اس نسبت سے بھی انسان کے اوپر بہت سے حقوق عائد ہوتے ہیں ۔ والدین اور اولاد کا حق ، بیوی ، بھائیوں اور بہنوں کا حق اور پڑوسیوں کے حقوق وغیرہ یہ تمام حقوق اصل اسلامی حقوق کے دائرے میں آتے ہیں ۔ اس لئے شریعت میں انسانی حقوق کا دائرہ بہت وسیع ہے اور انہیں بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ زیر مطالعہ کتاب در اصل انڈیا میں منعقد سمینار میں دیے گئے لیکچرز کا مجموعہ ہے ۔ جس میں اس موضوع کے حوالے سے تقریبا تمام پہلو آچکے ہیں ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک جامع اور فکر انگیز کتاب ہے ۔ اللہ ان تمام لوگوں کی محنت کو ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے جنہوں نے اس کے لیے کاوش فرمائی ہے۔(ع۔ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
ابتدائیہ
پہلا باب اسلام میں حقوق انسانی کا تصور
اسلام کا تصور حریت
اسلام کا تصور مساوات
اسلام میں انسانی حقوق
انسانی حقوق اور مساوات
اسلام میں حقوق انسانی کا تصور
اسلام میں شخصی آزادی
اسلام میں حقوق انسانی
اسلام میں تصور حریت اور اس کے حدود
اسلام اور انسان کے چار بنیادی حقوق
دوسرا باب مختلف طبقات کے حقوق اسلام میں
اسلام میں جنین کے حقوق
اسلام میں بچوں کے حقوق
بچوں کے حقوق اسلام کی نظر میں
اسلام میں بوڑھوں کے حقوق
بوڑھوں کے حقوق اسلام کی نظر میں
اسلام میں مریضوں کے حقوق
اسلام میں معذوروں کےحقوق
تیسرا باب مختلف ممالک میں اقلیتوں کے حقوق
مسلم ریاست میں غیر مسلموں کے حقوق
مسلم ممالک کی غیر مسلم رعایا
غیر اسلامی ممالک میں آباد اقلیتوں کے حقوق
اسلام میں پناہ گزینوں کے حقوق
پناہ گزینوں کے حقوق اسلامی اصول کی روشنی میں
حالت جنگ میں انسانی حقوق کی پاسداری اور اسلامی تعلمیات
قیدیوں کے حقوق شریعت اسلامی میں
اسلام میں حقوق انسانی ماحولیات کے تناظر میں
 
Top