• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انفرادی کرامات نقصِ ولایت کی علامت ہیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
انفرادی کرامات نقصِ ولایت کی علامت ہیں

جس بات کا جاننا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ کبھی کرامات آدمی کی ضرورت کے مطابق ظہور میں آتی ہیں۔ چنانچہ ضعیف الایمان اور محتاج آدمی کو کرامات کی ضرورت پڑتی ہے تو اس کے لیے ان کا ظہور اس درجہ ہوتا ہے کہ اس کا ایمان قوی اور اس کی حاجت پوری ہوجائے اور جو شخص اس کی نسبت ولایت میں کامل تر ہو وہ اس سے مستغنی ہوتا ہے۔ اس لیے اس سے کرامات ظاہر نہیں ہوتیں کیونکہ اس کا درجہ ان باتوں سے بالاتر اور وہ ان سے مستغنی ہوتا ہے اور اگر کرامات کا ظہور ہو تو اس کی کرامت نقص ولایت کی دلیل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کی کرامات تابعین میں صحابہ رضی اللہ عنہم کی بہ نسبت زیادہ پائی جاتی ہیں۔ البتہ اگر کسی شخص سے خرقِ عادات کا ظہور لوگوں کی ہدایت اور ان کی ضرورت کے لیے ہو تو ایسے شخص کا درجہ سب سے بڑا ہے۔

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top