• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"انٹرویو" پورشن میں خواتین کے انٹرویو نشر نہ کیئے جائیں

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
میری فورم کے منتظمین سے درخواست ھے کہ
خواتین اور خصوصاً جوان خواتین کے انٹرویوز نشر نہ کیا کریں،
آپ کے انٹرویو سیکشن کا سلسلہ بہت اچھا ھے کافی مفید ھے، لیکن خواتین کو اس سلسلہ میں شامل نہ کیا جائے،،،،،

اللہ آپکی محنت قبول فرمائے
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
سجاد برادر! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
پہلی بات تو یہ کہ یہاں خواتین کے انٹرویو ”نشر“ نہیں ہوتے بلکہ ”شائع“ ہوتے ہیں۔ اگر آپ شائع، نشر یعنی براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ وغیرہ سے واقف ہی نہیں ہیں تو آپ اس پر اعتراض کس بنیاد پر کر رہے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ اس فومر کی بیشتر خواتین (بلکہ حضرات بھی) کی آئی ڈیز ”فرضی“ ہے۔ یہ ان کا اصل نام نہیں ہے۔ ویسے بھی یہ ایک دینی فورم ہے اور یہاں خواتین از خود اپنی اصل شناخت کو نمایاں کرنا پسند نہیں کرتیں۔
میڈیا اور سوشیل میڈیا میں اگر دیندار خواتین متحرک نہ ہوں تو ”شیطان کی چیلی خواتین“ (ویسے میڈیا میں شیطان کے چیلے مردوں کی بھی کمی نہیں۔ ابتسامہ) تو عام بھولی بھالی مسلم خواتین کو بآسانی اپنے ”چنگل“ میں گرفتار کر لیں گی۔ یہ دینی خواتین ہی ہیں جو اپنی تحریرو تقریر کے ذریعہ اس راہ میں کسی نہ کسی حد تک رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔
ویسے اگر آپ خواتین کے انٹرویو کے ان حصوں کی ”نشاندہی“ کرتے، جن کی ”بنیاد“ پر آپ نے خلوص دل کے ساتھ یہ تجویز پیش کی ہے تو منتظمین کو آپ کی بات سمجھنے میں آسانی ہوتی۔ معذرت کے ساتھ عرض کرنا چاہوں گا کہ اس وقت تو آپ کی بات میں کوئی وزن نہیں ہے۔
والسلام
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
و علیکم السلام و رحمۃاللہ و برکتہ،
سب سے پہلی بات تو یہ کہ بھائی میں نے اعتراض نہیں کیا، بلکہ درخواست کی تھی،کیونکہ میں نے آج تک اہل الحدیث کی تاریخ میں ایسا نہیں دیکھا، ابھی بھی جو جرائد و رسائل چھپ رھے ھیں ان میں ایسا کوئی سلسلہ نہیں ھے کہ خواتین کی ذاتی معلومات چھاپی جاتی ھوں،،،،،

میری درخواست اگر بُری لگی ھے تو معذرت خواہ ھوں


اور دوسری بات یہ کہ
انٹرویوز کے لیئے "نشر" کا لفظ اتنا بھی بُرا نہیں تھا جتنا آپ نے "توا" لگا دیا،
نشر عربی زبان کا لفظ ھے، اور ھو بہو اردو میں بھی مستعمل ھے،
جس کا معنی پھیلانا، جاری کرنا، وغیرہ کے ھیں
جیسا کہ
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَت

اب آپ یہ تو نہیں کہیں گے کہ صحیفے براڈ کاسٹ کیئے جائیں گے،
یا ٹیلی کاسٹ کیئے جائیں،
اسی طرح ناشرین کتب کو بھی آپکا فارمولا پہچاننا چاھیئے کہ وہ"ناشر" کا لفظ استعمال کرنے کی بجائے کچھ اور لفظ تلاش کریں،


اور بھائی اگر نام فرضی ھیں تو جو معلومات انٹرویو کے ذریعے "شائع" کی جا رھی ھیں تو کیا وہ بھی فرضی ھی تصور کی جائیں؟

اور جو خواتین دین کی ترویج و اشاعت میں اپنا کردار ادا کر رھی ھیں وہ دراصل امت مسلمہ کا سرمایہ ھیں یہی وہ پاکیزہ نفوس ھیں کہ جن سے فدائیان محمد کی پود تیار ھو سکتی ھے،
یہ ھماری مائیں اور بہنیں ھمارے لیئے باعث فخر ھیں،،،،،،،
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم یوسف ثانی بھائی کے ایک فقرے کےلیے میری طرف سے تھوڑی سی وضاحت!
اس کے باوجود فورم ہذا پر ایک کثیر ومعروف اراکین اپنے اصل نام سے موجو ہیں۔
الحمد اللہ! درج ذیل محترم اراکین سے ملنے کا اتفاق ہوچکا ہے اور ان کے نام یا کنیت فرضی نہیں ہیں۔
1-محترم انس بھائی
2-محترم قاری مصطفی راسخ بھائی
3-محترم حافظ اختر علی بھائی
4-محترم محمد اصغر بھائی
5-محترم حافظ عمران الہی بھائی
6-محمد نعیم یونس
7-محترم رفیق طاہر بھائی
8-محترم محمد آصف مغل بھائی
9-محترم ساجد تاج بھائی
10-محترم ایم اسلم اوڈ بھائی
11-محترم ارسلان بھائی
12-محترم عبدالودود بھائی
13-محترم عبدالقیوم بھائی
14-محترم احمد ندیم بھائی
15-محترم کلیم حیدر بھائی
16-محترم شاکر بھائی
17-محترم رانا صہیب علی بھائی
18-محترم عبدالرشید بھائی
19-محترم ابو الحسن علوی بھائی
20-محترم ابن حسیم بھائی
21-محترم ابراہیم کیلانی بھائی

اور اُمید ہے کہ درج ذیل محترم اراکین بھی اپنا اصلی نام یا کنیت استعمال کرتے ہیں۔
1- محترم شاہد نذیر بھائی
2-محترم زاہد بن فیض بھائی
3-محترم محمد عامر یونس بھائی
4-محترم محمد شاہد بھائی
5- محترم محمد علی جواد بھائی
6-محترم حبیب الرحمن غازی سمون
7-محترم محمد فیض الابرا ربھائی
8-محترم محمد اجمل خان بھائی
9- محترم اسحاق سلفی بھائی
10-محترم Aamir بھائی
11- محترم طلحہ خان بھائی
12-محترم سرفراز فیضی بھائی
13- محترم رضا میاں بھائی
14-محترم خضر حیات بھائی
15-محترمہ نسرین فاطمہ بہن
16-محترمہ ماریہ انعام بہن
17-محترم عمیر بھائی
18-محترم ابن بشیر الحسینوی بھائی
19-محترم طاہر اسلام بھائی
20-محترم ابو عکاشہ بھائی
21- محترم کفایت اللہ بھائی
اور۔۔۔ اور۔۔۔ا ور۔۔۔ ایک طویل فہرست ہے، جو ذہن میں نام آئے لکھ دیئے ہیں تاکہ سند رہے۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
بندہ اپنے حقیقی نام سے فورم پر اپنے محترم بھائیوں کی محفل میں موجود ہے
 
Last edited:

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
میری فورم کے منتظمین سے درخواست ھے کہ
خواتین اور خصوصاً جوان خواتین کے انٹرویوز نشر نہ کیا کریں،
آپ کے انٹرویو سیکشن کا سلسلہ بہت اچھا ھے کافی مفید ھے، لیکن خواتین کو اس سلسلہ میں شامل نہ کیا جائے،،،،،

اللہ آپکی محنت قبول فرمائے
بھائی اسلام میں اتنی سختی نہیں ہے
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

بندہ اپنے حقیقی نام سے فورم پر اپنے محترم بھائیوں کی محفل میں موجود ہے
اسحاق بھائی سلفی آپکا سر نیم ھے یا فیملی نیم؟

والسلام
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم



اسحاق بھائی سلفی آپکا سر نیم ھے یا فیملی نیم؟

والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ ؛
رنگ و بو کے اس جہان میں آنے پر والدین نے ’’ محمد اسحاق ‘‘ نام رکھا تھا ۔۔
بہار و خزاں پر مشتمل زندگی کے دو عشرے گزارنے کے بعد ۔۔مولانا محمد اسماعیل سلفی ۔۔۔کے مقالات کا مجموعہ ۔تحریک آزادی فکر۔ ان کے ایک مکرم شاگرد کی ترغیب سے پڑھنے کو ملا ۔۔۔۔
عقائد و خیالات تبدیل ہوئے ۔۔اور ہر وقت’‘ سلفی عقیدہ و منہج ’‘ کی بات کرنے پر اس بندہ بے نوا کو ’‘ سلفی ’‘
ویسے اپنے خاندان اور قصبہ میں پہلا سلفی ہوں۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میری فورم کے منتظمین سے درخواست ھے کہ
خواتین اور خصوصاً جوان خواتین کے انٹرویوز نشر نہ کیا کریں،
آپ کے انٹرویو سیکشن کا سلسلہ بہت اچھا ھے کافی مفید ھے، لیکن خواتین کو اس سلسلہ میں شامل نہ کیا جائے،،،،،

اللہ آپکی محنت قبول فرمائے
باجی دعا صاحبہ،،،، مسجد نبوی میں خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے کیا سہولیات ھیں؟

اور ان تعلیمی سہولیات سے کون کون اور کس طرح استفادہ لے سکتا ھے؟

مفادِ عامہ کے لیئے کچھ تفصیل بتائیں،، یا اسکے لئیے الگ سے کوئی پوسٹ بنا کر تفصیل سے آگاہ کریں،،

جزاکِ اللہ خیرا کثیرا

ایک سمائل کے ساتھ محترم سجاد ایک طرف آپ خواتین کے انٹرویو پیش کرنے پر درخواستی احتجاج کر رہے ہیں اور دوسری طرف اسی انٹرویو سے خود ہی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔

والسلام
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
ایک سمائل کے ساتھ محترم سجاد ایک طرف آپ خواتین کے انٹرویو پیش کرنے پر درخواستی احتجاج کر رہے ہیں اور دوسری طرف اسی انٹرویو سے خود ہی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔

تبسم کیساتھ،،،،،،،
بھائی الحمد للہ استفادہ ھی لیا جارھا ھے،،،،،
دو پہلو ھیں
1-خیر و بھلائی
2- فتنہ

خیر و بھلائی والا فائدہ لے رھا ھوں
اور
فتنہ کے ڈر سے یا فتنہ کی راہ سےبچنے کی خاطر یہ تجویز دی ھے،،،،،،،،

اللہ مجھے فتنوں سے محفوظ رکھے
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top