• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انڈے کے چھلکے سے لیکوریا کا علاج

شمولیت
اپریل 19، 2014
پیغامات
33
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
17
ھوالشافی: انجبار، انڈے کے چھلکے اور مکھن۔ ترتیب کچھ اس طرح ہے کہ انجباڑ کو رات ایک گلاس پانی میں بھگو دینے کے بعد صبح نہار منہ ناشتہ کے بعد ایک چمچ مکھن کے اوپر انڈے کے چھلکے ڈال کر اوپر سے انجباڑ کا پانی پی لیں‘ تقریباً ایک ہفتہ استعمال کریں۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ھوالشافی: انجبار، انڈے کے چھلکے اور مکھن۔ ترتیب کچھ اس طرح ہے کہ انجباڑ کو رات ایک گلاس پانی میں بھگو دینے کے بعد صبح نہار منہ ناشتہ کے بعد ایک چمچ مکھن کے اوپر انڈے کے چھلکے ڈال کر اوپر سے انجباڑ کا پانی پی لیں‘ تقریباً ایک ہفتہ استعمال کریں۔
  1. یہ انجبار کیا ہے
  2. نہار منہ بھی اور ناشتہ کے بعد بھی ؟ ایک بات بتائیں کہ نہار منہ کھانا ہے یا ناشتہ کے بعد؟
  3. مکھن میں کتنے انڈے کا چھلکا ملانا ہے۔ غالباً ایک چمچ مکھن میں ایک انڈے کے چھلکے کو مکس کر کے کھانا ہے۔ ترکیب وضاحت سے اور نمبر دے کر لکھا کریں تاکہ سب کو بآسانی سمجھ آسکے۔
  4. صرف انجبار کا پانی پینا ہے، انجبار کا کیا کرنا ہے؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اَنْجِبار
1. ایک سرخی مائل پانچ چھ فٹ تک لمبی بیل جو نہروں اور ندیوں کے کنارے اور جھیل کے پانی میں پیدا ہوتی اور اپنے پاس کے درخت پر پھیل جاتی ہے (اس کے سرخی مائل پتوں پر غبار کی طرح روّاں جما ہوتا ہے دواؤں وغیرہ میں مستعمل)
a creeping plant, polygonum bistorta, from which a drink is prepared with sugar for obstinate colds and haemorrhages
(the plant is brought from the banks of the Euphrates)

آسانی کے لئے ایسا ھے کہ پنساری یا قریبی کسی حکیم سے آپکو انجبار آسانی سے مل جائے گی۔

جہاں تک مجھے سمجھ آ رہی ھے وہ اسطرح ھے کہ انڈوں کے چھلکے پیس کر پاؤڈر بنانا ھے اور اس پاؤڈر کو تھوڑا سا مکھن یا ایک چمچ مکھن میں ڈال کر مکس کرنا ھے۔ اور اس ایک چمچ پیسٹ کو کھا لیں پھر ساتھ ہی انجبار کا نکلا عرق والا پانی پی لیں۔ ایسا عمل ایک ہفتہ تک کرنا ھے۔

ناشتہ کے بعد منہ نہار نہیں رہتا اور مکھن ملی ادویات زیادہ تک نہار منہ ہی کھائی جاتی ہیں۔

انڈہ کے چھلکھوں میں 95 فیصد کیلشیم کاربونیٹ پائی جاتی ھے اور بہت سی بیماریوں کے لئے انڈہ کا چھلکا استعمال میں لایا جاتا ھے۔

نہار منہ اور ناشتہ پر شائد صاحب تھریڈ کچھ نہ بتا پائیں کیونکہ صاحب نسخہ کوئی اور ھے۔
رات کو سونے سے قبل انجباڑ کو کسی گلاس میں ڈال کر اسے پانی سے بھر دیں اور صبح انجبار کو نکال کر پھینک دیں اور اس کا پانی استعمال میں لانا ھے۔ مزید آسانی کے لئے جس حکیم سے آپ انجباڑ خریدیں گے اسی کو یہ نسخہ دکھا دیں وہ ترتیب درست بتا دے گا۔

والسلام
 
Top