• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انگلش ہیلپ سنٹر

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انگلش کو سمجھنا اور سیکھنا محض اس لیے ضروری نہیں کہ یہ مغربی علم ہے۔ ۔ ۔ اس سے تبلیغ و اشاعت دین میں بہت مدد ملی ہے۔ ۔ ۔ہم میں کئی غیر مسلوں کو اسلام کی حقانیت بتانے سے صرف اس لیے محروم رہتے ہیں کہ ہمیں انگلش نہیں آتی۔ ۔ کس قدر حسرت ناک مرحلہ ہوتا ہے کہ جب کوئی غیر مسلم آپ سے اسلام کی تعلیمات پوچھتے ہوئے آپ کو بتاتا ہے کہ اسے کسی مذہب میں سکون نہیں ملا ہے۔ ۔ ۔یا آپ کو چیلنج کرتا ہے اور دینی علم کا سمندر ہونے کے باوجود،انگلش سے نا واقف ہونے کی بنا پر خاموش رہ جاتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔
اس تھریڈ میں آپ انگریزی زبان کے متعلق اپنے مسائل بلا جھجک پوچھ سکتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی بغیر پوچھے کسی مقام پر نہیں پہنچا۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ماشاء اللہ یہ تو ایک بہت اچھا سلسلہ ہے۔ ویسے کیا آپ کا تعلق انگلش کی تدریس وغیرہ سے ہے۔ اگر آپ اس سلسلہ میں اپنی تعلیم، تدریسی اور دیگر انگریزی سرگرمیوں، جیسے لکھنا لکھانا، تقریر، وغیرہ کے بارے میں اجمالاً کچھ بتا سکیں تو پوچھنے والوں کو آسانی ہوگی کہ وہ کیا کچھ پوچھ سکتے ہیں۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انگلش کو سمجھنا اور سیکھنا محض اس لیے ضروری نہیں کہ یہ مغربی علم ہے۔ ۔ ۔ اس سے تبلیغ و اشاعت دین میں بہت مدد ملی ہے۔ ۔ ۔ہم میں کئی غیر مسلوں کو اسلام کی حقانیت بتانے سے صرف اس لیے محروم رہتے ہیں کہ ہمیں انگلش نہیں آتی۔ ۔ کس قدر حسرت ناک مرحلہ ہوتا ہے کہ جب کوئی غیر مسلم آپ سے اسلام کی تعلیمات پوچھتے ہوئے آپ کو بتاتا ہے کہ اسے کسی مذہب میں سکون نہیں ملا ہے۔ ۔ ۔یا آپ کو چیلنج کرتا ہے اور دینی علم کا سمندر ہونے کے باوجود،انگلش سے نا واقف ہونے کی بنا پر خاموش رہ جاتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔
اس تھریڈ میں آپ انگریزی زبان کے متعلق اپنے مسائل بلا جھجک پوچھ سکتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی بغیر پوچھے کسی مقام پر نہیں پہنچا۔
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہیے کہ انگلش سے پہلے عربی سیکھنا زیادہ ضروری ہے ۔ جب آپ کو اسلامی تعلیمات کا پتہ ہی نہیں چلے گا تو بتائیں گے کیا چیز ؟
یہ بات واقعتا بہت اہم ہے کہ علماء میں سے کچھ ایسے ہونے چاہییں جو دیگر زبانوں میں بھی دین اسلام کی نمائندگی گر سکیں اور الحمد للہ ایسے لوگ ہیں بھی ۔
بس میں یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہم کسی زبان کی ضرورت دینی حوالے سے محسوس کرتے ہیں تو سب سے پہلے ’’عربی‘‘ زبان سیکھنی چاہیے ۔
 
حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہیے کہ انگلش سے پہلے عربی سیکھنا زیادہ ضروری ہے ۔
بس میں یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہم کسی زبان کی ضرورت دینی حوالے سے محسوس کرتے ہیں تو سب سے پہلے ’’عربی‘‘ زبان سیکھنی چاہیے ۔
بھائی جان ، یہ آپ کا اپنا ذاتی خیال ہو سکتا ہے جس سے ضروری نہیں کہ ہر کسی کو اتفاق ہو۔
ہاں اس بات پر اتفاق ضرور ہے کہ اگر کسی کو داعی یا عالم دین بننے کا شوق ہے تو اسے کسی بھی غیر زبان کو سیکھنے سے قبل عربی زبان کو ضرور "ترجیح" دینا چاہیے۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
سسٹر بہت اچھا تھریڈ شروع کیا ہے آپ نے۔جزاکم اللہ خیرا
اس سلسلے میں خضر حیات بھائی کی بات بلکل ٹھیک ہے۔۔۔۔جب تک خود کو عربی زبان کی الف ب نہ آتی ہو گی،آپ کسی اور کو کیسے اچھی طرح گائیڈ کر سکیں گے۔کم از کم عربی سے کچھ واقفیت تو ہونی ہی چاہیئے۔
تاہم انگلش سیکھنا بھی اہم ہے۔۔۔دعوت و تبلیغ کے لیے یہ مؤثر ذریعہ ہے۔۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
پہلے اس کو شروع کریں۔۔۔
ان شاء اللہ ساتھ ساتھ جتنا بن پڑے گا اس حساب سے ترجمہ بھی پیس کرسکتے ہیں۔۔۔
اور اس سے ایک دوسرا فائدہ یہ بھی جو حضرات عربی پر عبور رکھتے ہیں وہ موجود ہونگے اصلاح کے لئے۔۔۔
عربوں میں ایک بہت اچھی بات ہے کہ نیکی کے کسی بھی کام میں وہ نیت کرتے ہی توکل اللہ۔۔۔
اور کام شروع۔۔۔ اور ویسے بھی دین کے کام میں اللہ تعالٰی خود ہی اسباب بنانا شروع کردیں گے۔۔۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
فلک شیر بھائی! محدث فورم پر خوش آمدید

فورم کے اراکین کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ گو فلک بھائی انگریزی زبان و ادب کے استاد ہیں اور لاہور کے ایک کالج میں تدریسی فرائض انجام دیتے ہیں، “اس کے باوجود” (ابتسامہ) دین اور دینی تعلیمات سے خصوصی شغف رکھتے ہیں اور نیٹ فورمز میں بھی فعال ہیں۔ امید ہے کہ محدث فورم میں بھی آپ ایک فعال رکن چابت ہوں گے۔
 
فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
فلک شیر بھائی! محدث فورم پر خوش آمدید

فورم کے اراکین کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ گو فلک بھائی انگریزی زبان و ادب کے استاد ہیں اور لاہور کے ایک کالج میں تدریسی فرائض انجام دیتے ہیں، “اس کے باوجود” (ابتسامہ) دین اور دینی تعلیمات سے خصوصی شغف رکھتے ہیں اور نیٹ فورمز میں بھی فعال ہیں۔ امید ہے کہ محدث فورم میں بھی آپ ایک فعال رکن چابت ہوں گے۔
جناااااب ........ :)
 
Top