• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ان پیج اور کورل میں پریشانی

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
تمام ایکسپرٹ حضرات سے گزارش ہے کہ میرئ سامنے بھی ایک پریشانی کھڑی ہوگئی ہے تمام جتن کرکے دیکھ لیے مگر بات عقل میں نہیں آرہی
میرے پاس ڈویل کور پی سی ہے ٹو جی بی ریم کے ساتھ ۔ونڈو سیون یوز کرتا ہوں
ان پیج 3.0 اوریجنل ڈونگل والا۔ کورل بارہ پائریٹیڈ ہے
ان پیج سے جو طریقہ ہے اس طریقہ سے ٹیکسٹ کورل میں پیسٹ کرتا ہوں تو فونٹ مس ہوجاتے ہیں اور انگلش فونٹ بن جاتے ہیں
یاد رہے پہلے ان پیج رن کرتا ہوں اس کے بعد کورل چلاتا ہوں کوئی حل ہوتو بتائیں کئی ایکسپرٹ دماغ لگا چکے ہیں
لیپ ٹاپ میں چلاتا ہوں وہاں بھی یہی مسئلہ ان پیج کے پرانے ورژن کے ساتھ بھی یہی پریشانی ہے ۔ جبکہ میں ھارڈ ویر اچھی طرح سے جانتا ہوں
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
کیاآپ ڈائریکٹ کاپی پیسٹ کرتے ہیں یاپھر ایکسپورٹ پیج میں جاکر فائل بناکر کورل میں کھولتے ہیں؟
السلام علیکم
ان پیج سے کورل میں ٹیکسٹ لیجانے کا جو معروف طریقہ ہے وہ ٹیکسٹ باکس کو سلیکٹ کرنے بعد کورل میں پیسٹ کرنے کا ہے
بالکل ابھی آپ کا مراسلہ پڑھنے کے بعد ایکسپورٹ کرکے بھی دیکھ لیا لیکن اس میں کالے رنگ کا باکس آرہا ہے اور فائل کا نام آرہا ہے
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
تصویری شکل میں بتانامیرے لئے مشکل ہے۔
ویسے عام طریقہ یہی ہے کہ جولوگ اصلی ان پیج استعمال نہیں کرتے وہ لوگ ان پیج سے پیج ایکسپورٹ کرکے ہی کورل میں کام کرتے ہیں۔
ویسے ان پیج سے پیج ایکسپورٹ کرنے کا طریقہ تومعلوم ہے نا!
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے کورل میں ہی کچھ خرابی ہو۔دوبارہ کورل کوہی انسٹال کرلیں۔شاید فائدہ ہوجائے۔ویسے بھی مارکیٹ میں اب کورل13کازیادہ چلن ہے۔استعمال کرنے والے تو کورل 16تک استعمال کرتے ہین بشمول راقم الحروف!توپھرکورل12سے ہی آپ کیوں چمٹے ہیں۔
کورل کی سی ڈی لیجئے اگراصلی نہ ہوتو استعمال کرتے وقت انٹرنیٹ آف کرکے انسٹال کرلیجئے۔کورل 13کاانسٹالیشن کا طریقہ کار تھوڑاالگ ہے۔مناسب ہوگاکہ کسی جانکار سے انسٹالیشن کرالیں۔والسلام
 
محترم جمشید صاحب مدظلہ العالی
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
میں نے کمپیوٹرسیکھنے کی ابتداء اس وقت کی تھی جب سب کام ’’ڈوس ‘‘ ہوا کرتا تھا اور ونڈو کا پہلا ورژن مارکیٹ میں متعارف ہوا تھا اور تقریباً پندرہ سال سے ہارڈ ویر کررہا ہوں سافٹ ویر میں اپنا کام نکال لیتا ہوں
ان پیج کی کافی معلومات ہے ۔ میں نے کورل فائیو سے شروعات کی تھی اپنا زیادہ تر کام ان پیج سے ہی حل کرلیتا ہوں کورل کی ضرورت نہیں پڑتی فوٹو شاپ یا پیج میکر سے بھی کام چلا لیتا ہوں لیکن مجھے اب کورل کی ضرورت اس لیے پڑ گئی کہ میں اپنے بلاگ کی تھیم بدلنا چاہتا ہوں ۔ مجھے یہ پروبلم ریم کی معلوم دے رہی ہے۔ میرے پی سی میں فونٹس بہت زیادہ ہیں فونٹس کی زیادتی کی وجہ سے ایسا ہوسکتا ہے ۔
فورم پر کیونکہ کئی صاحب بہت ایکسپرٹ ہیں اس لیے ان کی ہیلپ لینا چاہ رہا تھا مگر معلوم نہیں کیوں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں خیر کوئی بات نہیں مغز زنی کرتا ہوں ان شاء اللہ آج یہ مسئلہ حل کر لوں گا
ّآپ کی دعاؤں کی سخت ضرورت ہے فقط والسلام
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم
تمام ایکسپرٹ حضرات سے گزارش ہے کہ میرئ سامنے بھی ایک پریشانی کھڑی ہوگئی ہے تمام جتن کرکے دیکھ لیے مگر بات عقل میں نہیں آرہی
میرے پاس ڈویل کور پی سی ہے ٹو جی بی ریم کے ساتھ ۔ونڈو سیون یوز کرتا ہوں
ان پیج 3.0 اوریجنل ڈونگل والا۔ کورل بارہ پائریٹیڈ ہے
ان پیج سے جو طریقہ ہے اس طریقہ سے ٹیکسٹ کورل میں پیسٹ کرتا ہوں تو فونٹ مس ہوجاتے ہیں اور انگلش فونٹ بن جاتے ہیں
یاد رہے پہلے ان پیج رن کرتا ہوں اس کے بعد کورل چلاتا ہوں کوئی حل ہوتو بتائیں کئی ایکسپرٹ دماغ لگا چکے ہیں
لیپ ٹاپ میں چلاتا ہوں وہاں بھی یہی مسئلہ ان پیج کے پرانے ورژن کے ساتھ بھی یہی پریشانی ہے ۔ جبکہ میں ھارڈ ویر اچھی طرح سے جانتا ہوں
وعلیکم السلام،

بھائی پہلی بات تو یہ کہ میں نے ابھی ان پیج ٣ استعمال کیا اور اسے کورل میں پیسٹ کیا تو تمام الفاظ انگلش میں تبدیل ہو جاتے ہیں، لیکن یہ صرف کورل کی پرابلم نہیں ہے میں نے ان پیج سے کوپی کر کے گوگل اور اپنے براوسر میں دوسری جگہ پیسٹ کیا تب بھی یہی مسلہ تھا. ہو سکتا ہے یہ ان پیج کا ہی مسلہ ہو.

دوسری بات یہ کہ بھائی اگر آپ تھوڑا بہت کام کورل میں کرنا چاہتے ہو تو آپ پہلے یہاں فارم کے جوابی ایڈیٹر میں یا اپنے براؤسر میں کہیں ٹائپ کر لیجئے، اور کوپی کر کے کورل میں پیسٹ کر دیجئے. ان شاء الله مشکل حل ہو جائیگی. کیونکہ مجھے کورل میں کوئی پریشانی نہیں لگتی بلکہ ان پیج سے کوپی کرنے کے بعد شائد سکرپٹ ہی بدل جاتی ہو.
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
Inpage سے Corel Draw میں ٹیکسٹ لے جانے کا طریقہ

(1) کورل ڈرا اوپن کریں اور Import پر کلک کریں۔
(2) اور کوئی تصویر Import کریں۔
(3) Inpage اوپن کریں اور کوئی ٹیکسٹ لکھیں۔ سائز کوئی بھی رکھ لیں۔
(4) ٹیکسٹ لکھنے کے بعد Export Page پر کلک کریں۔

(5) Brows پر کلک کریں۔
(6) EPS سلیکٹ کریں۔
(7) اب کورل ڈرا اوپن کریں اور اسی فائل کو اوپن کریں جسے ان پیج میں آپ نے Eps فائل میں سیو کی ہے۔
(8) فائل اوپن ہو گئی۔
(9) اب اس ٹیکسٹ والی فائل علیحدہ window مین اوپن ہو گی، ٹیکسٹ کو وہاں سے Cut کر کے Image پر Paste کر دیں اور کلرنگ وغیرہ کی سیٹنگ کر لیں۔
 
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
42
ان پیج 3 میں ایکسپورٹ کا ایک اور بھی طریقہ ہے کہ آپ تمام فونٹ ان پیج کے اٹھا کر اس کو ونڈوز کے فونٹ میں انسٹال کردیں
بس اس کے بعد جو بھی ان پیج پہلے کھول کر ٹیکسٹ بکس میں ٹائپ کر نا ہے کرلیں اور کالے تیر سے اس کو سیلکٹ کر کے کورل کھولیں سیم سائز اس میں پیسٹ ہو جائے گا۔
بالکل جس طرح ہم پرانے ان پیج میں کیا کرتے تھے
 
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
42
مزید ہزاروں کالموں اور صفحات بیک وقت ان پیج 3 سے ایکسپورٹ کرنے کیلئے اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں
ان پیج ان پیج 3 سےسینکڑوں پیج بیک وقت کالموں سمیت کورل ڈرا 12 میں بالکل سیم سائز میں لے جانا
http://alqlm.org/xen/threads/ان-پیج-3-سےسینکڑوں-پیج-بیک-وقت-کالموں-سمیت-کورل-ڈرا-12-میں-بالکل-سیم-سائز-میں-لے-جانا.10193/
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مزید ہزاروں کالموں اور صفحات بیک وقت ان پیج 3 سے ایکسپورٹ کرنے کیلئے اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں
ان پیج ان پیج 3 سےسینکڑوں پیج بیک وقت کالموں سمیت کورل ڈرا 12 میں بالکل سیم سائز میں لے جانا
http://alqlm.org/xen/threads/ان-پیج-3-سےسینکڑوں-پیج-بیک-وقت-کالموں-سمیت-کورل-ڈرا-12-میں-بالکل-سیم-سائز-میں-لے-جانا.10193/
Encapsulated Post Script Fileسے ٹیکسٹ کو سیم سائز میں کورل ڈرا میں تو لے جایا جا سکتا ہے، لیکن ہر پیج کی اپنی علیحدہ فائل بنائی جاتی ہے، میں سمجھا ایک ہی فائل سے سب پیجز کو لے جایا جا سکتا ہے؟
 
Top