• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اوباما اور ہلیری داعش کے اصل بانی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
اوباما اور ہلیری داعش کے اصل بانی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
ایکسپریس نیوز، جمعرات 11 اگست 2016
O D H.png
ہیلری کلنٹن کی غلط پالیسیوں کی بدولت عراق میں سیاسی قوتیں کمزور اور داعش کو سر اٹھانے کا بھرپور موقع ملا، ڈونلڈ ٹرمپ۔

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک حسین اوباما شدت پسند تنظیم داعش کے بانی جبکہ ہیلری کلنٹن شریک بانی ہیں۔

ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ باراک اوباما داعش کے بانی اور ہیلری کلنٹن ان کی شریک بانی ہیں۔ ٹرمپ نے امریکی صدر کا پورا نام 3 بار دہراتے ہوئے کہا کہ باراک حسین اوباما کی عزت کی وجہ بہت سے اہم اور مثبت پہلو ہیں لیکن وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے بانی بھی ہیں جب کہ ہیلری کلنٹن کی غلط پالیسیوں کی بدولت عراق میں سیاسی قوتیں کمزور ہوئیں اور شدت پسند تنظیم کو سر اٹھانے کا بھرپورموقع ملا اس لئے کلنٹن داعش کی شریک بانی ٹھہری۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی اپنی حریف پر اسی طرح کے الزامات لگا چکے ہیں اورایک تقریر میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا میں اسلحہ رکھنے کا حق مانگنے والے عوام کلنٹن کو صدر بننے سے روک سکتے ہیں اس بیان پر انہیں متعدد حلقوں سمیت ہیلیری کلنٹن کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ہیلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ عوام کو شدت پسندی پر اکسا رہے ہیں اس لئے وہ امریکی صدر اور کمانڈران چیف بننے کے بالکل بھی اہل نہیں۔


ح
 
Top