• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اور مباھلہ ھوگیا

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
نہی جناب یہ آپ کی غلط فھمی ہے وہ ان احادیث مبارکہ میں تضاد سمجھتا ہے اس لییے دونوں میں سے ایک کے ماننے پر اصرار کررہاہے
اور دوسری کا انکار کر رہا ہے!

دو صحیح نصوص میں کبھی تعارض نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ نصوص (قرآن وحدیث) اللہ کی طرف سے ہیں اور جو شے اللہ کی طرف سے ہو اس میں تعارض واختلاف ہونا ناممکن ہے۔ فرمانِ باری ہے:
﴿ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ‌ اللَّـهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرً‌ا ٨٢ ﴾ ۔۔۔ سورة النساء
اگر یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یقیناً اس میں بہت کچھ اختلاف پاتے (82)

اگر کسی کو قرآن کریم کی آیات میں، یا صحیح احادیث کے مابین یا قرآن کریم اور صحیح احادیث کے درمیان تعارض نظر آئے تو یہ اس کی عقل اور جہالت کا قصور ہے۔

علم سیکھ کر یا علماء سے پوچھ کر ان میں تطبیق کا معلوم کیا جا سکتا ہے۔

نبی کریمﷺ، صحابہ کرام﷢ اور علمائے عظام﷭ نے ہمیشہ ایسے نصوص میں تطبیق دی ہے۔ نصوص میں ظاہری تعارض کی بناء پر ان کا ردّ کر دینا بہت بڑی جسارت ہے۔

ذیل میں، میں کچھ آیات کریمہ پیش کر رہا ہوں، جن میں ظاہرا تعارض نظر آتا ہے۔

(1)
﴿ هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ٣٥ وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُ‌ونَ ٣٦ ﴾ ۔۔۔ المرسلات اس آیت کریمہ کے مطابق قیامت کے دن کوئی بات نہیں کر سکے گا۔
﴿ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَ‌بِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ ٣١ ۔۔۔ الزمراس آیت کریمہ کے مطابق قیامت مطابق لوگ آپس میں جھگڑیں گے۔

(2)
﴿ الْيَوْمَ نَنسَاكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَا وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ‌ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِ‌ينَ ٣٤ ﴾ ۔۔۔ الجاثيةاللہ کافروں کو بھلا دیں گے۔
﴿ قَالَ عِلْمُهَا عِندَ رَ‌بِّي فِي كِتَابٍ ۖ لَّا يَضِلُّ رَ‌بِّي وَلَا يَنسَى ٥٢ ﴾ ۔۔۔ سورة طهاللہ نہیں بھولتے۔

(3)
﴿ رَّ‌بُّ الْمَشْرِ‌قِ وَالْمَغْرِ‌بِ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا ٩ ﴾ ۔۔۔ المزملایک مشرق اور ایک مغرب کا رب!
﴿ رَ‌بُّ الْمَشْرِ‌قَيْنِ وَرَ‌بُّ الْمَغْرِ‌بَيْنِ ١٧ ﴾ ۔۔۔ الرحمٰندو مشرقوں اور دو مغربوں کا رب!
﴿ فَلَا أُقْسِمُ بِرَ‌بِّ الْمَشَارِ‌قِ وَالْمَغَارِ‌بِ إِنَّا لَقَادِرُ‌ونَ ٤٠ ﴾ ۔۔۔ المعارجبہت سی مشرقوں اور مغربوں کا رب!

(4)
﴿ مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ‌ ٤٢ قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ ٤٣ ﴾ ۔۔۔ المدثربے نماز جہنم میں داخل ہوں گے۔
﴿ فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ ٤ ﴾ ۔۔۔ الماعون نمازی بھی جہنم میں داخل ہوں گے۔

وغیرہ وغیرہ

ان آیات میں بظاہر تعارض نظر آرہا ہے، ایک عامی اور جاہل شخص ان آیات کو پڑھ کر شش وپنج ہو سکتا ہے۔ اب اس کے سامنے دو راستے ہیں:

(1) ان آیات کا انکار کر دے۔
(2) علم حاصل کرکے یا علماء سے پوچھ کر ان میں تطبیق کی کوشش کرے۔

ان دونوں میں سے کون سا حل صحیح ہے؟؟؟

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
اتفاقاً آج ہی میں نے فیس بک پر محمد حسین میمن صاحب کی دعا والی ویڈیو دیکھی، جس کے بعد میں کچھ حد تک ششدرہ رہ گیا کہ اب یہ کیا نوبت آرہی ہے، جو دینِ حقہ کی خدمت کرنے والے ہیں وہ بھی آپ کے چھوٹے چھوٹے اختلافات کو اتنی ہوا دے رہے ہیں کہ مباہلہ جیسی اہم کیفیت تک پہنچ جاتے ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مابین بھی تو اختلاف تھا، حتیٰ کہ جنگ صفین جیسا اندوھناک واقعہ جو رونما ہوا اس کا پس منظر اختلافِ رائے ہی تھا۔ پھر کیا ان کی سیرت میں اس قسم کے مباہلہ جات کی لسٹ ملتی ہے؟
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
اتفاقاً آج ہی میں نے فیس بک پر محمد حسین میمن صاحب کی دعا والی ویڈیو دیکھی، جس کے بعد میں کچھ حد تک ششدرہ رہ گیا کہ اب یہ کیا نوبت آرہی ہے، جو دینِ حقہ کی خدمت کرنے والے ہیں وہ بھی آپ کے چھوٹے چھوٹے اختلافات کو اتنی ہوا دے رہے ہیں کہ مباہلہ جیسی اہم کیفیت تک پہنچ جاتے ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مابین بھی تو اختلاف تھا، حتیٰ کہ جنگ صفین جیسا اندوھناک واقعہ جو رونما ہوا اس کا پس منظر اختلافِ رائے ہی تھا۔ پھر کیا ان کی سیرت میں اس قسم کے مباہلہ جات کی لسٹ ملتی ہے؟
صغیر بھائی ، ایک جگہ آپسی گفتگو میں ، میں نے بھی آپ کی اسی بات سے کچھ ملتا جلتا مفہوم ادا کیا تھا۔ مجھے بھی اس قسم کے مباہلہ کی بات سن کر نہایت افسوس ہوا۔
جب جاہل قسم کے لوگ خود عربی زبان دانی سے علی الاعلان ناواقفیت کا اظہار کریں ۔۔۔ تو ہمارے علماء کو چاہیے کہ ان جہلاء کے منہ لگنا بند کریں اور اپنے قیمتی وقت کو تحقیقی و تبلیغی کاموں میں لگائیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ایک ساتھی کے توسط سے معلوم ہوا کہ الیاس ستار صاحب نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ محدث فورم پر بھی انہوں نے کوئی ڈیڑھ سال سے اپنا سوال رکھا ہے جس کا جواب دینے کی کسی عالم کو توفیق نہیں ہو سکی۔ معلوم نہیں یہ ڈیڑھ سال قبل والی بات کس حد تک درست ہے۔ اور یہاں فورم پر تو کئی موضوعات ان ٹچ رہ جاتے ہیں، ان کی بنیاد پر ایسا دعویٰ کرنا تو کچھ مناسب نہیں۔
باقی جس بات پر مباہلہ ہوا اگر وہ تحریر یہاں دوبارہ پیش کر دی جائے تو مجھے امید ہے کہ یہاں انس نضر بھائی، کفایت اللہ بھائی، شیخ سرفراز وغیرہم ضرور ان احادیث میں تطبیق دے سکیں گے۔
شاکر بھائی! محمد حسین میمن صاحب اس کا جواب بہت تفصیل کے ساتھ دے چکے ہیں۔
محدث فورم پر میں نے الیاسی صاحب سے بات آگے بڑھانے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے کوئی رسپانس ہی نہیں دیا۔
اس کے باوجود ان حضرات کا یہ دعویٰ بہت عجیب ہے کہ کسی نے جواب ہی نہیں دیا۔
http://www.kitabosunnat.com/forum/عصر-حاضر-کے-فتنے-439/فاتح-مباھلہ-الیاس-ستار-کی-حقیقت-6477/index3.html#post46354

شاکر بھائی آپ تو کراچی میں ھوتے ھوں آپ خود تشریف لاکر الیاس صاحب سے سنو یہ آپ کے ساتھی جھوٹے ہیں یاایھااللذین اآمنوا نا جاءکم فاسق بنباء فتبینوا
اگر آپ کو میرے دعوت قبول ہے تو مجھے اپنا موبایل نمبر ارسال کریں تاکہ ھم ٹایم سیٹ کریں اور میں استاد محترم سے بھی ٹایم لے لو
کس لیے ٹائم لینا ہے؟؟ مباہلہ کرنے کیلئے! (ابتسامہ)
 
شمولیت
جولائی 05، 2012
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
0
ماشااللہ انس بھائی الیا سی کے پاس آپ کی تحریر کا کوئی جواب نہیں ہو گا اور نہ ہی ان کے استاد کے پاس ورنہ اب تک یہ خاموش نہ رہتے۔۔۔۔۔ہم اورآپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ باطل مٹنےکے لیےہی آیا ہے اور باطل عقائد والے الحمدللہ خاموش ہیں۔
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
جناب الیاسی صاحب میں نے وہ پمفلیٹ پڑھا ہے جس میں الیاس ستار صاحب نے چار احادیث کا ذکر کیا ہے لیکن الیاس صاحب کسی ایک حدیث کی وجہ سے دوسری حدیث کو رد نہیں کر رہے بلکہ وہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے قول کی وجہ سے حدیث کو رد کر رہے ہیں، جو کہ انکار حدیث کے ضمرے میں آجاتا ہے کہ اپنے مطلب کی حدیث کو صحیح کہہ کر تسلیم کر لینا اور جو مطلب کی نہ ہو اس کو کسی بھی حیلے سے رد کر دینا۔ واللہ اعلم
منکر حدیث کا الزام لگاکر بھاگنا مت اگر جواب ہے تو جواب دیدو نا
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
صحیح حدیث کو مانتے بھی نہیں، پھر بھی دعویٰ ہے کہ میں احادیث کو مانتا ہوں۔
اگر تو انہیں اس حدیث کی سند میں کوئی گڑبڑ نظر آتی ہے تو واضح کریں!

ورنہ بلا وجہ ایک صحیح حدیث کا انکار، سب احادیث کا انکار ہے۔
جیسے ایک رسول کا انکار سب کا انکار ہے۔
ایک کتاب کا انکار سب کتابوں کا انکار ہے۔
اللہ کے ایک ثابت شدہ حکم کا انکار (حجود) سب احکامات کا انکار ہے۔
پھر تو اھل حدیث بھی احناف کے ہزاروں احادیث کا انکار کیوں کرتے ہیں؟ پھر تو اھل حدیث نمبر ون منکرین حدیث ہے نا بھای جان
باءک تجر وبائی لاتجر
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
ماشااللہ انس بھائی الیا سی کے پاس آپ کی تحریر کا کوئی جواب نہیں ہو گا اور نہ ہی ان کے استاد کے پاس ورنہ اب تک یہ خاموش نہ رہتے۔۔۔۔۔ہم اورآپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ باطل مٹنےکے لیےہی آیا ہے اور باطل عقائد والے الحمدللہ خاموش ہیں۔
جواب ہے بھائی جان تم بحث کیلیے تو میدان میں آجاو
 

ٹائپسٹ

رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
987
پوائنٹ
86
منکر حدیث کا الزام لگاکر بھاگنا مت اگر جواب ہے تو جواب دیدو نا
اللہ آپ کو ہدایت دے، میں نے اس پمفلیٹ کو پڑھ کر جو سمجھا وہ جواب دیا اور آپ نے اس کے جواب میں ابھی تک کچھ بھی نہیں کہا، تو بھاگنا کی بات کہاں سے آگئی۔ اور ویسے بھی حسین میمن صاحب نے جواب آپ کو دے دیا ہے پہلے آپ اس کا جواب دے دیں ہم بھی پڑھ لیں گے اور جہاں ہمیں اپنی اصلاح کی ضرورت محسوس ہوگ ی گی ہم اپنی اصلاح کر لیں گے۔ جزاک اللہ
 
Top