• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اولمپک کمیٹی کی پاکستان کو پھر دھمکی

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کھیلوں میں حکومتی مداخلت پر ایک بار پھر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
آئی او سی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے حکومتی حمایت خاص کر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ایما پر کھیلوں کی متعدد فیڈریشنوں کی جانب سے متوازی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے قیام پر سخت تشویش ظاہرکی ہے اور واضح کیا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اس قسم کی کسی بھی متوازی تنظیم کو تسلیم نہیں کرتی اور ماضی میں بھی وہ اپنے اس موقف کا اظہار بھرپور انداز میں کر چکی ہے۔
آئی او سی نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ملک کی نمائندہ قومی اولمپک کمیٹی تسلیم کرتی ہے جس کے صدر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن ہیں۔
آئی اوسی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے معاملات میں اتفاق رائے قائم کرنے کی اس کی تمام کوششوں کو حکومتی اداروں اور متوازی تنظیم نے نظرانداز کیا ہے، لہٰذا اب آئی او سی یہ سمجھتی ہے کہ اگر اس کی تسلیم شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے باہر نئے الیکشن کرانے کی کوشش کی گئی اور اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کے کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پاکستان کی اولمپک رکنیت معطل کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستانی کھیلوں میں حکومتی مداخلت کا معاملہ خاصے عرصے سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے زیرغور ہے ۔
خبر کا ربط
 
Top