• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اولیاء الشیطان کی علامات

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اولیاء الشیطان کی علامات

جب وہ شخص ان ناپاک اور خبیث چیزوں کے ساتھ لتھڑا رہے جو شیطان کو پسند ہیں یا حماموں اور کوڑے کرکٹ کے گندے ڈھیروں میں پڑا رہے جہاں شیطان موجود رہتے ہیں یا سانپوں بچھوئوں اور بھڑوں کو اور کتے کے کانوں کو جو کہ پلید اور خبیث چیزیں ہیں کھا جائے یا پیشاب یا دوسری نجاستیں پیتا ہو جنہیں شیطان پسند کرتا ہے۔ یا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور سے دعا کرے اور مخلوقات سے داد خواہی کرے اور ان کی طرف توجہ کرے یا اپنے پیرومرشد کی جانب سجدہ کرے اور خالص رب العالمین کا مطیع و عبادت گزار نہ ہو یا کتوں اور آگ کے ساتھ میل جول رکھے یا گندگی کے ڈھیروں اور پلید جگہوں میں پڑا رہے۔ خاص طور پر قبرستان اور یہود نصاریٰ یا مشرکین و کفار کی قبروں کی طرف آمد و رفت رکھے ، یا قرآن سننے کو ناپسند کرے اور اس سے نفرت کرے اور اس پر سروں اور شعروں کے سننے کو ترجیح دے اور شیطانی آلاتِ طرب کے سننے کو کلام الرحمن کے سننے پر فوقیت دے تو یہ اولیاء شیطان کی علامتیں ہیں نہ کہ اولیاء رحمن کی۔
سیدنا عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
تم میں سے کوئی شخص اپنے آپ کے متعلق سوال کرے تو قرآن سے کرے اگر وہ قرآن سے محبت رکھتا ہوگا تو اللہ سے محبت ہوگی۔ اگر قرآن سے بغض رکھتا ہے تو اللہ اور رسول سے بغض رکھتا ہوگا۔
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اگر ہمارے دل پاک ہوں تو اللہ عزوجل کے قرآن سے کبھی سیر نہ ہوں۔
ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
ذکرِ الٰہی دل میں ایمان کی اس طرح نشوونما کرتا ہے جس طرح پانی سبزی کی۔ اور گانا نفاق کی اس طرح نشوونما کرتا ہے جیسے پانی سبزی کی۔
 
Top