• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اولیاء میں سے افضل کون

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اولیاء میں سے افضل کون

لوگوں نے اس میں اختلاف کیا ہے کہ آیا جسے صوفی کا نام دیا جاتا ہے وہ افضل ہے یا وہ جسے فقیر کہا جاتا ہے۔ اس میں بھی اختلاف ہوا ہے کہ شکر گزار غنی بہتر ہے یا صبر کرنے والا فقیر اور اس مسئلے میں قدیم سے نزاع چلا آتا ہے۔ جنید رحمہ اللہ اور ابوالعباس ابن عطاء کے درمیان بھی یہ اختلاف ہوا۔ احمدبن حنبل رحمہ اللہ سے اس معاملہ میں دو روایتیں ہیں اور ان سب اُمور میں صحیح وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
يَا أَيُّهَا النَّاسُإِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَلِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّـهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّـهَعَلِيمٌ خَبِيرٌ ﴿١٣﴾ الحجرات
’’لوگو! ہم نے تم سب کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور پھر تمہاری ذاتیں اور برادریاں ٹھہرائیں تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کر سکو بلاشبہ اللہ کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں بڑا پرہیز گار ہے۔‘‘
صحیح بخاری میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون لوگ افضل ہیں؟ فرمایا، جو تمام لوگوں سے زیادہ پرہیزگار ہوں۔ عرض کی گئی کہ ہم یہ نہیں پوچھتے۔ فرمایا یوسف نبی اللہ ابن یعقوب نبی اللہ ابن اسحاق نبی اللہ، ابن ابراہیم خلیل اللہ افضل ہیں۔‘‘ پھر عرض کی گئی کہ ’’ہم یہ نہیں پوچھتے‘‘ تو فرمایا کہ ’’عرب کے خانوادوں کے متعلق پوچھتے ہو؟‘‘
اَلنَّاسُ مَعَادِنُکَمَعَادِنِ الذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ خِیَارُھُمْ فیِ الْجَاھِلِیَّۃِ خِیَارُھُمْفِی الْاِسْلَامِ اِذَا فَقُھُوْا۔
(بخاری کتاب الانبیاء ، باب قول اللہ تعالیٰلقد کان فی یوسف و اخوتہ اٰیات للسائلین۔ مسلم: کتاب الفضائل باب من فضائل یوسف u علی السلام حدیث ۲۳۷۸)
’’لوگوں کی مثال بھی سونے چاندی کی کانوں جیسی ہے ان میں سے جو لوگ جاہلیت کے زمانے میں سب سے بہتر تھے ان کو جب سمجھ آجائے تو اسلام میں بھی سب سے بہتر ثابت ہوتے ہیں۔‘‘

’’الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان‘‘

 
Top