1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ايك نصرانی كا سوال كہ تم رمضان ميں كيا كرتے ہو؟

'مسائل رمضان' میں موضوعات آغاز کردہ از کلیم حیدر, ‏جولائی 23، 2012۔

  1. ‏جولائی 23، 2012 #1
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    ايك نصرانی كا سوال كہ تم رمضان ميں كيا كرتے ہو؟

    اللہ سبحانہ وتعالى نے ماہ رمضان المبارك كو كچھ خصوصيات اور فضائل سے نوازا ہے جو باقى مہينوں ميں نہيں ہيں، ماہ رمضان سب مہينوں كا سردار ہے، اور اللہ جل شانہ كے لائق ہے كہ وہ بعض مہينوں كو بعض پر اختيار كر لے اور كچھ راتوں كو بعض پر فضيلت عطا كردے، جيسا كہ اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:
    اللہ سبحانہ وتعالى نے رمضان المبارك ميں ہى ليلۃ القدر بنائى ہے جس كے متعلق اللہ سبحانہ وتعالى نے اپنے كلام ميں فرمايا:
    يعنى اس رات كى عبادت ايك ہزار مہينوں كى عبادت كے اجروثواب سے بھى بہتر ہے، اور اللہ سبحانہ وتعالى كا اس امت پر يہ فضل عظيم ہے.
    اور پھر ليلۃ القدر رمضان المبار كے آخرى دس دنوں ميں ہوتى ہے، اسى ليے مسلمان ان دس دنوں ميں باقى راتوں اور دنوں سے زيادہ عبادت كرنے كى كوشش كرتے ہيں تا كہ وہ اس بابركت رات كو حاصل كر ليں.
    اور رمضان المبارك ميں ہم ـ مسلمان لوگ ـ جو كچھ كرتے ہيں وہ اللہ تعالى كے قرب كے حصول كے ليے اور اس كى عبادت كى جدوجھد ہے، اللہ سبحانہ وتعالى نے ہمارے ليے كئى قسم كى عبادات مشروع كى ہيں جس كے ساتھ وہ پسند كرتا ہے كہ ہم ان عبادات كو ادا كر كے اس كا قرب حاصل كريں، وہ عبادات درج ذيل ہيں:
     
  2. ‏جولائی 23، 2012 #2
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    1 - روزے:
    روزہ اللہ تعالى كى وہ عبادت ہے جو طلوع فجر سے غروب آفتاب تك روزہ كو توڑنے والى اشياء كھانا پينا اور جماع وغيرہ سے رك كر بجا لائى جاتى ہے، اور ہم كوئى اكيلى امت نہيں جس پر يہ روزہ فرض كيا گيا ہے بلكہ پہلى امتوں پر بھى يہ روزے فرض تھے.
    اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے: :
    2 - رات كو كثرت سے قيام الليل كرنا ( تراويح پڑھنا )
    قيام الليل كا نفس كو مھذب بنانے اور اس كى اصلاح ميں عجيب اثر ہے اور پھر يہ گناہوں كى بخشش اور مغفرت كے اسباب ميں بھى شامل ہے.
     
  3. ‏جولائی 23، 2012 #3
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    3 - تلاوت قرآن مجيد:
    ماہ رمضان المبارك قرآن كا مہينہ ہے، اسى ماہ مبارك ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر قرآن مجيد كا نزول شروع ہوا، اور اسى ليے آپ ديكھيں كے كہ مسلمان رمضان المبارك ميں پورا قرآن مجيد پڑھ كر ختم كرتے ہيں، كچھ مسلمان تو ايك يا دو بار ختم كرتے ہيں، اور كچھ اس سے بھى زيادہ بار، مسلمان شخص كو يہ معلوم ہے كہ قرآن مجيد ميں سے ايك حرف پڑھنے سے دس نيكياں ملتى ہيں، اور ايك صفحہ كى تلاوت كرنے ميں كئى ہزار نيكياں حاصل ہوتى ہيں.
    4 - صدقہ كرنا، اور كھانا كھلانا.
    نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سب لوگوں سے زيادہ سخى تھے، اور پھر رمضان المبارك ميں ان كى يہ سخاوت اور بھى بڑھ جاتى تھى.
    نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہميں ترغيب دلائى كہ لوگوں كو كھانا كھلائيں،اور روزہ افطار كروائيں، حتى كہ روزہ افطار كروانے والے كا ثواب بھى روزہ دار كے برابر قرار ديا اور روزہ دار كے ثواب ميں كچھ كمى نہيں كى جاتى.
    5 - دعا كرنا:
    ماہ رمضان دعا كا مہينہ ہے ، اور روزہ دار كى دعا قبول ہوتى ہے، اور خاص كر افطارى كے وقت دعا رد نہيں كى جاتى.
    6 - اعتكاف كرنا.
    اللہ تعالى كى اطاعت و فرمانبردارى اور عبادت كے ليے مسجد ميں ايك مخصوص جگہ ميں ٹھرنے كو اعتكاف كہا جاتا ہے، اور ليلۃ القدر تلاش كرنے كے ليے رمضان كے آخرى عشرہ ميں اعتكاف كرنا مسنون ہے.
     
  4. ‏جولائی 23، 2012 #4
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    7 - اللہ سبحانہ وتعالى نے رمضان كے آخر میں صدقہ فطر ( فطرانہ ) فرض كيا ہے، روزہ كى حالت ميں روزہ دار سے جو لغو اور غلط كام ہوں اس كا كفارہ اور مسكين كے ليے كھانا اور اس كى معاونت ہے.
    فطرانہ ہر چھوٹے، بڑے اور مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے، اور مسلمان معاشرے ميں يكجہتى و مہربانى معاونت كے وسائل ميں سے ايك وسيلہ ہے.
    8 - پھر اللہ سبحانہ وتعالى نے نماز عيد مشروع كى ہے تا كہ رمضان المبارك ميں انہوں نے جو اچھےاعمال كيے ہيں اس كا اختتام بھى اچھا ہو، وہ اس ميں جمع ہو كر خوشى و فرحت اور اللہ تعالى كے شكر كا اظہار كرتے ہيں.
    مختصر يہ كہ مسلمان يہ ماہ مبارك صوم و صلاۃ اور قيام و ذكر اور تلاوت قرآن ميں بسر كرتا ہے، اور مہينے كا اختتام اعتكاف اور زكاۃ كے ساتھ كرتا ہے اور اسے صلہ رحمى اور نيكى اور اچھے كام كرنے اور اللہ كى راہ ميں زيادہ سے زيادہ خرچ كرنے اور اس كے علاوہ دوسرے نيكى و بھلائى كے كام كرنے كى حرص ہوتى ہے.
    اس خوشى و سرور اور فرحت كا بنفس نفيس مشاہدہ كرنے كے ليے آپ رمضان المبارك ميں كسى اسلامك سينٹر كا وزٹ كريں تا كہ آپ كو اس عبادت كے اثر سے ہر چھوٹے اور بڑے مسلمان كى خوشى و فرحت كا اندازہ ہو سكے، جيسا كہ اوپر بيان بھى ہو چكا ہے.
    الاسلام سوال وجواب​
     
  5. ‏جولائی 23، 2012 #5
    عرفان عزیز

    عرفان عزیز مبتدی
    جگہ:
    لاہور
    شمولیت:
    ‏جولائی 23، 2012
    پیغامات:
    3
    موصول شکریہ جات:
    15
    تمغے کے پوائنٹ:
    0

    کلیم بھائی جزا ک اللہ
     
  6. ‏جولائی 28، 2012 #6
    الیاسی

    الیاسی رکن
    جگہ:
    کراچی
    شمولیت:
    ‏فروری 28، 2012
    پیغامات:
    425
    موصول شکریہ جات:
    736
    تمغے کے پوائنٹ:
    86

    دیگر مذاھب میں روزہ
    [video=youtube;LjA9aWh8-3Q]http://www.youtube.com/watch?feature=player_embedded&v=LjA9aWh8-3Q#![/video]
     
  7. ‏جولائی 29، 2012 #7
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    محترم الیاسی صاحب ویڈیو بازی سلسلہ بند کرتے ہوئے جس موضوع پر اپنے استاذ کا بیان پیش کرنا ہوں لکھ کر پیش فرمادیا کریں۔شکریہ
     
  8. ‏جولائی 29، 2012 #8
    محمد ارسلان

    محمد ارسلان خاص رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 09، 2011
    پیغامات:
    17,865
    موصول شکریہ جات:
    40,798
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,155

    یہاں عامر بھائی اس تحریر کا رد کر چکے ہیں۔
     
  9. ‏جولائی 06، 2013 #9
    طارق راحیل

    طارق راحیل مشہور رکن
    جگہ:
    کراچی
    شمولیت:
    ‏جولائی 01، 2011
    پیغامات:
    390
    موصول شکریہ جات:
    692
    تمغے کے پوائنٹ:
    125

    جزاک اللہ۔۔۔۔Thanks..............شکریہ
     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں