• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اَخبار الجامعہ`

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اَخبار الجامعہ

محمد عمران اسلم​
اسلامک یونیورسٹی، مدینہ منورہ میں طلباء کا داخلہ
جامعہ لاہور الاسلامیہ میں گذشتہ سال جہاں تعمیراتی اعتبار سے انقلابی تبدیلیاں آئیں وہیں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھر پور کوششیں بھی کی گئیں۔اس سلسلے کی ایک کڑی گذشتہ سال ادارہ ہذا کی جانب سے یہ مژدہ جان فزا تھا کہ ہر سال جامعہ کے مختلف شعبوں میں سے بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلباء کو عمرہ کا انعام دیا جائے گا جبکہ جامعہ بھر میں امتیازی حیثیت کے حامل طالب علم کو حج کا انعام دیا جائے گا۔
گذشتہ سال جامعہ نے نامزد طلباء کے لیے نہ صرف حج وعمرہ کے تمام انتظامات کیے بلکہ ان سعادت مندوں کو مثالی طلباء کی سند دینے کے ساتھ ساتھ مدینہ یونیورسٹی میں انٹرویوز دلوائے اور ان کے مدینہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ انتظامیہ جامعہ کی اس حوالہ سے کی گئی مساعی جمیلہ بار آور ثابت ہوئیں ہیں اور اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ نے ان طلباء کو داخلہ دے کر جامعہ کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔
مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے خوش نصیب طالب علموں کے نام یہ ہیں:
(١) حافظ عبدالمنان (٢) احسان الٰہی ظہیر
(٣) حافظ عبدالباسط (٤) حافظ محمد زبیر
اس کے علاوہ جامعہ ہذا کے استاد اور ملک کے مشہور ومعروف قاری، قاری سلمان محمود بڈھیمالوی بھی مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اَمسال حج وعمرہ کے انعامات پانے والے خوش نصیب طلباء
گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ادارہ کی جانب سے پانچ طلباء کو حج وعمرہ کا انعام دیا گیا۔ اس سلسلے میں مورخہ ۱۱ ؍اگست۲۰۰۹ کو جامعہ کے ۱۲ درج ذیل اساتذہ کی آٹھ گھنٹے طویل نشست ہوئی:
٭ مولانا محمد رمضان سلفی ٭ مولانا عبدالسلام ملتانی ٭ مولانا محمد شفیق مدنی
٭ ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ٭ مولانا محمد اقبال نوید ٭ قاری محمد فیاض
٭ حافظ انس مدنی ٭ ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی ٭ قاری خالد فاروق
٭ مولانا شاکر محمود ٭ قاری شفیق الرحمن ٭ قاری محمد بابر بھٹی
اِجلاس میں ہر پہلو سے تمام طلباء کا جائزہ لیا گیااور تعلیم، اخلاق، دین داری، وضع قطع، حاضری اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ممتاز ترین طلباء کو نامزد کیا گیا۔ رئیس الجامعہ کی طرف سے جب مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے طلباء کا اعلان کیا گیا تو حج و عمرہ کا انعام پانے والے طلباء کے چہروں سے جھلکتی خوشی دیدنی تھی، اور کیوں نہ ہو انہیں ایسی سعادت حاصل ہو رہی تھی جس کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہر وقت جاگزیں رہتی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
حج وعمرہ کا انعام انعام حاصل کرنے والے طلباء کے نام یہ ہیں:
٭ حافظ خضر حیات ٭ حافظ حبیب الرحمن ٭ فؤاد بادشاہ
٭ حافظ عبدالرحمن ٭ اورعبدالماجد
٭ حافظ خضر حیات ۰۳۔۹۷ فیصد نمبر لے کر پورے جامعہ میں مثالی طالب علم رہے اور حج کا انعام حاصل کیا۔
٭ حافظ حبیب الرحمن جن کا تعلق کلیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیۃ سے ہے، نے ۲۳۔۹۵ فیصد نمبر حاصل کر کے عمرہ کا انعام حاصل کیا۔
٭ حافظ فواد بادشاہ ۲۰۔۸۷ فیصد نمبر حاصل کر کے عمرہ کا انعام پانے میں کامیاب رہے۔موصوف کا تعلق کلیۃالشریعۃ سے ہے۔
٭ حافظ عبدالرحمن ثانویہ خاصہ کے طالبعلم ہیں، جنہوں نے ۷۳۔۹۳ نمبر لے کر اپنے آپ کو عمرہ کا اہل ثابت کیا۔
٭ حافظ عبدالماجد کا تعلق بھی ثانویہ خاصہ سے ہے۔ انہوں نے ۲۵۔۹۶ نمبر حاصل کر کے عمرہ کا انعام حاصل کیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ڈاکٹریٹ کی تکمیل پر ہدیۂ تبریک
جامعہ لاہور الاسلامیہ، کلیۃ القرآن الکریم کے مدیر اور مجلس تحقیق الاسلامی میں تحقیقی اُمور کے نگران حافظ حمزہ مدنی﷾ نے بہاولپوریونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کر لی ہے۔ ہم تمام اَساتذہ جامعہ لاہور الاسلامیہ اور اَراکین وانتظامیہ ماہنامہ ’رشد‘ کی جانب سے حافظ صاحب کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین متین کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
کویت اور متحدہ عرب امارات میں نماز تراویح کی امامت
استاد محترم حافظ حمزہ مدنی﷾، رئیس الجامعہ حافظ عبدالرحمن مدنی﷾ کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں جہاں دیگر بہت سی صلاحیتوں سے مالامال کیا ہے وہاں انہیں مزامیرِ آل داؤد بھی عطا فرمائے ہیں۔ تلاوت کرتے ہیں تو سماں بندھ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ وہ عرصہ گیارہ سال سے کویت میں نمازِ تراویح کے مستقل امام ہیں اور کویت کے نامور قراء میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی خصوصی طورپر انہیں د بئی میں بھی صلوۃ التراویح کے سلسلہ میں مدعو کیا گیا۔جہاں آپ نے اپنی مصروفیات کی بناء پر جانے سے معذرت کر لی اور اپنی جگہ اپنے ہونہار شاگرد محترم قاری اظہر نذیر صاحب کو مقرر کر دیا ہے جو وہاں نماز تراویح کی امامت کے فرائض نیابۃًادا کر رہے ہیں۔ البتہ محترم قاری صاحب حسب سابق کویت کی مسجد سعد بن ابی وقاص میں قیام اللیل کی امامت فرمائیں گے۔ یاد رہے کہ موصوف قراء ات سبعہ وعشرہ میں نماز تراویح پڑھاتے ہیں۔ آپ کی آواز میں قراء ات عشرہ پر مشتمل مکمل قرآن کریم کا البم کویت سے نشر ہوا ہے، جس کا نام المصحف المرتل بالقراء ات العشر الصغری ہے۔ جو کہ آڈیو کیسٹس اور سی ڈیز میں دستیاب ہے۔ استادِ محترم قرآن کریم کی بیس روایات کو مکمل طور پرعلیحدہ علیحدہ ریکارڈ کروا کر نشر کرنے کا مبارک پروگرام بھی رکھتے ہیں اور اس سلسلہ میں پانچ مختلف روایات میں مکمل قرآن ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ قرآن کریم کی خدمت کے اس عظیم الشان پروگرام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلہ میں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ استاد محترم کو اپنے حفظ واَمان میں رکھے اور قرآن کریم کے جمع صوتی کے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔ آمین
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مشروع ’جمع کتابی‘
اللہ تعالیٰ نے اُمت محمدیہ کو قرآن کریم کی حفاظت کے مختلف ذرائع سمجھا رکھے ہیں۔ قرآن کریم کی جمع میں کئی ارتقائی صورتیں پائی جاتی ہیں۔ جن میں جمع رسمی اور جمع صوتی معروف ترین صورتیں ہیں۔ جمع رسمی کے سلسلہ میں توجمع نبویﷺ، جمع ابی بکر﷜، جمع عثمانی﷜ سے امت واقف ہے، جبکہ جمع صوتی کسی حد تک معروف تو ہے، لیکن تاحال منصہ شہود پر نہیں آسکی۔ خدمت قرآن کے سلسلہ میں دیگر امور کی طرح جامعہ لاہور الاسلامیہ کا یہ کام بھی سامنے رہنا چاہیے کہ جہاں وہ قرآن کریم کی جمع صوتی کے پروگرام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے، وہاں جامعہ نے جمع قرآن کی تیسری صورت’ جمع کتابی‘ کا ایک جامع پروگرام بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ عظیم اور مقدس منصوبہ مصر اور کویت کے عالمی اداروں ’لجنۃ مراجعۃ المصحف‘ اور ’ حامل المسک الإسلامیۃ‘ کے اشتراک وتعاون سے جامعہ لاہور الاسلامیہ کے شعبہ ’ کلیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیۃ‘ کی زیر نگرانی روبہ عمل ہے، جس پر عملاً کام مجلس تحقیق الاسلامی کے ذیلی ادارے ’إدارۃ البحوث العلمیۃ‘ میں قریباً ڈیڑھ درجن افراد پر مشتمل ایک کمیٹی کر رہی ہے۔ مشروع ’جمع کتابی‘ ۱۰؍قراء ات اور ۲۰؍روایات کو طبع کرنے کا ایک عالمی منصوبہ ہے، جس میں مجمع الملک فہد، سعودی عرب کی طرف سے ’روایت حفص‘ میں مطبوع مصحف میں کمپیوٹر پروگرامنگ کی مدد سے حرکات وسکنات اور اداء سے متعلقہ دیگر تبدیلیاں کر کے مختلف روایات میں مصاحف تیار کیے جائیں گے۔ کمپیوٹر کے ذریعے اس مبارک کام کو عملی شکل دینے کے لیے حدیث وفقہ وغیرہ کے مختلف کمپیوٹر پروگرام بنانے والا مصر کا بین الاقوامی ادارہ ’شرکۃ الحروف‘اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ ڈھائی سال کی طویل مدت، دن رات کی محنت اور جہد مسلسل کے بعد الحمدللہ یہ پرواگرام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔بعد ازاں ’ادارۃ البحوث العلمیۃ‘ کی مذکورہ کمیٹی دوبارہ اس کی مراجعت کرے گی اور ’ لجنۃ مراجعۃ المصاحف‘ کی مراجعہ نہائیہ کے بعد بہت جلد یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ جا ئے گا۔ان شاء اللہ

٭_____٭_____٭
 
Top