• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آخرت کے حق ہونے کی عقلی دلیل ؟

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
میں اس بارے میں تفصیل سے دلیل بیان کروں گا انشاءاللہ ۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
ضرور بیان کریں بھائی، اور "ان شاء اللہ " ایسے لکھیں ۔
 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کے خیال میں کیا عقلی دلائل ہیں کہ موت کے بعد بھی کوئی زندگی ہے ؟
ایسا سوال نہیں کرنا چاہئیے ۔ ہم ایمان لائے ہیں اللہ اور اسکے رسول پر ۔ اگر عقلی دلیل نہ بھی ہو تو سر آنکھوں پر۔ ہمارے مذہب کی شروعات ہیں ایمان مجمل اور ایمان مفصل ۔ بعض بدعی مذاہب کی بنیاد عقل پر ہے۔
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
جب ہمیں اللہ کے وجود پر یقین ہے اور یقین کے ساتھ ساتھ اس پر ایمان بھی ہے تو ہمیں اسکے وجود پر بھی یقین ہے جس پرایمان لانے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور اللہ تعالی نے آخرت پر ایمان لانے کا حکم دیا ہے اور منکرآخرت کو کافر قرار دیا ہے اس سے معلوم ہوا کہ آخرت کا وجود ہے جبھی تو اللہ نے اس پر ایمان لانے کا حکم دیا ہے غیر موجود پرایمان لانے کااللہ کبھی حکم نہیں دیگا۔
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
اللہ تعالی حق ہے اور حق ہی پر ایمان لانے کا حکم بھی دیتا ہے لھذا آخرت بھی حق ہے کیونکہ اس پربھی ایمان لانے کا اللہ نے حکم دیا ہے ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
 
ایک گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 28، 2014
پیغامات
72
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
18
میرے پاس ایک ویڈیو ہے لیکن انگلش میں. اس میں کچھ دلائل ہیں. میں إن شاء الله ترجمہ کر کے بهیج دوں گا
تاخیر کے لیے معذرت. اس ویڈیو کا مفہوم درج ذیل ہے:

سائل: بہت سے لوگ قیامت پر یقین نہیں رکھتے. یعنی مرنے کے بعد جی اٹھنے پر. آپ انہیں کس طرح سمجھا سکتے ہیں؟

ذاکر نائیک:
آج جبکہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ 80% قرآن 100% صحیح ہے تو میری منطق یہ کہتی ہے کہ باقی 20% بهی ٹهیک ہی ہو گا.( یہ ایک طریقہ ہے اس بات کو ثابت کرنے کا کہ موت کہ بعد زندگی ہے جیسا کہ قرآن نے بتایا ہے جو کہ ایک ثابت شدہ سچی کتاب ہے سائنسی طور پر. )

دوسرا طریقہ اس بات کو سمجھانے کا یہ ہے کہ منکر آخرت سے سوالات کیے جائیں کہ "کیا کسی کو لوٹنا اچها ہے یا برا؟"
وہ کہے گا کہ برا ہے.
کیا کسی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنا اچها ہے یا برا؟
وہ کہے گا کہ برا ہے.
اب اس سے کہیں کہ ان کاموں کہ برا ہونے کی کوئی ایک منطقی دلیل دے دو.
ہو سکتا ہے وہ کہے اس سے دوسرے انسانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں یا کہے کہ اس سے کسی کا نقصان ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ.
اسے کہیں کہ میں ایک ڈاکو ہوں یا جنسی زیادتی کرنے والا ہوں اور مجهے پرواہ نہیں کہ میرے کسی کو لوٹنے سے اسکے جذبات مجروح ہوتے ہیں یا کسی کا نقصان ہوتا ہے یا کچھ بهی ہو. مجهے تو لوٹنے میں فائدہ ہو رہا ہے یا جنسی زیادتی کرنے میں لطف حاصل ہو رہا ہے. مجهے کیا پرواہ کہ اس سے کسی کو نقصان ہو یا اس کے جذبات مجروح ہوں. اگر میں کسی سے 1000 ڈالر لوٹ لوں تو اس سے مجهے زندگی گزارنے میں آسانی ہوگی. لطف آئے گا. میں خریداری کر سکتا ہوں، دوستوں کہ ساتھ گھومنے پھرنے جا سکتا ہوں، سیر و تفریح کر سکتا ہوں. مجهے تو لوٹنا اچها لگتا ہے. تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ یہ برا ہے.

ہو سکتا ہے کہ کوئی کہے اگر تم کسی کو لوٹو گے تو ایک دن کوئی تمہیں لوٹے گا. اسے کہیں کہ سمجھو کہ میں جرم کی دنیا کا بادشاہ ہوں. کوئی مجهے لوٹنا تو کیا میرے پاس آنے کا بهی نہیں سوچ سکتا. اور کتنی ہی مثالیں جرم کی دنیا میں ایسے لوگوں کی اب بهی ہیں اور گزری بهی ہیں کہ انہیں ساری زندگی کوئی چهو بهی نہ سکا.

میں ایک منطق پسند آدمی ہوں. مجهے ایک منطقی دلیل دے دو کہ ہاں کسی کو لوٹنا برا ہے. میں تو اوپر بیان کی گئی وجوہات کی بنا پر اسے بہت ہی اچها سمجھتا ہوں.

ہو سکتا ہے کہ کوئی کہے "یہ انسانیت کے خلاف ہے".

اسے کہو کس نے کہا کہ یہ انسانیت کے خلاف ہے. میں اسکی بات نہیں مانتا. میں کہتا ہوں کہ یہ مجهے بہت فائدہ دے رہی ہے. مجهے کسی کی کہی ہوئی اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یہ انسانیت کہ خلاف. مجهے لطف آ رہا ہے زندگی کا یہ سب کرنے میں. اس لیے مجھے کوئی پرواہ نہیں کون کیا کہتا ہے.

ہو سکتا ہے کوئی کہے کہ قانون آپ کو پکڑ لے گا.

اسے کہیں کہ میں مافیا ہوں. قانون، پولیس اور عدالت میری جیب میں ہیں. اور اس کی بهی تاریخ میں بہت سی مثالیں ہیں اور رہیں گی.

منکر آخرت بہت سی دھمکیاں تو دے دے گا کہ یہ ہو جائے گا اور وہ ہو جائے گا لیکن کوئی منطقی دلیل اس کی نہیں دے گا کہ کسی کو لوٹنا برا ہے.

اب اسے کہیں کہ میں آپ کے ساتھ جگہ بدلتا ہوں. آپ وہ مافیا بن جائیں جو کسی کو لوٹنا برا نہیں سمجھتا اور میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ یہ برا ہے.

اب وہ سب دلائل جو آپ اوپر اس سے بیان کر آئے ہیں، وہی سب اسکے پلڑے میں بهی ہیں.

تو اسے کہیں کہ ہو سکتا ہے کہ آپ یہاں تو کسی قانون کی گرفت میں نہ آئیں لیکن آگے اللہ کا ایک قانون حرکت میں آنے والا ہے جس سے کوئی نہیں بچ سکتا.

اب میں تم سے بطور مسلمان بات کر رہا ہوں. فرض کرو ایک مافیا 100 انسانوں کو لوٹتا بهی ہے اور قتل بهی کرتا ہے. اس دنیا میں تو وہ بچ گیا لیکن کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اسے سزا ملنا چاہیے تهی.

ہٹلر نے 6 لاکھ یہودیوں کو قتل کیا اگر آپ کی دنیا کا یہ قانون اسے پکڑ بهی لیتا تو زیادہ سے زیادہ کیا سزا دے سکتا تها. اسے مار دیتا. اس سے زیادہ کیا جلا کر مار دیتا. یہ تو صرف ایک قتل کا بدلہ ہوا، باقی 599999 یہودیوں کا بدلہ انہیں کیسے لے کر دیں گے. آپ تو ہٹلر کو ایک دفعہ مار سکتے تهے سو آپ نے مار دیا. اب باقی سزا؟؟؟

ہاں صرف آخرت ہی وہ جگہ ہے جہاں اللہ تعالیٰ پوری سزا دے گا. جیسا کہ اللہ کا اعلان ہے...

جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا ان کو ہم عنقریب آگ میں داخل کریں گے جب ان کی کھالیں گل (اور جل) جائیں گی تو ہم اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ (ہمیشہ) عذاب (کا مزہ چکھتے) رہیں بےشک خدا غالب حکمت والا ہے (سورہ نساء 56) بذمہ: quranexplorer.Com

لہذا بس اللہ ہی اس بات پر قادر ہے کہ ہٹلر جیسے مجرموں کو 6 لاکھ تو کیا 6 کروڑ بلکہ 6 ارب بلکہ اس سے بهی زیادہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جلاتا رہے.

پس کسی بهی کام کا اچها برا ہونا اسی طرح ممکن ہے کہ ہم یہ مانیں کہ ان کے کرنے والوں کو اگر یہاں جزا یا سزا نہیں ملی تو ایک مقام یعنی آخرت ہی وہ مقام ہے جہاں کسی کو پورا بدلہ مل سکتا ہے... جزا یا سزا.

m.youtube.com/watch?v=Y96e-WuN088&feature=youtu.be
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
لیکن یہ دلیل اب کسی کام کی نہیں رہی وجہ اس کی یہ ہے کہ بعض طرح کے برے لوگ یہاں سزا پالیتے ہیں تو کیا وہ کسی گروہ میں نہیں ؟ اسی طرح کے اعتراض دہریہ کی طرف سے آتے ہیں ، دوسرا ان کا یہ سوال ہوتا ہے کہ محض اگر قیاس پر آپ ایمان لاتے ہو تو بعید از قیاس جو باتیں قرآن حدیث کی معلوم ہوتی ہیں ان پر کس قیاس سے ایمان لاتے ہو کیونکہ محض قیاس خود دیکھنے یا یقین حاصل کر لینے کے برابر نہیں ، کوئی قرآن حدیث سے حوالہ لے کر اس پر قیاس اور عقلی دلیل سے ثبوت دے تو قابل تعریف ہو گا ۔
ایسے دہریوں سے پوچھا جائے کہ وہ کس ” قیاس “ کی بناء پر اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ان کو ” جنم “دینے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی ” ماں“ ہے ؟ کیونکہ انہوں نے خود تو اپنے آپ کو ماں کے پیٹ سے ” جنم “ لیتے ہوئے نہیں دیکھا تو ماں کے پیٹ سے جنم لینے کو کو کس ” قیاس“ بناء پر ان لوگوں کی ” گواہی “ کو ” یقین “کے ساتھ ” بے چون وچرا “قبول کرتا ہے ؟
 
ایک گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 28، 2014
پیغامات
72
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
18
ایسے دہریوں سے پوچھا جائے کہ وہ کس ” قیاس “ کی بناء پر اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ان کو ” جنم “دینے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی ” ماں“ ہے ؟ کیونکہ انہوں نے خود تو اپنے آپ کو ماں کے پیٹ سے ” جنم “ لیتے ہوئے نہیں دیکھا تو ماں کے پیٹ سے جنم لینے کو کو کس ” قیاس“ بناء پر ان لوگوں کی ” گواہی “ کو ” یقین “کے ساتھ ” بے چون وچرا “قبول کرتا ہے ؟
ممیز...
ہا ہا ہا.... یہ دلیل کے ساتھ ساتھ ایک بڑا زوردار تھپڑ بهی ہے...
 
شمولیت
ستمبر 15، 2014
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
43
پوائنٹ
66
قرآن نے عقل اور دلیل سے بات کرنے سے روکا نہیں بلکہ خود دلیل بھی دیتا ہے ،
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
اور اس کی نشانی تمہاری راتوں اور دن کی نیند میں ہے اور اس کے فضل کو تمہارا تلاش کرنا بھی ہے۔ ان کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں جو سوچتے ہیں ۔۔ سورة الروم آیت 23

اب دیکھیں کتنی خوبصورت بات ہے جو یہ آیت انسان کو توجہ دلاتی ہے ، رات کی نیند کا ذکر فرما کر اسے نشان قرار دیا گیا ہے یعنی جب انسان سوتا ہے تو خواب میں بغیر کسی مادی سامان کے ہر چیز محسوس ہوتی ہے اور دکھائی بھی دیتی ہے بلکہ ایک دنیا قائم دکھائی دیتی ہے ، اور یہ تجربہ ہر انسان کو حاصل ہوتا ہے ، بے شک کوئی بد ترین کافر ہے یا بہت نیک مومن ، کسی کا اس بات سے انکار نہیں ک خواب ایک ایسا تحفہ ہے جو ہر انسان کو حاصل ہے اور اسی میں یہ دلیل بھی موجود ہے بس لوگ سوچتے نہیں ۔ اور اسی سے ثابت ہوا کہ جس طرح خواب میں انسان کی مردہ سے ملاقات ہو جاتی اور غیب کی باتیں تک دکھائی دے جاتی ، اسی طرح اللہ ہماری وفات کے بعد بھی ایک دنیا قائم رکھتا ورنہ مردہ لوگ وفات کے بعد کسی کو خواب میں دکھائے نہ جاتے ، یہ ایسی دلیل رکھی ہے خدا نے کہ انسان لاجواب ہے اور انسان پر حجت قائم ہے ۔
 
شمولیت
مئی 20، 2012
پیغامات
128
ری ایکشن اسکور
257
پوائنٹ
90
تاخیر کے لیے معذرت. اس ویڈیو کا مفہوم درج ذیل ہے:

سائل: بہت سے لوگ قیامت پر یقین نہیں رکھتے. یعنی مرنے کے بعد جی اٹھنے پر. آپ انہیں کس طرح سمجھا سکتے ہیں؟

ذاکر نائیک:
آج جبکہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ 80% قرآن 100% صحیح ہے تو میری منطق یہ کہتی ہے کہ باقی 20% بهی ٹهیک ہی ہو گا.( یہ ایک طریقہ ہے اس بات کو ثابت کرنے کا کہ موت کہ بعد زندگی ہے جیسا کہ قرآن نے بتایا ہے جو کہ ایک ثابت شدہ سچی کتاب ہے سائنسی طور پر. )

دوسرا طریقہ اس بات کو سمجھانے کا یہ ہے کہ منکر آخرت سے سوالات کیے جائیں کہ "کیا کسی کو لوٹنا اچها ہے یا برا؟"
وہ کہے گا کہ برا ہے.
کیا کسی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنا اچها ہے یا برا؟
وہ کہے گا کہ برا ہے.
اب اس سے کہیں کہ ان کاموں کہ برا ہونے کی کوئی ایک منطقی دلیل دے دو.
ہو سکتا ہے وہ کہے اس سے دوسرے انسانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں یا کہے کہ اس سے کسی کا نقصان ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ.
اسے کہیں کہ میں ایک ڈاکو ہوں یا جنسی زیادتی کرنے والا ہوں اور مجهے پرواہ نہیں کہ میرے کسی کو لوٹنے سے اسکے جذبات مجروح ہوتے ہیں یا کسی کا نقصان ہوتا ہے یا کچھ بهی ہو. مجهے تو لوٹنے میں فائدہ ہو رہا ہے یا جنسی زیادتی کرنے میں لطف حاصل ہو رہا ہے. مجهے کیا پرواہ کہ اس سے کسی کو نقصان ہو یا اس کے جذبات مجروح ہوں. اگر میں کسی سے 1000 ڈالر لوٹ لوں تو اس سے مجهے زندگی گزارنے میں آسانی ہوگی. لطف آئے گا. میں خریداری کر سکتا ہوں، دوستوں کہ ساتھ گھومنے پھرنے جا سکتا ہوں، سیر و تفریح کر سکتا ہوں. مجهے تو لوٹنا اچها لگتا ہے. تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ یہ برا ہے.

ہو سکتا ہے کہ کوئی کہے اگر تم کسی کو لوٹو گے تو ایک دن کوئی تمہیں لوٹے گا. اسے کہیں کہ سمجھو کہ میں جرم کی دنیا کا بادشاہ ہوں. کوئی مجهے لوٹنا تو کیا میرے پاس آنے کا بهی نہیں سوچ سکتا. اور کتنی ہی مثالیں جرم کی دنیا میں ایسے لوگوں کی اب بهی ہیں اور گزری بهی ہیں کہ انہیں ساری زندگی کوئی چهو بهی نہ سکا.

میں ایک منطق پسند آدمی ہوں. مجهے ایک منطقی دلیل دے دو کہ ہاں کسی کو لوٹنا برا ہے. میں تو اوپر بیان کی گئی وجوہات کی بنا پر اسے بہت ہی اچها سمجھتا ہوں.

ہو سکتا ہے کہ کوئی کہے "یہ انسانیت کے خلاف ہے".

اسے کہو کس نے کہا کہ یہ انسانیت کے خلاف ہے. میں اسکی بات نہیں مانتا. میں کہتا ہوں کہ یہ مجهے بہت فائدہ دے رہی ہے. مجهے کسی کی کہی ہوئی اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یہ انسانیت کہ خلاف. مجهے لطف آ رہا ہے زندگی کا یہ سب کرنے میں. اس لیے مجھے کوئی پرواہ نہیں کون کیا کہتا ہے.

ہو سکتا ہے کوئی کہے کہ قانون آپ کو پکڑ لے گا.

اسے کہیں کہ میں مافیا ہوں. قانون، پولیس اور عدالت میری جیب میں ہیں. اور اس کی بهی تاریخ میں بہت سی مثالیں ہیں اور رہیں گی.

منکر آخرت بہت سی دھمکیاں تو دے دے گا کہ یہ ہو جائے گا اور وہ ہو جائے گا لیکن کوئی منطقی دلیل اس کی نہیں دے گا کہ کسی کو لوٹنا برا ہے.

اب اسے کہیں کہ میں آپ کے ساتھ جگہ بدلتا ہوں. آپ وہ مافیا بن جائیں جو کسی کو لوٹنا برا نہیں سمجھتا اور میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ یہ برا ہے.

اب وہ سب دلائل جو آپ اوپر اس سے بیان کر آئے ہیں، وہی سب اسکے پلڑے میں بهی ہیں.

تو اسے کہیں کہ ہو سکتا ہے کہ آپ یہاں تو کسی قانون کی گرفت میں نہ آئیں لیکن آگے اللہ کا ایک قانون حرکت میں آنے والا ہے جس سے کوئی نہیں بچ سکتا.

اب میں تم سے بطور مسلمان بات کر رہا ہوں. فرض کرو ایک مافیا 100 انسانوں کو لوٹتا بهی ہے اور قتل بهی کرتا ہے. اس دنیا میں تو وہ بچ گیا لیکن کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اسے سزا ملنا چاہیے تهی.

ہٹلر نے 6 لاکھ یہودیوں کو قتل کیا اگر آپ کی دنیا کا یہ قانون اسے پکڑ بهی لیتا تو زیادہ سے زیادہ کیا سزا دے سکتا تها. اسے مار دیتا. اس سے زیادہ کیا جلا کر مار دیتا. یہ تو صرف ایک قتل کا بدلہ ہوا، باقی 599999 یہودیوں کا بدلہ انہیں کیسے لے کر دیں گے. آپ تو ہٹلر کو ایک دفعہ مار سکتے تهے سو آپ نے مار دیا. اب باقی سزا؟؟؟

ہاں صرف آخرت ہی وہ جگہ ہے جہاں اللہ تعالیٰ پوری سزا دے گا. جیسا کہ اللہ کا اعلان ہے...

جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا ان کو ہم عنقریب آگ میں داخل کریں گے جب ان کی کھالیں گل (اور جل) جائیں گی تو ہم اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ (ہمیشہ) عذاب (کا مزہ چکھتے) رہیں بےشک خدا غالب حکمت والا ہے (سورہ نساء 56) بذمہ: quranexplorer.Com

لہذا بس اللہ ہی اس بات پر قادر ہے کہ ہٹلر جیسے مجرموں کو 6 لاکھ تو کیا 6 کروڑ بلکہ 6 ارب بلکہ اس سے بهی زیادہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جلاتا رہے.

پس کسی بهی کام کا اچها برا ہونا اسی طرح ممکن ہے کہ ہم یہ مانیں کہ ان کے کرنے والوں کو اگر یہاں جزا یا سزا نہیں ملی تو ایک مقام یعنی آخرت ہی وہ مقام ہے جہاں کسی کو پورا بدلہ مل سکتا ہے... جزا یا سزا.

m.youtube.com/watch?v=Y96e-WuN088&feature=youtu.be
میں آپ کا ترجمہ اپنی فیس بک پر شئر کر رھا ھو امید ہے آپ برا نہیں مانے گے جزاک اللہ خیرا۔
 
Top