• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آداب تلاوت قرآن مجید

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
قرآن مجيد صحیفہ صادقہ اور كلام الہی ہے لہذا اس كی تلاوت كرتے وقت مندرجہ ذيل آداب كا ضرور خيال ركھیں۔

(۱)قرآ ن مجید کی تعلیم اور تلاوت خالصۃً اللہ کی رضا کیلئے ہو جس میں ریا کاری کا دخل نہ ہو ـ۔
( ۲)تلاوت قرآن مجیدکی تلاوت پر مداومت (ہمیشگی) کی جائے تا کہ بھولنے نہ پائے ۔
(۳)یاد کر لینے کے بعد اگر کوئی حصہ بھول جائے تو یہ نہ کہا جائے کہ ’’میں بھول گیا ہوں ‘‘ بلکہ کہا جائے کہ ’’ مجھے بھلا دیا گیا ہے ۔
(۴)تلاوت کئے ہوئے حصہ کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا واجب ہے ۔
(۵)قرآن مجید طہارت کی حالت میں با وضوء ہو کر پڑھا جائے ۔
(۶)تلاوت قرآن مجید سے پہلے مسواک کرنامستحب ہے ۔
(۷)تلاوت شروع کرنے سے پہلے تعوذ اور بسملہ پڑھنا واجب ہے ۔
(۸)قرآن مجید کو ٹھہرٹھہر کرترتیل کے ساتھ پڑھنامستحب ہے ــ۔جبکہ جلدی جلدی پڑھنا مکروہ ہے ۔
(۹)قرآن مجید کو خوبصورت آواز کے ساتھ پڑھنا مستحب ہے ۔جبکہ گانے کی آواز کے مشابہ آواز سے پڑھنا مکروہ ہے ۔
(۱۰)دوران تلاوت اللہ کے عذاب سے ڈر کر رونا مستحب عمل ہے ۔
(۱۱)اگر سامنے قرآن پڑھا جا رہا ہو تو غور سے سننا فرض ہے ۔
(۱۲)اگر کوئی خرابی لازم نہ آئے تو اونچی آواز سے تلاوت کر نا افضل ہے ۔
(۱۳)اونگھ آجانے پر تلاوت بند کر دینا مستحب ہے ۔
(۱۴)عذاب والی آیا ت پر اللہ کی پناہ مانگنا اور رحمت والی آیات پر اللہ سے دعاء کرنا مستحب ہے ۔
(۱۵)سجدہ والی آیات کی تلات کرتے وقت سجدہ تلاوت کر نا مسنون ہے ۔
(۱۶)قرآن کو بطور تبرک چومنا یا آنکھوں پر لگانا مکروہ ہے ۔
(۱۷)قرآنی آیات کو بطور تبرک دیواروں پر لکھنا یا تختی پر لکھ کر لٹکانابھی مکروہ ہے ۔
 
Top