• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپﷺكے نواسے اور نواسياں

ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
رسول اكرم صلي الله عليه وسلم كے نواسے

رسول اللهﷺ كے چار نواسے اور تين نواسياں تھيں۔
نواسے:

1
. علي بن زينبؓ

آپ ﷺ كےسب سے بڑے نواسے تھے۔اپني والده كي نسبت سے علي زينبي كهلائے۔آپ كے والد ابي العاص بن ربيعه بن عبدشمس اموي تھے۔ حضرت علي نے رومن ايمپائر كو زوال سے همكنار كرنے كے ليے ايك عظيم جنگ ميں شركت كي ۔جو تاريخ ميں جنگِ يرموك كے نام سے مشهور هے۔يه جنگ حضرت عمرؓ كے زمانے (١٥ھ)ميں هوئي۔حضرت عليؓ اس جنگ ميں شهيد هوئے۔اس وقت آپ كي عمر بائيس سال تھي۔آپﷺ كے نواسوں ميں سب سے پهلے شهيد حضرت عليؓ هي تھے۔
اقبال نے اپني كتاب بانگِ درا ميں ‘‘جنگ يرموك كا ايك واقعه’’ كے عنوان سے انهي كو خراج عقيدت پيش كيا ۔
2. عبدالله بن رقيهؓ

جب ان كي عمر ٧٠ سال كي هوئي تو ان كي آنكھوں كے پپوٹے لٹك آئے تو ايك پرندے نے ان كي آنكھ ميں چونچ ماري اور بڑھاپے كي وجه سے كوئي علاج كار گر نه هوا اسي تكليف ميں انتقال كر گئے۔همارے زمانے(يعني چوتھي صدي هجري) ميں ان كي اولاد سے مكه ميں ايك محله آباد هے۔اسي طرح ايك محله قرطبه ميں سے اور اشبيليه ميں بھي ان كي اولاد پائي جاتي هے۔(مسعود )
3. حسن بن فاطمهؓ

پيدائش:٧ھ وفات٤٩ھ(عمر مبارك:٤٢سال)
حضرت حسن كب بارے آپﷺكي پيشن گوئي:
[MENTION]عَنِ الْحَسَنِ سَمِعَ أَبَا بَكْرَةَ سَمِعْتُ النَّبِىَّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى الْمِنْبَرِ وَالْحَسَنُ إِلَى جَنْبِهِ ، يَنْظُرُ إِلَى النَّاسِ مَرَّةً وَإِلَيْهِ مَرَّةً ، وَيَقُولُ « ابْنِى هَذَا سَيِّدٌ ، وَلَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ »[/MENTION]
( بخاري:فضائل الصحابه62باب22،حديث٣٧٤٦)
حضرت حسن ؓكي آپﷺسے مشابهت:

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ - رضى الله عنه - وَحَمَلَ الْحَسَنَ وَهْوَ يَقُولُ بِأَبِى شَبِيهٌ بِالنَّبِىِّ ، لَيْسَ شَبِيهٌ بِعَلِىٍّ . وَعَلِىٌّ يَضْحَكُ .
( بخاري:فضائل الصحابه62باب22،حديث٣٧٥٠)
4
. حسين بن فاطمهؓ
5. محسن بن فاطمه ؓ(پيدائش:٦ھ)

نواسياں:

1. امامه بنت زينبؓ
حضرت ابوقتاده انصاريؓ كا بيان هے كه رسول اكرم نماز كے دوران بھي انهيں اپني گردن پر بٹھا ئے هوئے هوتے۔جب آپ سجدے ميں جانے كا اراده فرماتے تو انهيں كاندھے سے اتار كر نيچے بٹھا ديتے اور جب كھڑے هوتے تو انهيں گردن پر بٹھا ليتے۔(بخاري ومسلم)
ايك دفعه آپﷺ كے پاس ايك هار تحفتاََ آيا ۔آپﷺ نے فرمايا يه هار ميں اپني سب سے محبوب هستي كو پهناؤ ں گا۔لوگوں كا خيال تھا كه شايد آپﷺ يه هار حضرت عائشهؓ كو پهنائيں گے۔ آپﷺ نے اپني پياري نواسي حضرت امامه بنت ابي العاص ؓ كو بلوايا اور ان كے گلے ميں وه هار پهنايا۔
حضرت فاطمهؓ كے انتقال كے بعد حضرت علي ؓنے حضرت فاطمه كي وصيت كے مطابق سيده امامه بنت زينب سے نكاح كر ليا۔
حضرت علي ؓ كي شهادت كے بعد محمد بن جعفر بن ابي طالب كے نكاح ميں آئيں۔جب ان كا انتقال هو گيا تو كچھ دن بعد ٦١ھ كو حضرت حسينؓ نے كوفه جانے كا اراده كيا۔حضرت حسين كي بهن زينب،حضرت عبد الله بن جعفرؓ (حضرت علي ؓ كے سگے بھتيجے)كے نكاح ميں تھيں۔عبدالله بن جعفرؓ نے زينب بنت عليؓ كو بھائي (حسين)كے ساتھ جانے سے روكا ليكن زينب ؓنے شوهر كا حكم نه مانا، اس پر حضرت عبدالله بن جعفرؓ نے زينب بنت علي ؓكو طلاق دے دي۔اور امامه بنت زينب سے نكاح كر ليا۔
2. ام كلثوم بنت فاطمهؓ
3. زينب بنتِ فاطمهؓ



حضرت حسين ؓكے قاتل اهل عراق كوفي :
قَالَ شُعْبَةُ أَحْسِبُهُ يَقْتُلُ الذُّبَابَ فَقَالَ أَهْلُ الْعِرَاقِ يَسْأَلُونَ عَنِ الذُّبَابِ وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ، وَقَالَ النَّبِىُّ - صلى الله عليه وسلم - « هُمَا رَيْحَانَتَاىَ مِنَ الدُّنْيَا »( بخاري:فضائل الصحابه62باب22،حديث٣٧٥٣)
 
Top