• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنی پاکیزگی کے دعویداروں کو تنبیہ :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1381720_624392327635092_1966816883_n (1).png

اپنی پاکیزگی کے دعویداروں کو تنبیہ :

سو اپنی پاکیزگی کے دم بھرنے والوں اور اس کے دعویٰ کرنے والوں کو خطاب کرکے تنبیہ فرمائی گئی کہ اللہ تم کو اول سے آخر تک پوری طرح جانتا ہے۔ اس لئے تم اپنی پاک دامنی کے دعوے مت کرو بلکہ اپنے اس خالق و مالک کے ساتھ اپنا معاملہ ظاہر اور باطن ہر اعتبار سے درست اور صحیح رکھنے کی فکر و کوشش کرو، کیونکہ وہ خوب جانتا ہے کہ کون ہے پرہیزگار۔ کیونکہ جب اول سے آخر تک تمہاری کوئی بھی حالت و کیفیت، اور کوئی بھی حرکت، اس سے پوشیدہ نہیں، تو پھر اس کے سامنے اپنی پاکیزگی جتانے کا کیا مقام؟ لہٰذا پاکیزگی جتلانے کی بجائے تم اپنی اصلاح کی فکر و کوشش کیے جاؤ، اس سے اپنے ظاہر و باطن کا معاملہ ہمیشہ صحیح اور صاف رکھو، اور ہمیشہ اپنا محاسبہ خود کرتے رہا کرو، اللہ توفیق فرمائے آمین، اور اس سے توفیق و استقامت کی دعا مانگتے رہا کرو، اس کی عطا و بخشش کی ہمیشہ امید رکھو، اور اس کی گرفت و پکڑ سے ہمیشہ ڈرتے اور بچتے رہا کرو ۔ وھو الموفق لکل صواب، سبحانہ و تعالیٰ۔ سو کسی کو محض اپنے وجود کی بناء پر کسی خاص شرف و مقام سے نہیں نوازا جاتا بلکہ اس کے یہاں عزت و عظمت اور شرف و کرامت سے سرفرازی کا ذریعہ دین و ایمان اور تقویٰ و طہارت ہے، اس میں جو جتنا آگے بڑھے گا اتنا ہی مقام پائے گا، وباللہ التوفیق۔ بہرکیف ارشاد فرمایا گیا کہ اللہ تعالیٰ تم کو اس وقت بھی پوری طرح جانتا ہے جب کہ اس نے تم لوگوں کو مٹی سے پیدا کیا اور وہ تم کو اس وقت بھی پوری طرح جانتا ہے جب تم لوگ اپنی ماؤں کے پیٹوں میں جنین کی سورت میں ہوتے ہو ۔ تو پھر مٹی پانی سے وجود میں آنے والی مخلوق اور حقیر و ذلیل پانی بوند کی شکل میں رحم مادر کے اندر پرورش پانے والی ہستی کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ اکڑ کر چلے اور تکبر کرے اور محض اپنے وجود کی بناء پر اپنے آپ کو کوئی بڑی چیز سمجھنے لگے- والعیاذ باللّٰہ العظیم۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اللہ تعالیٰ تو فرماتے ہیں کہ ”تم اپنی پاکیزگی کے دعوے نہ کیا کرو“ لیکن ہم اس سے بھی آگے بڑھ کر اکثر زبان سے اور کبھی زبان حال سے یہ دعویٰ کرتے رہتے ہیں کہ ۔ ۔ ۔ صرف ”ہم“ اور ”ہمارا گروہ“ ہی پاکیزہ ہے اور جو بھی ہم سے اور ہمارے گروہ سے جدا ہے، وہ سب کے سب ناپاک اور پلید ہیں ۔۔۔ (استغفر اللہ)

شاعر ایسے ہی ”دعویداروں“ کے بارے میں کیا خوب کہتا ہے ع

ہم گناہ گار تو آسودہ ملامت ہیں​
یہ پارسا ہیں، ذرا ان پہ بھی نظر رکھنا​
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
اللہ تعالیٰ تم کو اس وقت بھی پوری طرح جانتا ہے جب کہ اس نے تم لوگوں کو مٹی سے پیدا کیا اور وہ تم کو اس وقت بھی پوری طرح جانتا ہے جب تم لوگ اپنی ماؤں کے پیٹوں میں جنین کی سورت میں ہوتے ہو ۔ تو پھر مٹی پانی سے وجود میں آنے والی مخلوق اور حقیر و ذلیل پانی بوند کی شکل میں رحم مادر کے اندر پرورش پانے والی ہستی کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ اکڑ کر چلے اور تکبر کرے اور محض اپنے وجود کی بناء پر اپنے آپ کو کوئی بڑی چیز سمجھنے لگے- والعیاذ باللّٰہ العظیم۔
بےشک
 
Top