• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنی پوسٹ کی بہتر فارمیٹنگ کرنے کے لئے مجھے پڑھنا نہ بھولیے!

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اپنی پوسٹ کی بہتر فارمیٹنگ کرنے کے لئے مجھے پڑھنا نہ بھولیے!

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خوبصورتی ایک ایسی چیز ہے جوجاذب نظر ہونے کےساتھ دلکش بھی ہوتی ہے۔اورانسان کی فطرت بھی یہی ہے کہ وہ خوبصورت چیز کی طرف بہت جلد مائل ہوجانے کےساتھ اس سے مانوس بھی ہوجاتاہے۔جوبھی چیزخوبصورت ہوگی ہرآدمی کا رجحان اس طرف زیادہ ہوگا۔
علمی پوسٹ ہونے کے ساتھ اگر پوسٹ دیکھنے میں خوبصورت اور اچھی فارمیٹنگ کے ساتھ ہو تو ہربندے کے دل کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔اسی لیے تو لوگ مکتبہ دار السلام کی کتب کو زیادہ لیتے ہیں اس وجہ سے کہ ان کی کتب میں ہر وہ چیز ہوتی ہے جو قاری کے دل کو اچھی لگتی ہے اور پھر قاری کا دل بھی کرتا ہے کہ وہ اس کا مطالعہ کرے۔
اپنی پوسٹ کو دلکش اور جاذبِ نظر بنائیے اور تمام کی توجہ کو اپنی پوسٹ کی طرف مرکوزکیجیئے! وہ کیسے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ایک پوسٹ کو بہتر سے بہتر انداز میں پیش کرنے کیلئے ان بنیادی چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:

  1. مین ہینڈنگ
  2. سب ہینڈنگ
  3. عربی عبارت پر عربی ٹیگ (اور اگر ممکن ہو تو عربی عبارت ’عربی کی بورڈ‘ سے لکھنا۔)
  4. کوٹیشن وغیرہ کا استعمال
  5. خوبصورت نمبرنگ
  6. کلرز وغیرہ کا استعمال
1۔مین ہینڈنگ
سب سے پہلے مین ہینڈنگ ہوتی ہے ۔مین ہینڈنگ لگانے کیلئے آپ جس ٹیکسٹ پر مین ہینڈنگ اپلائی کرنا چاہتے ہیں اس ٹیکسٹ کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر کی آپشنز میں سے ہینڈنگ1 کو کلک کردیں۔تو آپ کا سلیکٹ شدہ ٹیکسٹ اس طرح ہوجائے گا۔
مین ہینڈنگ

مین ہینڈنگ میں ٹیکسٹ کا کلر سرخ ہوجانا،سنٹر میں ہوجانا اور فونٹ سائز بڑا ہوجانے کی کمانڈز خود کار طور پر ایڈ کی گئی ہیں۔
2۔سب ہینڈنگ
مین ہینڈنگ کے بعد سب ہینڈنگ ہوتی ہے۔سب ہینڈنگ کو کسی بھی ٹیکسٹ پراپلائی کرنے کیلئے اس ٹیکسٹ کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر کی آپشنز میں سے ہینڈنگ2 کو پریس کریں۔ایسا کرنے سے آپ کے سلیکٹ شدہ ٹیکسٹ کا فونٹ سائزباقی ٹیکسٹ سے بڑا ہوجائے گا، بلیوکلر ہونے کے ساتھ رائٹ بھی ہوجائے گا۔مثال کے طورپر اس کو دیکھیں۔
سب ہینڈنگ
3۔عربی عبارت پر عربی ٹیگ لگانا
کوئی بھی عربی عبارت ہو خواہ وہ قرآن پاک کی آیت ہو،حدیث مبارکہ ہو یا اس کےعلاوہ اور کوئی عربی جملہ وغیرہ ہو تو اولاً اسے ’عربی کی بورڈ‘ سے ٹائپ کریں اور پھر اس پر عربی فونٹ اپلائی کرنے کیلئے عبارت کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر کی آپشنر میں سے عربی پر کلک کریں۔آپ کی سلیکٹ شدہ عبارت اس طرح ہوجائے گی۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر آپ عربی عبارت کو اردو کی بورڈ سے ٹائپ کر کے عربی کی کمانڈ دیں گے تو وہ آپ کو اس طرح دکھائی دے گی: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
4۔’نمبرنگ‘ یا ’بلٹس‘ کا استعمال
فورم کےایڈیٹر میں خودکار طورپرخوبصورت انداز میں نمبرنگ کو ایڈ کیا گیا ہے ۔جس کےلیے آپ کو پہلے جس عبارت پہ نمبرنگ لگانی ہے اس کو سلیکٹ کرتےہوئے ایڈیٹر کی آپشنرمیں سے نمبرنگ (ترتیب شدہ لسٹ) پرکلک کرنا ہوگا۔مثال کے طورپرآپ کی پوسٹ میں کچھ پوائنٹس نمبروائز ہیں ۔اورآپ اس کو خودکارنمبرنگ دینا چاہتے ہیں تو آپ ان کو سلیکٹ کریں۔اور ایڈیٹر کی اوپشنرمیں سے نمبرنگ پرکلک کردیں۔مثلاً
  1. کلمہ کا اقرار
  2. نماز
  3. روزہ
  4. حج
  5. زکوۃ
اور اگر بے ترتیب لسٹ کو بلٹس (بے ترتیب لسٹ) کی کمانڈ دی جا سکتی ہے۔ مثلاً

  • روزہ
  • کلمہ کا اقرار
  • حج
  • زکوۃ
  • نماز
لیکن واضح رہے کہ نمبرنگ یا بلٹس کی کمانڈ لگاتے وقت ہم شروع میں کوئی نمبر یا بلٹس بذاتِ خود نہیں ڈالیں گے بلکہ وہ خود کار طریقے سے آجائیں گے۔
5۔کوٹیشن کا استعمال
یہ آپشن ہم اس وقت استعمال کرتے ہیں جب ہماری پوسٹ میں کوئی اہم بات ہوتی ہے اور ہم اس کو باقی ٹیکسٹ سے منفردرکھنا چاہتے ہیں۔تاکہ اس بات کو لوگ توجہ سے پڑھنے کے علاوہ یہ عبارت باقی عبارت سے نمایاں بھی ہو۔تو اس کےلیے جس ٹیکسٹ پر آپ نےکوٹیشن لگانی ہے اس کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر کی اوپشنز میں سے منتخب کردہ ٹیکسٹ کے گرد QUOTE لگائیں کو پریس کردیں۔آپ کی عبارت اس طرح باقی ٹیکسٹ سے منفرد اور نمایاں نظر آئے گی۔
محکم دلائل وبراہین سے مزین متنوع ومنفردموضوعات پرمشتمل مفت آن لائن مکتبہ
علاوہ ازیں کسی عالم یا کسی کتاب کا اقتباس دینے کیلئے ’انڈنٹ بڑھائیں‘ کی کمانڈ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ مثلاً
امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ﷫ نے فرمایا۔
6۔کلرنگ کا استعمال
پوسٹ کو خوبصورت بنانےکےلیے آپ کلروغیرہ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں اس کےلیے آپ کو پہلے اس ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرنا ہوگا جس پر آپ نے کلر وغیرہ دینا ہے اور پھر فورم کے ایڈیٹر کی اوپشنز میں سے جہاں اکیلا انگلش میں A لکھا ہوا ہے اس کے ساتھ ایرو پرکلک کریں اور کھلنے والے باکس سے جوکلر چاہیں اس پر کلک کریں ۔سلیکٹ شدہ ٹیکسٹ پر وہی کلر ایپلائی ہوجائے گا۔مثال کے طورپر یہ دیکھیں۔ کتاب وسنت لائبریری و محدث فورم
7۔باقی پوسٹ میں ایڈ شدہ ٹیکسٹ
باقی ٹیکسٹ کو آپ مت چھیڑیں اس کا کلر،فونٹ اور فونٹ سائز کے ساتھ پیراگراف کی سیٹنگ خودکار طورپرایڈیٹر میں ایڈکی گئی ہے ۔وہ خوداٹھالےگا۔
8۔لنک دینا
آپ کسی سائٹ ،فورم،تصویر،ویڈیو ،مضمون ،کتاب ،پوسٹ کا لنک وغیرہ یا اس کے علاوہ کسی اور چیز کا لنک دینا چاہتے ہیں ۔تو سب سے پہلے آپ اس کے متعلقہ عبارت لکھیں۔
(مزیدتفصیل اس سائٹ سے لی جاسکتی ہیں،اس کےلے یہ فورم جوائن کریں ،یہ تصویر یہاں دیکھیں ،کتاب یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں،اس پوسٹ کو ریڈکریں وغیرہ)
اور پھر اس عبارت کو سلیکٹ کرتے ہوئے جس چیز کا آپ نے اس عبارت پرلنک دینا ہے اس کا ایڈریس کاپی کریں اور ایڈیٹر کی اوپشنر میں سے ربط شامل کریں پرکلک کریں اور کھلنے والے باکس کی ایڈریس بار میں اس کو پیسٹ کردیں۔آپ کالنک کامیابی سے شامل ہوجائے گا۔مثال کے طورپر یہ دیکھیں۔کتب لائبریری
9۔ویڈیوشامل کرنا
فورم میں ویڈیواپلوڈ کرنےکےلیے ویڈیو کا یوآرایل کاپی کریں اور فورم کے ایڈیٹر کی اوپشزمیں ایک بٹن ویڈیوشامل کریں کے نام سے ہے اس پر کلک کریں کھلنے والے باکس کےایڈریس بار میں کاپی شدہ یوآرایل پیسٹ کردیں۔
10۔تصویراپلوڈکرنا
کوئی تصویر اپلوڈ کرنے کےلیے سب سے پہلے آپ مطلوبہ تصویر کو یہاں اپلوڈکریں پھر یہاں سے IMG Code for Forums & Message Boardsاس عبارت کی ایڈریس بار میں جو یوآرایل ہے اس کو کاپی کرکے ایڈیٹر میں پیسٹ کردیں۔آپ کی تصویر کامیابی سے شامل ہوجائے گی۔
نوٹ
وہ تمام بنیادی چیزیں جن سے آدمی کوپوسٹ کرتے ہوئے واسطہ پڑتا رہتا ہے اس کو ڈیٹیل سے بیان کردیا گیا ہے ۔کچھ اوپشنز مزید ہیں جن کی مختصر ڈیٹیل یہ ہے ۔
ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے کےلیے B پہ کلک کریں ۔اٹیلک کرنےکےلیے I پہ کلک کریں ۔انڈرلائن کرنے کےلیے U پہ کلک کریں۔رائٹ کرنے کےلیے دائیں جانب سے صف بندی والے بٹن پرکلک کریں۔لفٹ کرنے کےلیے بائیں جانب سے صف بندی کریں والے بٹن پرکلک کریں۔اس کےعلاوہ انڈنٹ وغیرہ کم یا زیادہ کرنے کی بھی اوپشن موجود ہے۔
اگر آپ اپنی پوسٹ میں ان باتوں کا خیال رکھیں گے تو آپ کی پوسٹ بہت خوب صورت اور قاری کے دل کو اپنی طرف مائل کرنے والی ہوجائے گی۔آپ علمی مواد کے ساتھ اگر اس طرح کی فارمیٹنگ بھی کردیتے ہیں تو پھر سونے پہ سہاگا ہوجائے گا۔مثال کے طورپراس پوسٹ کا جائزہ لیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو جس طرح یہاں جمع ہیں جنت الفردوس میں بھی اسی طرح جمع کردے ۔آمين يارب العالمين
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
السلام علیکم
حیدر بھائی ذرا ایک مشکل اورحل کردیں۔

جب ہم مکتبہ شاملہ سے ایسی عبارت کاپی کرتے ہیں جس میں نمبرات ہوتے ہیں پھر جب اس پر عربی فونٹ چڑھاتے ہیں تو نمبرات کی شکل بگڑجاتی ہے، مثلا یہ دیکھیں :

ہم نے مکتبہ شاملہ سے یہ آیات کاپی کیں :
{بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (1) الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (2) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (3) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (4) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (5) اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (6) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (7) } [الفاتحة: 1 - 7]

آیات کے نمبرات صاف دکھ رہے ہیں لیکن اب ہم اس پر عربی فونٹ چڑھاتے ہیں :
{بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (١) الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (٢) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (٣) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (٤) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (٥) اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (٦) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (٧) } [الفاتحة: ١ - ٧]

ملاحظہ فرمائیں اب نمبرات کی کیا حالت ہوگئی ہے ، بھائی اس کا بھی کوئی حل پیش کریں ، جزاکم اللہ خیرا۔

واضح رہے کہ بہت پہلے محدث فورم پر یہ مشکل نہیں تھی ، ابھی کچھ ہی دنوں سے یہ گڑبڑی سامنے آرہی ہے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
کلیم اللہ بھائی، بہت ہی اچھے طریقے سے سمجھایا ہے۔ جزاکم اللہ خیرا۔

کفایت اللہ بھائی، یہ نمبرنگ والا مسئلہ عربی فونٹ کنگ فہد ہی کا لگتا ہے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم1۔ الحمدللہ رب العالمین

درج بالا عبارت میں نے کاپی پیسٹ کے بجائے براہ راست اپنے اردو کی بورڈ سے ٹائپ کی ہے اور پھر بھی نمبرنگ اسی طرز پر آ رہی ہے۔ یہ فونٹ ہی کا مسئلہ ہے۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
واضح رہے کہ بہت پہلے محدث فورم پر یہ مشکل نہیں تھی ، ابھی کچھ ہی دنوں سے یہ گڑبڑی سامنے آرہی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی یہ فونٹ کا مسئلہ ہے۔جس طرح شاکر بھائی نے کہا ہے۔کیونکہ ہم نے ڈیفالٹ عربی فونٹ کنگ فہدرکھا ہوا ہے۔اب اگر آپ یہ کہیں کہ پھر اس کی جگہ پر کوئی اور عربی فونٹ ڈال دیں تو اس کے نہ ڈالنے کی وجہ یہ ہے کہ کنگ فہدفونٹ ہر اس عربی کو سپورٹ کرتا ہے جو عربی کی بورڈسے لکھی گئی ہو یا اردوکی بورڈسے۔مثال کے طورپر (بسم اللہ الرحمن الرحیم) یہ میں نے اردوکی بورڈ سے لکھی اور (بسم الله الرحمن الرحيم) یہ میں نے عربی کی بورڈ سے لکھی۔جب دونوں پہ عربی ٹیگ ایپلائی کیا تو کوئی گڑبڑ نہ ہوئی۔اگر کوئی اور فونٹ ہوتا تو پھر یہ ’’ی‘‘ کو’’ح‘‘ اور ’’م‘‘ سے علیحدہ کردیتا۔ہاں ایک بات ہے کہ کنگ فہد کی نمبرنگ کے ساتھ یہ دشمنی صرف فورم ایڈیٹر میں ہی ہے۔
باقی عمیربھائی اس بات کو بہتر جانتے ہیں اور ان سے گزارش بھی ہے کہ اس مسئلہ کو جلدازجلدحل کرنے کی کوشش کریں۔
نوٹ
ٹومحمدی فاران پیج کے نام سے ایک فونٹ ہے۔جس کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیاجاسکتا ہے۔عمیربھائی ذرا اس فونٹ پربھی تجربہ کریں۔کیونکہ یہ فونٹ بھی ہر اس عربی عبارت کو سپورٹ کرتا ہےجوعربی کی بورڈ سے لکھی گئی ہو یا اردوکی بورڈ سے۔شاید اس فونٹ سے یہ نمبرنگ والامسئلہ حل ہوجائے۔
 
عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
السلام علیکم،
ماشاءاللہ کلیم بھائی بہت اچھی پوسٹ کی ہے آپ نے۔

بالکل صحیح کہا شاکر بھائی اور کلیم بھائی نے کہ یہ فونٹ کا مسئلہ ہے۔ہم اس میں کچھ نہیں کر سکتے۔
نوٹ
ٹومحمدی فاران پیج کے نام سے ایک فونٹ ہے۔جس کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیاجاسکتا ہے۔عمیربھائی ذرا اس فونٹ پربھی تجربہ کریں۔کیونکہ یہ فونٹ بھی ہر اس عربی عبارت کو سپورٹ کرتا ہےجوعربی کی بورڈ سے لکھی گئی ہو یا اردوکی بورڈ سے۔شاید اس فونٹ سے یہ نمبرنگ والامسئلہ حل ہوجائے۔
اس فونٹ کو میں نے چیک کیا ہے نمبرنگ تو اس کی کچھ بہتر ہے مگر جب ہم کسی جگہ سے کاپی کر کے پیسٹ کریں اور اس پر یہ فونٹ اپلائی کریں تو اس جملہ میں جہاں کہیں "اللہ" لکھا ہو گا اس پر سے " ّ" اور "ٰ" ہٹ جائے گا کیونکہ اکثر فونٹس میں شَد وغیرہ لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی ان میں اس طرح لکھنا کافی ہے (ا ل ل ہ) جس سے وہ فونٹس اس لفظ کو اللہ بنا دیتے ہیں، جبکہ ٹو محمدی میں یوں لکھنا پڑتا ہے (ا ل ل ّ ٰ ہ) تب جا کے یہ فونٹ اسے لفظ اللہ بنا پاتا ہے۔ اس وجہ سے ہم اسے استعمال نہیں کر سکتے ہاں اگر لکھنے والا اسے صحیح طرح لکھ سکتا ہے تو پھر کیا جا سکتا ہے۔
آپ احباب کی رائے ضروری ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جب ہم مکتبہ شاملہ سے ایسی عبارت کاپی کرتے ہیں جس میں نمبرات ہوتے ہیں پھر جب اس پر عربی فونٹ چڑھاتے ہیں تو نمبرات کی شکل بگڑجاتی ہے، مثلا یہ دیکھیں :
ہم نے مکتبہ شاملہ سے یہ آیات کاپی کیں :
{بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (1) الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (2) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (3) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (4) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (5) اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (6) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (7) } [الفاتحة: 1 - 7]
آیات کے نمبرات صاف دکھ رہے ہیں لیکن اب ہم اس پر عربی فونٹ چڑھاتے ہیں :
{بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (1) الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (2) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (3) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (4) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (5) اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (6) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (7) } [الفاتحة: 1 - 7]
ملاحظہ فرمائیں اب نمبرات کی کیا حالت ہوگئی ہے ، بھائی اس کا بھی کوئی حل پیش کریں ، جزاکم اللہ خیرا۔
کفایت اللہ بھائی، یہ نمبرنگ والا مسئلہ عربی فونٹ کنگ فہد ہی کا لگتا ہے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم1۔ الحمدللہ رب العالمین
درج بالا عبارت میں نے کاپی پیسٹ کے بجائے براہ راست اپنے اردو کی بورڈ سے ٹائپ کی ہے اور پھر بھی نمبرنگ اسی طرز پر آ رہی ہے۔ یہ فونٹ ہی کا مسئلہ ہے۔
نہیں شاکر بھائی! یہ اس فونٹ کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ جس طرح کفایت اللہ بھائی نے کہا ہے کہ
واضح رہے کہ بہت پہلے محدث فورم پر یہ مشکل نہیں تھی ، ابھی کچھ ہی دنوں سے یہ گڑبڑی سامنے آرہی ہے۔
واقعی ہی شروع میں نمبرنگ کا مسئلہ یہ نہیں تھا کہ وہ آپس میں خلط ملط ہوجاتے تھے، بلکہ یہ ایک ڈیڑھ ہفتہ پہلے ہی شروع ہوا ہے۔ پہلے یہ نمبر صحیح آتے تھے، اگرچہ عام فونٹ کے مقابلے میں کچھ بڑے دکھتے تھے، میں نے کئی مرتبہ سوچا تھا کہ یہ مسئلہ ذکر کروں پھر بھول گیا، اب تو بالکل خراب ہوگئے ہیں، ویسے بعض حضرات نے یہاں محدث فورم پر ہی اپنی پوسٹس میں عربی ٹیکسٹ کو کہیں سے کاپی پیسٹ کیا ہے تو وہیں سے عربی نمبر بھی کاپی پیسٹ کرلیے ہیں وہ بہت خوبصورت اور فونٹ سائز کے بالکل مطابق نظر آتے ہیں، مثلاً یہ دیکھئے:
ضروری ہے کہ اس مسئلہ میں سبب اختلاف کو سمجھا جائے اور حق بات کا تعین کیا جائے تاکہ « صلوا کما رأيتمونی أصلی » ... صحيح البخاري، كتاب الأدب باب رحمة الناس والبهائم۶۰۰۸ کہ ’’ایسے نماز پڑھو جیسے مجھے نماز پڑھتا دیکھتے ہو۔‘‘ کے اصول کے مطابق ہم بھی اقامۃ صلاۃ کرنے والوں میں شامل ہوجائیں۔
لیکن ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم نے جو عربی یا اردو کی بورڈ بنایا ہوا ہے، اس میں صرف انگریزی نمبر ہیں، جو اب خلط ملط ہو کر زیادہ گڑبڑ کر رہے ہیں، پہلے وہ خلط ملط نہیں ہوتے تھے، اگرچہ عام فونٹ سے بڑے ہونے کی وجہ سے کچھ بھدے نظر آتے تھے۔
کلیم اللہ بھائی نے جو حل پیش کیا ہے کہ
ٹومحمدی فاران پیج کے نام سے ایک فونٹ ہے۔جس کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیاجاسکتا ہے۔عمیربھائی ذرا اس فونٹ پربھی تجربہ کریں۔کیونکہ یہ فونٹ بھی ہر اس عربی عبارت کو سپورٹ کرتا ہےجوعربی کی بورڈ سے لکھی گئی ہو یا اردوکی بورڈ سے۔شاید اس فونٹ سے یہ نمبرنگ والامسئلہ حل ہوجائے۔
میں اس کے حق میں نہیں، کیونکہ اس طرح دو عربی فونٹس ہوجائیں گے، تو پھر تمام پوسٹس میں عربی فونٹ یکساں نہیں رہے گا، ویسے بھی موجودہ فونٹ (کنگ فہد) کافی خوبصورت ہے، (محمدی فونٹ اس کے مقابلے کا نہیں ہے۔)
میری رائے اس سلسلے میں یہ ہے کہ
یا تو نمبرنگ کو عربی ٹیگ لگایا ہی نہ جائے
یا پھر Ms Word وغیرہ میں یہ آپشن موجود ہے کہ اگر ہم نے نمبرز خواہ عربی میں لکھے ہوں یا انگریزی میں، بیک اینڈ سے کمانڈ دے کر انہیں اپنی عربی یا انگریزی دونوں صورتوں میں دیکھا جا سکتا ہے، (مثلاً ورڈ 2010ء میں File - Options - Advanced میں Numeral میں یہ آپشن ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔)
اگر اس طرح کی کوئی کمانڈ یہاں متعارف کرائی جائے کہ عربی ٹیگ میں ہم نمبر خواہ انگریزی میں دیں یا عربی میں، وہ آٹو میٹک طور پر عربی میں ہی نظر آئیں۔
کیا ایسا ممکن ہے؟ یہ تو شاکر بھائی یا عمیر بھائی ہی بتا سکتے ہیں۔
اس کا ایک یہ حل بھی ممکن ہے کہ ہم نے محدث فورم پر جو ’کی بورڈ‘ دیا ہوا ہے، اس میں دیگر حروف تہجّی، زیر، زبر، پیش وغیرہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ اردو نمبر بھی رکھ دئیے جائیں، کہ یوزر انہیں وہاں سے ڈال لے، جب انہیں عربی ٹیگ لگائیں گے تو وہ عربی میں آجائیں گے۔
لیکن بہتر حل پہلا ہی ہے، کیونکہ وہ آسان ہے اور اس میں یوزر کو کچھ نہیں کرنا پڑے گا۔
 
عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
السلام علیکم،
بہت شکریہ انس بھائی اس طرف توجہ دلانے کے لیے۔
ہم نے ایڈیٹر میں ٹائپ کرنے کے لیے نمبرنگ عربی کر دی ہے جیسا کہ (١ ٢ ٣ ٤ ٥ ٦ ٧ ٨ ٩ ٠)، یہ نمبرز کی بورڈ سے (1 2 3 4 5 6 7 8 9 0 ) دبانے پر لکھے جا سکیں گے۔ اور اگر کسی صاحب کو انگریزی والے نمبر ڈالنے ہوں تو CTRL+Space دبا کر انگریزی میں بھی ٹائپ کر سکیں گے۔
ہاں البتہ اگر آپ اسے کہیں سے کاپی کر کے پیسٹ کریں گے تو جہاں سے آپ نے کاپی کیا ہے اگر وہاں انگریزی میں ہوا تو انگریزی ہی میں یہاں بھی ہو گا اس کے لیے اُن نمبرز کو اِن عربی نمبرز سے تبدیل کرنا ہو گا۔

امید ہے کہ یہ حل کچھ بہتر ہے۔
مزید آپ لوگ اپنی رائے ضرور دیجئے گا کیونکہ انہیں آراء کی بنا پر ہی حل سامنے آ سکتا ہے ورنہ ہو سکتا ہے کہ شاید ہم اس حل کو سوچ ہی نہ رہے ہوں۔
جزاک اللہ
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
صرف کاپی پیسٹ کرنے کے بعد:
{بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (1) الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (2) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (3) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (4) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (5) اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (6) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (7) } [الفاتحة: 1 - 7]
پیسٹ کرکےنمبرات کو ازسرنو لکھنے کے بعد:
{بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (١) الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (٢) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (٣) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (٤) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (٥) اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (٦) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (٧) } [الفاتحة: ١ - ٧]
یعنی مشکل حل۔

پھرکیا ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ پیسٹ کرنے کے بعد خودکار طریقہ پرانگریزی نمبرات عربی نمبرات میں تحویل ہوجائیں۔۔۔
 
عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
پھرکیا ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ پیسٹ کرنے کے بعد خودکار طریقہ پرانگریزی نمبرات عربی نمبرات میں تحویل ہوجائیں۔۔۔
نہیں ایسا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سی خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
 
Top