• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنے دل کی حفاظت کریں ۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
*دل كى حفاظت کیجئے*

✨دل کی بیماریاں invisible ہوتی ہیں جو انسان مانتا ہی نہیں ۔
✨صحت مند دل وہ ہوتا ہے جس میں دل کی بیماریاں نہ ہوں
✨دل کی بیماریوں کے نقصانات :
نیکی کے جذبے کو ختم کردیتی ہیں
نیکی کرنے کی رفتار کو کم کردیتی ہیں
ایمان کمزور کردیتی ہیں
زندگی کی خوشیوں پر اثرانداز ہوتی ہیں
✨ان بیماریوں کو short words میں *گناہ* کا نام دیا گیا ہے ۔

*دل کی بیماریاں*

⚡ریاکاری
⚡غصہ
⚡خود پسندی
⚡منافقت
⚡دو رخا پن
⚡بدگمانی
⚡بغض و کینہ
⚡حسد

*ریاکاری*

"دوسروں سے تعریف چاہنے کیلئے کام کرنا"
*رياكارى كے نقصانات*
▪ریاکاری شرک اصغر ہے
▪تنہائی میں نیکی کرنا ریاکار کیلئے مشکل ہوتا ہے
▪نیکی کو delay کرنا ریاکار کا شیوہ ہوتا ہے
▪خودپسندی اور غرور کی عادت پڑجاتی ہے
▪حاسدین پیدا ہوتے ہے (جب انسان جگہ جگہ اپنی نعمتوں کو بڑھ بڑھ کر بیان کرے تو نظر لگتی ہے)
▪نیکی کا نور ختم ہوجاتا ہے
▪نیت کی خرابی انسان سے نیکی کی توفیق چھین لیتی ہے
▪اللہ تعالی انسان کی بدنیتی لوگوں کے سامنے عیاں کردیتے ہیں۔

*Self Analysis*
جب میں کوئی اچھا کام کروں اور لوگ تعریف نہ کریں تو دل پر کیا گزرتی ہے ؟
تنہائی میں عبادت اور لوگوں کے سامنے عبادت کا فرق تو نہیں ہوتا ؟

*ریاکاری سے نجات*
دل میں جب بھی وسوسہ آئے تو فورا نیت درست کریں ۔۔۔
خود کو لفظوں میں سنوایں : مجھے تعریف نہیں چاہیے
ایسا وسوسہ آنے پر کہیں
الله الله ربى لا اشرك به شيئا

*خود كو بڑا سمجھنا*
لوگوں کو دکھانے کیلئے ہر کام کرتے رہنا
*Self Analysis*
میرے اندر کونسی سوچیں غالب رہتی ہیں ؟؟؟
*علاج*
الله کی بڑائی بیان کریں
مومن ہر وقت دو ہی حالتوں میں ہوتا ہے
1) علم دے رہا ہوتا ہے
2) علم لے رہا ہوتاہے

*غصہ*
▪پہلوان وہ نہیں جو لوگوں کو پچھاڑ دے بلکہ پہلوان وہ ہے جو قدرت رکھنے کے باوجود غصہ پی لے ۔
( مفہوم حدیث)
▪جب اللہ تمہیں کسی پر اختیار دے دے تو اسکا شکرانہ یہ ہےکہ اسے معاف کردو
(اسلاف کا قول)
اللہ کریم کو سب سے زیادہ وہ گھونٹ پسند ہے جو اللہ کی خوشنودی چاہنے کیلئے غصے کا گھونٹ پیا گیا ہو ۔
(مفہوم حدیث)

*کینہ و بغض*
علاج
لوگوں کی باتوں سے درگزر کریں
معاف کردیں تاکہ دل صاف رہے

*حسد*

*حسد کا نقصان*
نیکیوں کو مونڈھ دیتا ہے

*علاج*
برکت کی دعا دیں دوسروں کو
دوسروں کی نعمت دیکھ کر
ما شآءالله لا قوة الا بالله کہیں۔

*دل کی حفاظت کیلئے*
✨ہر شخص ایمانداری سے اپنے دل کا check up کرے اور detect کرے کہ مجھے کونسی بیماری ہے ؟
✨نفس کو نیکی کی طرف لائیں
طریقہ کار :
*1)تخلیہ*
(دل کو برائیوں سے خالی کرنا )
اپنے اندر سے پرانے برے خیالات ،سوچیں ،عادات سب کو نکالیں
*2)تحلیہ*
دل کو اچھے خیالات،باتوں،نیتوں سے سنوارنا
✨ہر کام کیلئے اللہ کی رضا کو مدنظر رکھیں ۔۔۔یہ سوچنا چھوڑدیں کہ *لوگ کیا سوچیں گے*
یہ سوچیں کہ *اللہ کیا سوچیں گے*
✨قرآن مجید دلوں کے امراض کیلئے شفا ہے
▪خود کو قرآن پر پیش کریں
(قرآن کی روشنی میں اپنا جائزہ لیں)
▪قرآن سے جڑے رہیں
 
Top