• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر رہ گئی نماز

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
اگر رہ گئی نماز

ارشاد عرؔشی ملک
لغزش بہت بڑی ہے اگر رہ گئی نماز
پُرسش بہت کڑی ہے اگر رہ گئی نماز

لذت جو تم کو دُور سے لگتی ہے رس بھری
بے حد گلی سڑی ہے اگر رہ گئی نماز


آسان ہے حساب نمازیں اگر درست
سولی وہاں گڑی ہے اگر رہ گئی نماز

رونا ہے ، چیخنا ہے ، پٹخنا ہے سر وہاں
لمبی ہی گڑ بڑی ہے اگر رہ گئی نماز

بدبُو سے جس کی ناک پہ رکھ لیں سبھی رُومال
دُنیا وہ اوجڑی ہے اگر رہ گئی نماز

یہ لذتیں یہ مال یہ جاہ و جلال سب
کچرے کی اک دھڑی ہے اگر رہ گئی نماز

دنیا کے کار زار میں یہ تیری چوکڑی
اندھے کی چوکڑی ہے ، اگر رہ گئی نماز

شاپنگ کے شوق میں توُ نمازیں قضا نہ کر
دنیا میں کیوں گڑی ہے ؟ اگر رہ گئی نماز؟

میچنگ کے چاؤ میں کئی گھنٹے گذر گئے
اور ضد پہ تُو اَڑی ہے ، اگر رہ گئی نماز؟

چھوٹی خطا نہ جان تو ترکِ نماز کو
سب سے یہی بڑی ہے اگر رہ گئی نماز

یہ با رشوں کے لُطف یہ جھڑیاں وہاں نہیں
اشکوں کی اک جھڑی ہے اگر رہ گئی نماز

مانا تری کلائی پہ ہے قیمتی گھڑی
بے کار یہ گھڑی ہے اگر رہ گئی نماز

لذاتِ اُخروی کے مقابل پہ یہ جہاں
پل بھر کی پُھلجھڑی ہے اگر رہ گئی نماز

مسلم ہوں میں بہشت مرے باپ کا ہے گھر
بے کار یہ" تڑی "ہے اگر رہ گئی نماز

اب شاعری کو چھوڑ دے عرؔشی نماز پڑھ
کس شغل میں پڑی ہے ؟ اگر رہ گئی نماز؟
 
Top