• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر عرفات کا دن بھی آپ کو توحید نہ سمجھا سکتا تو؟

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
اگر عرفات کا دن بھی آپ کو توحید نہ سمجھا سکا تو؟؟؟

بسم اللہ الرحمٰٰن الرحیم

تقریر کانام: حج کرلیا تو کیا ہوا
مقرر کا نام: سید توصیف الرحمٰن الراشدی

آٹھ تاریخ کاسورج طلوع ہوتا ہے، تو منیٰ کی طرف جاتا ہے، منیٰ میں نمازیں پڑھتا ہے پھر عرفہ کے اندر پہنچتا ہے، عرفہ میں کھڑے ہو کر دعائیں کرتا ہے۔ محمد علیہ السلام فرماتے ہیں:
اللہ جہنم کے گھڑوں میں سے جتنی گردنیں عرفے کے دن آزاد کرتا ہے سال کے کسی بھی دن اتنی آزاد نہیں کرتا
لیکن یہ عرفہ تجھے سبق کیا دے رہا ہے؟
یہ عرفہ تجھے دعوت کیا دیتا ہے؟
محمد علیہ السلام کی حدیث پر غور کیجئے:
اللہ کے نبی فرماتے: افضل سب سے پیاری،
ما قال:جو کہا گیا اس عرفے کی دھرتی پہ
سب سے پیارا ورد، سب سے پیارا ذکر، سب سے پیاری دعا،
میں نے بھی کہی ، مجھ سے پہلے انبیاءنے بھی کہی،
وہ کیاتھی؟؟؟
لا الہ الا اللہ
عرفہ تجھے ایک دعوت دے کر، عرفہ ایک دعا سکھا کر، عرفہ ایک عقیدہ سمجھا کر تجھے پاکستان بھیج رہا ہے،
لاالہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد، یحی و یمیت، و ھو حی لا یموت، بیدہ الخیر، و ھو علی کل شئی قدیر
میرے پیارے آقا فرماتے ہیں:
سب سے پیاری دعاعرفے کے دن میں نے بھی مانگی، میرے پچھلے گزرنے والے انبیاءنے بھی مانگی ،
وہ دعا کیا تھی؟
لا الہ الا اللہ
اللہ تیرے علاوہ کوئی مشکل کشا نہیں،
اللہ تیرے علاوہ کوئی غوث اعظم نہیں،
اللہ تیرے علاوہ کوئی کشتیوں میں پھنسے ہووں کو پار لگانے والا نہیں،
اللہ تیرے علاوہ کوئی ایسانہیں جو بیماریوں کو ٹال سکے،
جو اولاد دے سکے،
جو بانجھ گودوں کو ہری کر سکے،
وحدہ
تو کتنا ہے؟
دو ہے؟
تین ہے ؟؟
چار ہے ؟؟؟

ادھر دیکھوں تو ہی تو تو ادھر دیکھوں تو ہی تو
جدھر دیکھوں تو ہی تو مسجد میں تو ، مندر میں تو، میخانے میں تو،
مسجد مندر میخانے یہ سب تیرے ہیں جاناں کاشانے
تو کتنا ہے؟
کیا مندر میں تو ہے؟
کیا سکھوں کے گردوارے میں تو ہے؟
کیا پیروں کی شکل میں تو چھپا ہوا ہے
چاچڑ وانگ مدینہ ڈسے مٹھن کوٹ بیت اللہ
ظاہر دے وچ پیر فریدن باطن دے وچ اللہ (دیوان محمدی)،
نقل کفر کفر نباشد
کیا پیروں کی شکلوں میں تو ہے؟
مندروں میں تو ہے؟ وحدہ
محمد عرفے کے اندر سبق دیتے ہیں (صلی اللہ علیہ وسلم)
وحدہ
اس کے نور میں سے کوئی الگ نہیں ہوا،
وہ کسی پیر کے اندر نہیں آیا،
وہ کسی بابے کے اندر نہیں آیا،
بابا اس جیسا نہیں ہو سکتا،
وہ بابوں جیسا نہیں ہو سکتا،
وحدہ اکیلا ہے، تنہا ہے، یکتا ہے،
لا شریک لہ
اس کے آسمان کی پیدائش میں کوئی اس کا ساتھی نہیں
اس کی زمین کی تخلیق میں کوئی اس کا ساتھی نہیں
وہ اکیلا ہے
وحدہ، لا شریک لہ، لہ الملک،
بادشاہت اسی کے اختیار میں ہے، جس کو چاہتا ہے:
توتی الملک من تشاء
بادشاہت عطا کرتا ہے،
جس کو چاہتا ہے، وزارت عظمیٰ سے اٹھا کر اٹک کی جیل میں بند کروا دیتا ہے،جس کو چاہتا ہے،
لیکن یہ حاجی یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ نہیں مانسہرے کے اندر ایک پیر ہے دھنکا شاہ، بابا دھنکا شاہ، ڈنڈے والا پیر،اس کے پاس چلے جاوء،
بینظیر بھی جاتی ہے، نوازشریف بھی جاتا ہے، جس کو ڈنڈے زیادہ مار دیتا ہے، اس کو وزارت عظمیٰ مل جاتی ہے، جس کو تھوڑے مار دیتا ہے وہ oppositionکا لیڈر بن جاتا ہے
اور یہ بابا بھی اتنا خبیث ہے
عام بندہ آئے، لمبی سی ڈانگ(چھڑی) رکھی ہوئی ہے،لٹھ رکھا ہوا ہے ، وہ مارتا ہے،
بینظیر نوازشریف آئیں تو چھوٹی سی چھڑی رکھی ہوئی ہے وہ مارتا ہے
اللہ کے رسول تجھے عرفے کے اندر دعوت دے رہے ہیں، تجھے عرفے کے اندر سبق سکھاتے ہیں
وحدہ لا شریک لہ،لہ الملک
بادشاہت اللہ کی، حکومت اللہ کی ، جس کو چاہتا ہے: حکومتوں سے نوازتا ہے،
بابا دھنکے شاہ کے ڈنڈوں سے نہ حکومتیں ملتی ہیں، نہ عزتیں ملتی ہیں، ہا ں جہنم کی سیٹ ضرور کنفرم ہوجاتی ہے،
جو یہ سمجھتا ہے کہ: پیروں کے تھوکوں سے، پیروں کی پھونکوں سے،پیروں کے عرق گلاب سے،پیروں کے نمک سے، پیروں کے تیل سے، پیروں کے ڈنڈوں سے،پیروں کی بددعاوءں سے کچھ سنور جاتا ہے تو سمجھ لے کہ اس نے اپنے حج کو برباد کر لیا،
وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک، ولہ الحمد،
سب تعریفیں اس اللہ کی ہیں
وہ ہے کیسا؟؟؟
یحی و یمیت
مارتا بھی وہ ہے، زندہ بھی وہ کرتا ہے،
نہ اس کے علاوہ کوئی مار سکتا ہے ، نہ اس کے علاوہ کوئی زندگی ۔۔۔۔۔۔
یہ حاجی حج کر کے آیا اور کہتا کیا ہے: پیر کی مریدنی کا بچہ مر گیا تھا، بابا جی نے راستے میں فرشتے کو روکا،
(اور کہا):میری مریدنی کے بچے کی روح دیتا جا،
اس نے کہا(یعنی فرشتے نے): میں نہیں دیتا،
بابا غوث اعظم نے تھیلا روحوں والا چھینا ، سارا ہی الٹا کردیا جتنے مرے تھے سارے ہی زندہ ہو گئے
تو پھر سمجھ لے یہ حج تجھے کچھ نہ دے گا

یحی و یمیت
مارتا بھی اللہ ہے، زندہ بھی اللہ ہی کرتا ہے
بیدہ الخیر
دنیا کی ہر بھلائی اگر کسی کے پاس ہے تو عرش والے رب کے پاس ہے
کسی بابے پیر، فقیر کے پاس نہیں، یہ عرفے کا میدان تجھے سبق سکھا تا ہے،
ایک دعوت توحید سکھاتا ہے، اورایک محمد الرسول اللہ کی محبت سکھاتا ہے(صلی اللہ علیہ وسلم)
 
Top